ذہانت آزمایئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
ایک بندہ کہتا ہے کہ میں نے ہمیشہ جھوٹ بولتا ہوں
1۔ کیا اس کی بات سچ ہے؟
2۔ کیا اس کی بات جھوٹ ہے؟

کون سا پوائنٹ درست ہے؟ لاجیک سے بتائیں


جواب۔۔ 2۔ اس کی بات جھوٹ ہے ۔
لاجک یہ کہ وہ خود ہی اپنی بات کی نفی کردے گا۔۔۔یہ کہہ کر کہ بھئی میں تو ہمیشہ جھوٹ بولتا ہوں۔۔۔تو اب میری اس بات کو سچ کیوں مان رہے ہو۔

( ابھی جلدی میں ہوں۔۔باقی سب ذہین ممبران کے بارے میں صبح ٹھیک سے پڑھوں گی۔۔۔او ہاں،،یہ مت سمجھیے گا کہ باقی کہہ کر میں نے خود کو ذہین کہا ہے :lol:
جواب درست، لاجیک غلط

اور ذہین والی بات پھر کل ہی کریں گے تفصیل سے :wink:

جواب کے بعد سوال رہ گیا آپی جی
 

امن ایمان

محفلین
ہا ہائے ۔۔۔۔مجھے جیہ کے سوال کا جواب آتا تھا :(

سارہ خان۔۔ آپ نے مجھے انعام میں اپنی کیوٹ سی مسکراہٹ بھیجی۔۔۔ میرے لیے یہی بہت خوشی کی بات ہے : ) ۔۔شکریہ ڈئیر۔

قیصرانی بھائی ۔۔۔لاجیک بتائیں نااااااااااااا؟؟؟؟؟ :oops:
 

جیہ

لائبریرین
وہ کون ہے۔۔۔۔؟

وہ کون ہے جسے ایک عام آدمی روز دیکھتا ہے
ایک خاص شخصیت کبھی کبھی ۔
مگر۔۔۔۔

اللہ اسے کبھی نہیں دیکھ سکتا
 

قیصرانی

لائبریرین
آپی صاحبہ، لاجیک یہ ہے کہ اگر اس کی یہ بات درست ہے تو پہلا پوائنٹ غلط ہو گیا، کیونکہ اس نے کبھی سچ نہیں بولا تو اب کیسے بولے گا۔ جب پہلا پوائنٹ غلط ہوا تو ہمیں مجبوراً دوسرا پوائنٹ ماننا پڑا
 

امن ایمان

محفلین
قیصرانی نے کہا:
آپی صاحبہ، لاجیک یہ ہے کہ اگر اس کی یہ بات درست ہے تو پہلا پوائنٹ غلط ہو گیا، کیونکہ اس نے کبھی سچ نہیں بولا تو اب کیسے بولے گا۔ جب پہلا پوائنٹ غلط ہوا تو ہمیں مجبوراً دوسرا پوائنٹ ماننا پڑا

جییییییییییییییی ٹھیک کہا :) ۔۔۔ ویسے میرا غوروخوص اکثر بغیر لاجیک کے ہوتا ہے۔


اب جیہ کا سوال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ کون ہے۔۔۔۔؟

وہ کون ہے جسے ایک عام آدمی روز دیکھتا ہے
ایک خاص شخصیت کبھی کبھی ۔
مگر۔۔۔۔

اللہ اسے کبھی نہیں دیکھ سکتا

جواب۔۔۔۔ خواب :?
( پورے 15 منٹ تک غور وفکر کیا ہے۔۔جیہ پلیز جلدی سے غلط یا ٹھیک کا فیصلہ دیں)
 

جیہ

لائبریرین
یہ بھی غلط۔ خواب تو سب انسان ایک جیسے دیکھتے ہیں۔ عام ہو یا خاص
 

جیہ

لائبریرین
پرسوں تک انتظار کرتے ہیں۔ اگر کسی نے صحیح جواب نہ دیا تو پھر میں بتادونگی
 

سارہ خان

محفلین
جیہ نے کہا:
وہ کون ہے۔۔۔۔؟

وہ کون ہے جسے ایک عام آدمی روز دیکھتا ہے
ایک خاص شخصیت کبھی کبھی ۔
مگر۔۔۔۔

اللہ اسے کبھی نہیں دیکھ سکتا

اپنے سے بڑا مرتبہ۔۔۔۔۔۔۔
اللہ کبھی نہیں دیکھ سکتا۔۔۔۔۔۔عام آدمی روز دیکھتا ہے
ایک خاص شخصیت کبھی کبھی ۔۔۔۔۔ :p
جواب ٹھیک ہے کہ نہیں پتا چل جائے پھراگلا سوال پوچھتی ہوں ۔۔۔ :)
 

جیہ

لائبریرین
بہت خوب سارا آپ کا جواب کافی حد تک ٹھیک ہے۔
ویسے صحیح جواب تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہمسر

اب آپ اگلا سوال پوچھ سکتی ہیں
 

سارہ خان

محفلین
شکریہ جیہ۔۔۔۔۔مجھے تو سمجھ آیا ۔۔میں نے لکھا ۔۔۔۔۔شکر ہے کسی حد تک ہی ۔۔۔۔ٹھیک تو ہوا۔۔۔۔ :p

اگلا سوال: اگر سفید رنگ کی ٹوپی کو لال رنگ کے پا نی میں ڈالیں گے تو وہ کیسی ہو جائے گی ۔۔۔؟
 

امن ایمان

محفلین
وہ کون ہے۔۔۔۔؟
وہ کون ہے جسے ایک عام آدمی روز دیکھتا ہے
ایک خاص شخصیت کبھی کبھی ۔ مگر۔۔۔۔
اللہ اسے کبھی نہیں دیکھ سکتا

ویسے صحیح جواب تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہمسر

جیہ یہ جواب مجھے پتہ نہیں کیوں ٹھیک نہیں لگ رہا۔۔۔ جس طرح خواب والے جواب میں ایک جگہ ادھورا پن تھا اس میں بھی ہے۔۔ بے شک اللہ کاکوئی ہمسر نہیں۔۔۔لیکن ہمسر ہونے کے دعوے دار تو آتے رہے ہیں۔۔۔اور اپنے وقت پر اپنے انجام کو پہنچے ہیں۔۔تب تک کے لیے تو ان کو مہلت ملی نا۔۔۔ یعنی اللہ پاک نے ان کو دیکھا۔۔۔ کیوں آپ کا کیا خیال ہے۔۔؟؟:?



اگلا سوال: اگر سفید رنگ کی ٹوپی کو لال رنگ کے پا نی میں ڈالیں گے تو وہ کیسی ہو جائے گی ۔۔۔؟


جواب۔۔۔ گیلی ( میرے خیال سے :? )
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top