ذکر قرآنی پروجیکٹ

محسن حجازی

محفلین
قرآن پاک کے حوالے سے کام کرنے کی ہمیشہ خواہش رہی ہے لیکن ایں سعادت بزور بازو نیست۔۔۔۔
ذکر نامی ایک قرآنی منصوبہ دیکھ کر بہت زیادہ پر جوش ہوں۔ جاوا میں لکھا گیا ہے تاکہ ہر آپریٹنگ سسٹم پر چل سکے۔۔۔ بہت ہی اعلیٰ کمال کا کام کیا ہے۔
میں نے مندرجہ ذیل تجربات کیے:-
قرآنی متن کا فونٹ تحریر سیٹ کردیا جو کہ جناب لطیف ساگر کا تیار کردہ ہے۔ متن بہت نکھر گیا۔
اردو ترجمہ پاک نستعلیق میں ظاہر ہوتا ہے کمال کا خوبصورت۔۔۔
بہرطور، ترجمے میں کچھ املاء کی غلطیاں ہیں۔ ہمارے کرنے کے کچھ کام نکل آئے ہیں۔ ہمیں نستعلیق پروجیکٹ فی الفور روک کر ایک پاکستانی قرآنی نسخ فونٹ پر کام کرنا چاہیے۔ یہ کیسا ہوتا ہے؟ چاند کمپنی کے چھپے سپارے جنہیں دیکھنے کا اتفاق ہوا ہو وہ میری بات بخوبی سمجھ گئے ہوں گے۔۔۔ بس ہو بہو اسے کمپیوٹر سکرین تک لانا ہمارا کام ہوگا۔۔۔ آپ سب کی کیا رائے ہے؟

احقرالعباد،
محسن
 
wahab49

محفلین
محترم محسن بھائی۔
بہت اچھا منصوبہ ھے۔ اللہ کامیاب کرے۔ اگر میں کسی بھی مد میں کسی کام کے قابل رھا تو ضرور یاد کیجیے گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
محسن، میرے خیال میں نستعلیق پراجیکٹ پر کام روکنا درست نہیں ہوگا۔ کیا کسی دوسرے فونٹ پر کام اس کے متوازی نہیں چل سکتا؟
 
الف نظامی

لائبریرین
محسن حجازی نے کہا:
قرآن پاک کے حوالے سے کام کرنے کی ہمیشہ خواہش رہی ہے لیکن ایں سعادت بزور بازو نیست۔۔۔۔
ذکر نامی ایک قرآنی منصوبہ دیکھ کر بہت زیادہ پر جوش ہوں۔ جاوا میں لکھا گیا ہے تاکہ ہر آپریٹنگ سسٹم پر چل سکے۔۔۔ بہت ہی اعلیٰ کمال کا کام کیا ہے۔
میں نے مندرجہ ذیل تجربات کیے:-
قرآنی متن کا فونٹ تحریر سیٹ کردیا جو کہ جناب لطیف ساگر کا تیار کردہ ہے۔ متن بہت نکھر گیا۔
اردو ترجمہ پاک نستعلیق میں ظاہر ہوتا ہے کمال کا خوبصورت۔۔۔
بہرطور، ترجمے میں کچھ املاء کی غلطیاں ہیں۔ ہمارے کرنے کے کچھ کام نکل آئے ہیں۔ ہمیں نستعلیق پروجیکٹ فی الفور روک کر ایک پاکستانی قرآنی نسخ فونٹ پر کام کرنا چاہیے۔ یہ کیسا ہوتا ہے؟ چاند کمپنی کے چھپے سپارے جنہیں دیکھنے کا اتفاق ہوا ہو وہ میری بات بخوبی سمجھ گئے ہوں گے۔۔۔ بس ہو بہو اسے کمپیوٹر سکرین تک لانا ہمارا کام ہوگا۔۔۔ آپ سب کی کیا رائے ہے؟

احقرالعباد،
محسن
محسن قرآنی متن کے لیے نفیس نسخ کیسا ہے؟
 
محسن حجازی

محفلین
نبیل بھائی کی بات بھی درست ہے۔۔۔۔ نفیس نسخ چیک کیا ہے الفاظ ٹوٹ رہے ہیں، بعض سرے سے ظاہر نہیں ہو رہے اور نقطے غلط پڑ رہے ہیں۔ اعراب بھی بہت اٹھے ہوئے ہیں۔
بیٹھے بیٹھے اس سافٹ وئیرکا انٹرفیس اردو میں ترجمہ کر ڈالا ہے کوئی آدھے سے زائد۔۔۔
 
رضا

معطل
سلام
محسن بھائی چاند کمپنی کی بجائے تاج کمپنی کے چھپے نسخے(16لائنوں والا) والے خط پر کام کریں۔وہ زيادہ خوبصورت ہے۔
ذکر میں عربی متن کیلئے me_quran نامی فونٹ استعمال کرکے دیکھیں۔
http://arabicfonts.wikispaces.com/space/showimage/me_quran.zip

اردو ترجمہ کنزالایمان بھی ہونا چاہیے۔
کنزالایمان یہاں سے ڈاؤنلوڈ فرما لیں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?mode=attach&id=131

اس کا انگلش ترجمہ یہاں دستیاب ہے۔
http://www.trueislam.info/Literature/Quran/QuranMain.htm
کنزالایمان اردو ترجمہ "ذکر" میں کیسے ایڈ کیا جائے۔برائے کرم! اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
اردو ترجمہ کو پاک نستعلیق فونٹ لگایا جائے تو ہ کی بجائے ھ آتا ہے جیسے جمعہ۔۔کی بجائے جمعھ
یہ ابتدائی سٹیج ہے۔قرآن پاک کی تفسیر کو شامل کرنے کا بھی ذہن بنائیں۔
 
رضا

معطل
رَضا
اے رَضا جانِ عنادِل تیرے نغموں پہ نثار
بلبلِ باغِ مدینہ تیرا کہنا کیا ہے
 
arifkarim

معطل
سلام
محسن بھائی چاند کمپنی کی بجائے تاج کمپنی کے چھپے نسخے(16لائنوں والا) والے خط پر کام کریں۔وہ زيادہ خوبصورت ہے۔
ذکر میں عربی متن کیلئے me_quran نامی فونٹ استعمال کرکے دیکھیں۔
http://arabicfonts.wikispaces.com/space/showimage/me_quran.zip

اردو ترجمہ کنزالایمان بھی ہونا چاہیے۔
کنزالایمان یہاں سے ڈاؤنلوڈ فرما لیں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?mode=attach&id=131

اس کا انگلش ترجمہ یہاں دستیاب ہے۔
http://www.trueislam.info/Literature/Quran/QuranMain.htm
کنزالایمان اردو ترجمہ "ذکر" میں کیسے ایڈ کیا جائے۔برائے کرم! اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
اردو ترجمہ کو پاک نستعلیق فونٹ لگایا جائے تو ہ کی بجائے ھ آتا ہے جیسے جمعہ۔۔کی بجائے جمعھ
یہ ابتدائی سٹیج ہے۔قرآن پاک کی تفسیر کو شامل کرنے کا بھی ذہن بنائیں۔

بہترین Arabic Unicode Fonts میرے نزدیک ’’شہزادہ اور لطیف‘‘
http://scripts.sil.org/cms/scripts/page.php?site_id=nrsi&item_id=ArabicFonts
 
Top