مبارکباد ذوالقرنین بھائی (نیرنگِ خیال) کو 15 ہزار مراسلے مکمل ہونے پر مبارکباد

محمداحمد

لائبریرین
آج اچانک نیرنگ خیال بھائی کی پوسٹ پر ان کے مراسلوں پر نظر پڑی تو 15022 ہو چکے تھے۔ کافی ڈھونڈا مگر مبارکباد کی لڑی نہیں ملی۔
اتنے قیمتی 15000 کا مبارکبادی دھاگہ نہ ہونا مناسب نہ لگا۔

لہٰذا ذوالقرنین بھائی کو ہنستے مسکراتے15000 مراسلوں پر مبارکباد۔ آپ کا محفل میں ہونا گویا اگر بتی کی مانند ہے۔
بہت بہت مبارک ہو۔
اسی طرح مسکراہٹیں بکھیرتے رہیں۔ :)

آپ سمجھ رہے ہوں گے کہ آپ نے دھاگہ کھولنے میں دیر کر دی۔ لیکن ایک ہم ہیں کہ اس دھاگے کے کھلنے کے بھی کئی دن بعد یہاں آئے ہیں۔ :)

ذوالقرنین بھائی کے پندرہ ہزار پیغامات بلاشبہ محفل اور محفلین کے لئے بے حد قیمتی ہیں۔ مسکراہٹیں بمعہ ادبی مسکراہٹیں بکھیرنے میں بلاشبہ ہمارے بھائی کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ یہ واقعتاً اُن محفلین میں سے ہیں کہ جنہیں بجا طور پر محفل کی رونق کہا جا سکتا ہے۔ :)

بہت بہت مبارک ہو ذوالقرنین بھائی!

یوں ہی محفل میں آتے رہیے اور اپنے شوخ و شنگ فقروں سے محفل کے گلشن میں گلکاریاں کرتے رہیں اور باقی محفلین بھلے سے قلقاریاں مارتے رہیں۔ :) :) :)
 
نیرنگ خیال

حضور آپ کی دیری کو کون پہنچا ہے۔ میں تو اس دن کا سوچتا ہوں جب لوگ کہیں کہ گے حشر میں ایک بندہ دیر سے پہنچا۔
:)
محبت ہے آپ کی احمد بھائی۔
 
Top