دیوان میر حسن ڈاؤنلؤد کریں ۔

شمشاد

لائبریرین
فرخ بھائی یہ بتائیں کہ اس کتاب کو برقیا کر صفحہ نمبر کے حساب سے پوسٹ کروں یا پھر ایک مراسلے میں ایک مکمل غزل پوسٹ کروں۔
 

الف عین

لائبریرین
میرے خیال میں تو برقی کتاب کے لئے ضروری نہیں کہ اصل کتاب کے صفحہ نمبر برقرار رکھے جائیں۔ میں تو یہ ساری معلومات حذف کر دیتا ہوں۔ امید ہے کہ فرخ بھی یہی چاہیں گے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
معذرت چاہتا ہوں شمشاد بھائی۔ میری نظر آج ہی اس دھاگے پر پڑی۔ دراصل لوڈ شیڈنگ اکثر بہت سے دھاگے ہڑپ کر جاتی ہے۔ خیر میرے خیال میں آپ غزلیات کے لحاظ سے ہی پوسٹ کریں یعنی پہلی غزل پہلے اور دوسری بعد میں بس یہ دیکھ لیجیے گا کہ کتاب کی ترتیب اور آپ کی پوسٹنگ کی ترتیب ایک ہی ہو تاکہ پروف ریڈنگ کرنے میں آسانی ہو۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
فرخ بھائی یہاں دیکھیں۔ پوسٹنگ شروع ہو چکی ہے۔

واہ واہ! بہت شکریہ شمشاد بھائی کیا بات ہے۔ لیکن ایک مسئلہ ہو گیا کہ آپ نے جوں کا توں ٹائپ کر دیا اس لئے جو الفاظ اب جدید املا میں لکھے جاتے ہیں وہ آپ نے ویسے ہی ٹائپ کر دیے مثلاً میں کی املا "مین" آپ نے لکھی ہے جبکہ درست "میں" ہے۔ اسی طرح نہیں کی املا "نہین" لکھی ہے۔ اب پروف ریڈنگ میں بہت مسئلہ ہو گا۔ شاید اعجاز صاحب اس کا کچھ حل بتا سکیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو فرخ بھائی ویسے ہی لکھا ہے جیسا کہ کتاب میں ہے۔ یعنی کہ پرانی اردو۔ اور بھی بہت سارے الفاظ ہیں جو کہ پرانی اردو میں ہیں۔

میں نے ساری کتاب برقیا لی ہوئی ہے۔ وہ تو آج نیٹ بند ہو گیا تھا، نہیں تو آج ہی ساری کتاب پوسٹ کر دیتا۔
 

الف عین

لائبریرین
یہ وہ معاملہ تھا جس میں شگفتہ سے میں اختلاف رکھتا تھا۔ اور ان کتابوں کو بھی بعد میں میں نے اپنی ہی املا میں بدل دیا تھا۔یہاں بھی مجھ کو یہی مایوسی ہوئی تھی، بہر حال درستگی کرنی پڑے گی، عام الفاظ ’مین، نہین، وغیرہ کو تو پوری فائل میں find and replace کر کے بدلا جا سکتا ہے لیکن باقی کو باریک بینی سے دیکھنا ہوگا، ممکن ہے کہ میرا ورڈ کا سپیل چیکر بھی فیل ہو جائے کچھ الفاظ میں۔ بہر حال بہتر یہ ہو کہ اس کی پروف ریڈنگ میں اور فرخ دونوں کریں۔ شمشاد فائل بھجوا دیں ہم دونوں کو۔ اور یہ طے ہو جائے کہ پہلے کون کر رہا ہے!!
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی آپ کی بات درست، لیکن اس میں بہت سارے ایسے الفاظ ہیں جو کہ پرانی اردو زبان میں مستعمل تھے۔ اور کئی ایک ایسے الفاظ ہیں جو کہ ملا کر لکھے گئے ہیں، مثلاً نہ کچھ کو نکچھ لکھا ہے، اور بھی بہت سارے ایسے الفاظ ملیں گے۔

میں فائل کو زپ کر کے یہیں اپلوڈ کر دوں گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
مکمل کتاب پوسٹ کر دی ہے۔

ایم ایس ورڈ کی دو فائلیں یہاں بھی منسلک کر رہا ہوں۔

divan mir hasan.zip صفحہ نمبر کے حساب سے ہے۔
divan mir hasan 2.zip غزلوں کے حساب سے ہے۔
 

Attachments

  • divan mir hasan.ZIP
    232.3 KB · مناظر: 4
  • divan mir hasan 2.ZIP
    234.2 KB · مناظر: 5

زیف سید

محفلین
دیوان میر حسن (میر انیس کے دادا اور میر خلیق کے والد) ڈاؤنلوڈ کریں۔

بہت بہت شکریہ فرخ صاحب۔ میر انیس کے دادا ہونے کے علاوہ میر حسن کی ایک اور وجہ شہرت بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ میر صاحب اردو کی اعلیٰ ترین مثنوی ’سحرالبیان‘ کے خالق ہیں۔ یہ مثنوی اس قدر مشہور ہوئی کہ اس نے میر حسن کی بقیہ شاعری، بشمول غزل، کو بالکل دبا کر رکھ دیا۔البتہ دیوان پر ایک سرسری نظر ڈالنے سے کوئی خاص خوبی نظر نہیں آئی جو حسن کی غزل کو ان کے عظیم عصروں میر، سودا اور درد سے ممتاز کر سکے۔ ردیف الف سے ایک غزل کے چند اشعار:

کب میں گلشن میں باغ باغ رہا
میں تو جوں لالہ واں بھی داغ رہا

ہے یہ کس عندلیب کی تربت
گل ہی جس کا سدا چراغ رہا

(ایہام کی اس سے عمدہ مثال ملنا بہت مشکل ہے کہ دونوں معنی بہت خوب صورتی سے کارگر ہیں)

سیرِ گلشن کریں ہم اس بن کیا
اب نہ وہ دل نہ وہ دماغ رہا

دل حسن ایسے گم ہوئے کہ سدا
ایک کو ایک کا سراغ رہا
 

فرخ منظور

لائبریرین
یہ وہ معاملہ تھا جس میں شگفتہ سے میں اختلاف رکھتا تھا۔ اور ان کتابوں کو بھی بعد میں میں نے اپنی ہی املا میں بدل دیا تھا۔یہاں بھی مجھ کو یہی مایوسی ہوئی تھی، بہر حال درستگی کرنی پڑے گی، عام الفاظ ’مین، نہین، وغیرہ کو تو پوری فائل میں find and replace کر کے بدلا جا سکتا ہے لیکن باقی کو باریک بینی سے دیکھنا ہوگا، ممکن ہے کہ میرا ورڈ کا سپیل چیکر بھی فیل ہو جائے کچھ الفاظ میں۔ بہر حال بہتر یہ ہو کہ اس کی پروف ریڈنگ میں اور فرخ دونوں کریں۔ شمشاد فائل بھجوا دیں ہم دونوں کو۔ اور یہ طے ہو جائے کہ پہلے کون کر رہا ہے!!

اعجاز صاحب، میرے خیال میں تو جدید املا ہی ہونا چاہیے کیونکہ قدیم سے قدیم شاعر کا بھی جب دیوان آج کل چھپتا ہے تو اس کی املا جدید ہی ہوتی ہے البتہ قدیم الفاظ کو جوں کا توں رہنے دیا جاتا ہے۔ خیر، اعجاز صاحب آپ ہی پہل کریں تاکہ میں آپ کی پروف ریڈنگ سے کچھ سیکھ سکوں اور میرے پاس ورڈ کا سپیل چیکر بھی نہیں ہے۔ مجھے لگتا ہے اس پروف ریڈنگ میں اتنی ہی محنت کرنا پڑے گی جتنی نئی سرے سے ٹائپنگ میں کرنا پڑتی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
ٹھیک ہے فرخ، میں ہی پہلے پروف ریڈنگ کرتا ہوں، صرف سپیل چیک سے، اصل سے مقابلہ کر کے تم دیکھ لینا۔
 
Top