دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

مومن فرحین

لائبریرین
تیرے کرم سے شعرو سخن کا امام ہوں
شاہوں پہ خندہ زن ہوں کہ تیرا غلام ہوں

شعر
 
آخری تدوین:

شمشاد خان

محفلین
اشعار مرے یوں تو زمانے کے لیے ہیں
کچھ شعر فقط ان کو سنانے کے لیے ہیں
(جاں نثار اختر)

زمانہ، زمانے
 

شمشاد خان

محفلین
باصر ؔہمارے کام نہ آیا ہمارا دل
کچھ اُن کی نذر ہو گیا کچھ شاعری کی نذر
باصر کاظمی
آپ نے اگلے رکن کے لیے لفظ نہیں دیا۔ میں نے خود ہی آپکے دیئے گئے شعر سے لفظ "دل" منتخب کر لیا۔

جب ہوا ذکر زمانے میں محبت کا شکیلؔ
مجھ کو اپنے دل ناکام پہ رونا آیا
(شکیل بدایونی)

زمانہ
 

شمشاد خان

محفلین
اس جذبۂ دل کے بارے میں اک مشورہ تم سے لیتا ہوں
اس وقت مجھے کیا لازم ہے جب تجھ پہ مرا دل آ جائے
(بہزاد لکھنوی)

مشورہ
 

شمشاد خان

محفلین
شب بیتی چاند بھی ڈوب چلا زنجیر پڑی دروازے میں
کیوں دیر گئے گھر آئے ہو سجنی سے کرو گے بہانا کیا
(ابن انشاء)

زنجیر
 
Top