دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین
بہ عجز آبادِ وہمِ مدّعا تسلیمِ شوخی ہے
تغافل یوں نہ کر مغرور تمکیں آزمائی کا
(چچا)

تغافل
 

شمشاد

لائبریرین
مانا کہ تغافل نہ کرو گے لیکن
خاک ہو جائیں گے ہم تم کو خبر ہونے تک

خاک
چچا نے بہت مارنا ہے۔ اصل شعر یوں ہے :

ہم نے مانا کہ تغافل نہ کرو گے ، لیکن
خاک ہوجائیں گے ہم، تم کو خبر ہونے تک
-----------------------------------------------------------------------------------
آبرو کیا خاک اُس گُل کی۔ کہ گلشن میں نہیں
ہے گریبان ننگِ پیراہن جو دامن میں نہیں
(چچا)

آبرو
 

ماہی احمد

لائبریرین
چچا نے بہت مارنا ہے۔ اصل شعر یوں ہے :

ہم نے مانا کہ تغافل نہ کرو گے ، لیکن
خاک ہوجائیں گے ہم، تم کو خبر ہونے تک
-----------------------------------------------------------------------------------
آبرو کیا خاک اُس گُل کی۔ کہ گلشن میں نہیں
ہے گریبان ننگِ پیراہن جو دامن میں نہیں
(چچا)

آبرو
ہااا چلو کوئی بات نہیں چچا جان سوری :)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک حقیقت ہے، جو ہوا چاہتی ہے آشکار
مدّعا میرا ، کسی کی آبروریزی نہیں

مدعا
 

شمشاد

لائبریرین
گر تُجھ کو ہے یقینِ اجابت ، دُعا نہ مانگ
یعنی، بغیر یک دلِ بے مُدعا نہ مانگ
(چچا)

دعا
 

زھرا

محفلین
یہ نسبت عشق کی بے رنگ لائے رہ نہیں سکتی
جو محبوب خدا ہوگا ۔۔۔ وہ محبوبِ خدا ہوگا
جگر

محبوبِ خدا
 

زھرا

محفلین
پہلے ہنس کے ملتے ہیں ۔۔۔ پھر نظر چراتے ہیں
آشنا صفت ہیں لوگ ۔۔۔ اجنبی دیاروں کے
ساحر

دیار
 

شمشاد

لائبریرین
نہ میں مضطر ان کا حبیب ہوں، نہ میں مضطر ان کا رقیب ہوں
جو بگڑ گیا وہ نصیب ہوں، جو اجڑ گیا وہ دیار ہوں
(مضطر خیر آبادی)

نصیب
 

زھرا

محفلین
وہ مان گئے تو وصل کا ہو گا مزہ نصیب
دل کی گرہ کے ساتھ کھلے گا مرا نصیب
حسن رضا

گرہ
 

شمشاد

لائبریرین
ماہِ نومبر میں تنہا میں اس کی سال گرہ کی شب
ویرانے میں دیپ جلائے پہروں بیٹھا رہتا ہوں
(عتیق الرحمان صفی)

دیپ
 

زھرا

محفلین
اب انشاء جی کو بلانا کیا۔۔۔ اب پیار کے دیپ جلانا کیا
جب دھوپ اور چھایا ایک سے ہوں ۔۔۔ جب دن اور رات برابر ہوں
انشاء

چھایا
 

شمشاد

لائبریرین
بانبی ناگن، چھایا آنگن، گنگھرو چھن چھن، آشا من
آنکھیں کاجل، پربت بادل، وہ زلفیں اور یہ بازو
(جاوید اختر)

ناگن
 

زھرا

محفلین
چاند پونم کا ۔۔۔۔ سرکتی ہوئی ناگن کی طرح
نیلگوں زہر مرے خون میں آ گھولے گا
فرزانہ نیناں

نیلگوں
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں کا ذرہ ذرہ ظلم و سفاکی کا مظہر ہے
یہاں کا آسماں اک نیلگوں خاموش پتھر ہے
(عبد الحمید عدم)

ذرہ
 
Top