دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

زھرا

محفلین
کہیں ذرہ ...کہیں صحرا ...کہیں قطرہ ...کہیں دریا
محبت اور اس کا سلسلہ یوں بھی ہے اور یوں بھی
جگر

سلسلہ
 

شمشاد

لائبریرین
نادم ہے کیوں نگارِ سحر میرا کیا گیا
خوابوں کا سلسلہ ہی تو ٹوٹا ہے اور بس
(حزیں صدیقی)

سحر
 

جاسمن

لائبریرین
خورشید نے جو رُخ سے اُٹھایا نقابِ شب
در کھُل گیا سحر کا ،ہؤا بند بابِ شب
نقاب
 

شمشاد

لائبریرین
چراغ طور جلاؤ! بڑا اندھیرا ہے
ذرا نقاب اٹھاؤ! بڑا اندھیرا ہے
(ساغر صدیقی)

چراغ
 

جاسمن

لائبریرین
شمار اس کی سخاوت کا کیا کریں کہ وہ شخص
چراغ بانٹتا پھِرتا ہے چھِین کر آنکھیں
سخاوت
 

شمشاد

لائبریرین
ایک دنیا نے یہاں پیاس بجھائی ندیم
اِس سخاوت میں سمندر ہوا پایاب اپنا
(احمد ندیم قاسمی)

سمندر
 

جاسمن

لائبریرین
میں شوق کا دریا ہوں میری راہ میں حائل
صحرا ہے سمندر میں اُترنے نہیں دیتا
(نصراللہ خان ناصر)
شوق
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں بے حجاب وہ چاند سا کہ نظر کا کوئی اثر نہ ہو
اسے اتنی گرمئ شوق سے بڑی دیر تک نہ تکا کرو
(بشیر بدر)

حجاب
 

شمشاد

لائبریرین
حوصلہ افزائیاں تو نہیں البتہ "حوصلہ" پر شعر ہے۔
----------------------------------------------------------

بے مے کِسے ہے طاقتِ آشوبِ آگہی
کھینچا ہے عجزِ حوصلہ نے خط ایاغ کا
(چچا)

خط
 

جاسمن

لائبریرین
ہمارے پاس بہت سے خطوط ہیں اُس کے
ہر ایک خط میں لکھا ہے اِسے جلا دینا

لکھا
 

شمشاد

لائبریرین
فقیر بن کر تم ان کے در پر ہزار دھونی رما کے بیٹھو
جبیں کے لکھے کو کیا کرو گے جبیں کا لکھا مٹا کے بیٹھو
(ابن انشاء)

فقیر
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں جناب ِ داغ یاد، اللہ میرے یاد ہے
بھیس بدلے رات کو آتے تھے کس کے گھر سے آپ
(داغ دہلوی)

داغ
 

جاسمن

لائبریرین
کب نظر میں آئے گی بے داغ سبزے کی بہار
خون کے دھبے دُھلیں گے کِتنی برساتوں کے بعد

دھبے
 

شمشاد

لائبریرین
ساری دستاروں پہ دھبے ہیں لہو کے اظہر
ایسے کوفے میں تو عزت بھی نہیں مانگتے ہم
(اظہر ادیب)

لہو
 

جاسمن

لائبریرین
یہ فسانۂ محبت،یہ وفا کی داستانیں
کوئی اور ذکر چھیڑو،میرا دِل لہو لہو ہے

فسانہ
 

شمشاد

لائبریرین
سناؤں میں کسے افسانہ ء خیال ملال
تری کمی ہی رہی اور مری کمی ہی رہی
(جون ایلیا)

خیال
 

جاسمن

لائبریرین
اے بے خودی ٹھہر کہ بہت دِن گُذر گئے
مُجھ کو خیالِ یار کہیں ڈھونڈتا نہ ہو

بے خودی
 

شمشاد

لائبریرین
جس وقت آئے ہوش میں کچھ بیخودی سے ہم
کرتے رہے خیال میں باتیں اُسی سے ہم
(داغ دہلوی)

ہوش
 
Top