دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین
تم نے اگلا لفظ نہیں دیا تو میں نے خود ہی "انسان" چُن لیا۔
-----------------------------------------------------

محبت ایک خوشبو ہے ہمیشہ ساتھ چلتی ہے
کوئی انسان تنہائی میں بھی تنہا نہیں رہتا
(بشیر بدر)

خوشبو
 

شمشاد

لائبریرین
رکھنا ہو تو رکھ لیجیے پھولوں کو نگا ہوں میں
خوشبو تو مسافر ہے کھوجاتی ہےراہوں میں


نگاہ
 

شمشاد

لائبریرین
مرّیخ و ماہتاب نہیں چاہیئے مجھے
تم آسماں طلب ہو زمیں چاہیئے مجھے
(نصیر کوٹی)

آسمان
 

زھرا

محفلین
آ کہ وابستہ ہیں اس حُسن كی یادیں .....تُجھ سے
جِس نے اس دِل كو .... پری خانہ بنا رکھا تھا

وابستہ
 
آخری تدوین:

زھرا

محفلین
یہ درد کی تنہائیاں ۔۔۔۔ یہ دشت کی ویرانیاں
ہم لوگ تو اکتا گئے اپنی سُنا ۔۔۔۔ آوارگی
(محسن نقوى)

دشت
 

شمشاد

لائبریرین
جب دہر کے غم سے اماں نہ ملی، ہم لوگوں نے عشق ایجاد کیا
کبھی شہرِ بتاں میں خراب پھرے، کبھی دشتِ جنوں آباد کیا
(ابن انشاء)

غم
 

شمشاد

لائبریرین
آپ نے اگلا لفظ نہیں دیا۔ میں خود سے "غصہ" چُن لیا تھا۔
---------------------------------------------------

زیست سے تنگ ہیں نہ چھیڑ ہمیں
دیکھ غصہ حرام ہوتا ہے
(داغ دیلوی)

حرام
 

زھرا

محفلین
آج تک شیخ کے اکرام میں جو شے تھی حرام
اب وہی دشمنِ دیں ... راحتِ جاں ٹھہری ہے
فیض

راحتِ جاں
 

شمشاد

لائبریرین
اک عمر سے ہوں لذتِ گریہ سے بھی محروم
اے راحتِ جاں مجھ کو رلانے کے لئے آ
(احمد فراز)

لذت
 

زھرا

محفلین
بلند بال تھا لیکن نہ جسور و غیور
حکیم ِ سر ِمحبت سے بے نصیب رہا
پھرا فضائوں میں گرگس اگرچہ شاہیں وار
شکار زندہ کی لذت سے ۔۔۔ بے نصیب رہا
(اقبال)

بے نصیب
 

شمشاد

لائبریرین
بے نصیب تو نہیں ملا 'بد نصیب' پر شعر دے دیا ہے۔
----------------------------------------------

جس کو نہیں نصیب بڑا بد نصیب ہے
کھاتے ہیں ترے عشق کا غم کس خوشی سے ہم
(داغ دہلوی)

خوشی
 
Top