شفیق خلش ::::::دِل بھی بَلیَوں اُچھال سکتا ہے:::::: Shafiq -Khalish

طارق شاہ

محفلین

Shafiq_Khalish_small.jpg

غزل
دِل بھی بَلیَوں اُچھال سکتا ہے
جو تحیّر میں ڈال سکتا ہے

کیا تخیّل نہ ڈھال سکتا ہے
مفت آزار پال سکتا ہے

خود کو بانہوں میں ڈال کر میرے
اب بھی غم سارے ٹال سکتا ہے

کب گُماں تھا کسی بھی بات پہ یُوں
اپنی عزّت اُچھال سکتا ہے

جب ہو لِکّھا یُوں ہی مُقدّر کا!
تب اُسے کون ٹال سکتا ہے

ذہن، غم دِل سے ٹالنے کے لئے
اِک تو لمحہ نکال سکتا ہے

کب خبر تھی کہ عاشقی میں خلشؔ
دِل مُصِیبت میں ڈال سکتا ہے

شفیق خلشؔ

 
Top