عؔلی خان

محفلین
*~* دَلیل *~*

غزالاں!
مُجھے جو عُمر نے دی ہیں
تُم ان جھریوں پہ مَت جاؤ
ہوا بھی تو گذرتے پانیوں پہ اِیسے جھریاں ڈال دیتی ہے
غزالاں!
فقط اِس دِل کو دِیکھو
جو اَب بھی سانس کی خاطر دھڑکتا ہے
مچلتا ہے
کہ جیسے پانی ساحِل کی تمنّا میِں بھٹکتا ہے
غزالاں!
فقط اِس دِل کو دِیکھو
تُم ان جھریوں پہ مَت جاؤ
تُم --- ان ---جھریوں --- پہ --- مَت --- جاؤ


© عؔلی خان – www.AliKhan.org/book.pdf
 

الف عین

لائبریرین
زبردست @علیؔ خان۔ خیال کیا عمدہ ہے، لیکن جھریوں کا تلفظ پسند نہیں آیا۔ درست تلفظ میں را مشدد ہے۔ بروزن چھریاں نہیں۔
 
Top