دو نئے بلاگر (بلاگسپاٹ) ٹیمپلیٹس

عین لام میم

محفلین
میں نے دو نئے بلاگر کے سانچوں کو اردو کیا ہے۔ امید ہے آپ کو پسند آئیں گے۔ ان میں تبصروں کیلئے اردو ایڈیٹر موجود نہیں ہے۔
( اگر اس موضوع کی جگہ کہیں اور ہے تو اسے وہاں ڈال دیں۔)
پہلا اردو ٹیمپلیٹ یہ رہا، موزائکو اردو
capture1zp.jpg

ڈاؤنلوڈ یہاں سے کریں۔

دوسرے ٹیمپلیٹ کا نام ہے آؤٹونو اردو :
captureoutono.jpg

ڈاؤنلوڈ کریں۔
شکریہ:)
 

خواجہ طلحہ

محفلین
وہ جو ٹمپلیٹ ڈئزائن کی سہولت بلاگر میں دی گئی ہے۔ کیا اس سے کوئی مدد ملتی ہے اردوانے میں؟
 

عین لام میم

محفلین
نئے بلاگر (بلاگسپاٹ) اردو ٹیمپلیٹس:
ایڈمن حضرات سے درخواست ہے کہ موضوع کے نام میں سے "دو" کو مٹا دیں۔۔۔۔ تاکہ اسی موضوع میں مزید نئے ٹیمپلیٹس بھی دئیے جا سکیں اور نئے نئے موضوعات نہ شروع کرنے پڑیں۔
دو مزید نئے اردو ٹیمپلیٹس خدمت میں حاضر ہیں:
1۔ ونٹیج پیپر۔اردو (VintagePaper-Urdu)
vintagen.jpg

ڈاؤنلوڈ کا ربط
2۔ کافی ڈیسک۔اردو (Coffee-Desk-Urdu)
coffeeb.jpg

ڈاؤنلاڈ کریں
امید ہے کوشش پسند آئے گی۔ شکریہ
 

مجاز

محفلین
بہت خوبصورت ٹیمپلیٹس ہیں۔۔ بہت شکریہ :)
لیکن آخری دو ٹیمپلیٹس ڈاؤنلوڈ نہیں ہو رہے۔۔۔ you do not have permission to access this page. کا میسیج آ رہا ہے
 

مغزل

محفلین
ماشا اللہ خوب ،
طلحہ صاحب اردوانے کے لیے الگ سے یہاں لڑیاں موجود ہیں جن پر عمل کر کے آپ اپنی مرضی کے سانچے تشکیل دے سکتے ہیں ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
وہ جو ٹمپلیٹ ڈئزائن کی سہولت بلاگر میں دی گئی ہے۔ کیا اس سے کوئی مدد ملتی ہے اردوانے میں؟

ٹیمپلیٹ ڈیزائنر میں براہ راست اردو کسٹمائزیشن کی سہولت نہیں ہے۔ اس میں اضافی سی ایس ایس شامل کی جا سکتی ہے لیکن مجھے جاواسکرپٹ شامل کرنے کی سہولت نظر نہیں آئی۔ شایدجاوا سکرپٹ کو بھی اضافی سی ایس ایس والے خانے میں استعمال کیا جا سکتا ہو، لیکن میں نے اسے آزما کر نہیں دیکھا۔ مجھے آسان طریقہ یہی لگا ہے کہ فائرفاکس اور فائربگ کے ذریعے پیج ایلیمنٹس کی خصوصیات کو بدل کر دیکھا جائے اور پھر ان تبدیلیوں کو اپلائی کر دیا جائے۔
 

عین لام میم

محفلین
بہت خوبصورت ٹیمپلیٹس ہیں۔۔ بہت شکریہ :)
لیکن آخری دو ٹیمپلیٹس ڈاؤنلوڈ نہیں ہو رہے۔۔۔ you do not have permission to access this page. کا میسیج آ رہا ہے
میرے پاس تو ایسا کوئی پیغام نہیں آ رہا۔ آپ ریفریش کریں شاید ٹھیک ہو جائے۔۔۔۔ ویسے آپ میرے بلاگ پر جا کر وہاں سے بھی ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔۔ وہاں میں نے اردو ویب کے علاوہ متبادل ربط بھی دیا ہے۔۔
یہاں جائیں۔۔۔۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
دراصل ڈاؤنلوڈ سیکشن میں اپلوڈ کردہ آئٹمزکو پہلے اپروو کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ میں نے انہیں اپروو کر دیا ہے۔
 
Top