دو سو --- ایک جائزہ

محمداحمد

لائبریرین
جیسے آپ کی ارسال کردہ لڑیوں کی تعداد 654 ہے۔ اس میں وہ لڑیاں شامل نہیں جو کسی اور لڑی میں ضم ہو گئی ہوں یا "گم" ہو گئی ہوں۔ :)
ویسے ابنِ سعید بھائی کوئی آسان طریقہ بھی بتا سکتے ہیں اگر موجود ہو تو۔ :)

اچھا! یہ تو ہم نے اب دیکھا کہ آپ نے ہماری لڑیوں کی تعداد بتا دی ہے۔ :) :) :)

چلیے اتنا ہی کافی ہے۔ :) :) :)

ہماری بہت کم لڑیاں ضم یا گم ہوئی ہیں۔ :)
 
کل اپنی ایک لڑی ڈھونڈتے ہوئے نظر پڑی کہ میں اردو محفل پر 199لڑیاں بنا چکا ہوں۔ تو خیال آیا کہ کیوں نہ اپنا جائزہ لیا جائے کہ میں اب تک محفل کو کیا دے سکا ہوں۔ کچھ سطحی اندازے تو تھے کہ زیادہ پوسٹس کہاں کی ہیں، مگر ایک تفصیلی جائزہ لینے کا خیال دلچسپ معلوم ہوا۔ :)
جب جائزہ مکمل کیا تو معلوم ہوا کہ جو کچھ محفل کو دینے کے قابل ہو سکا ہوں اس میں ایک بڑا حصہ محفل کا ہی ہے۔ :)
موضوعات کو چند بڑے موضوعات میں تقسیم کیا تو کچھ اس طرح کے نتائج سامنے آئے۔

1۔ پسندیدہ کلام، نعت، منقبت، تحریر:
سب سے زیادہ یعنی 65.5فیصد حصہ ان کا رہا۔ اور اس میں سے 70-75 فیصد حصہ میرے دادا مرحوم کے کلام کا ہے۔ اور چونکہ دادا کے کلام کو برقیانے کا فیصلہ محفل سے متاثر ہو کر ہی کیا تھا تو اس کا کریڈٹ بھی محفل کو ہی جاتا ہے۔ :)

2۔ اپنی تحاریر و کاوشات :

دوسرے نمبر پر یعنی 16 فیصد حصہ ایسی لڑیوں کا ہے، جو میری اپنی تحاریر ،1-2 شعری کاوشات، تصاویر،لطائف ہیں۔ تو یہ بھی سراسر محفل سے کمایا ہوا سرمایہ ہی ہے ۔ ورنہ اس سے پہلے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اتنا بھی لکھ پاؤں گا۔ :)

3۔ خبریں، کھیل، کالم:
تیسرے نمبر پر یعنی 8.5 فیصد حصہ خبروں ، اور کھیل پر مشتمل ہے۔ جس میں زیادہ حصہ کھیل کا ہے اور اس میں سے بھی 90فیصد کرکٹ کا۔ :)

4۔ محفل، محفلین اور تہنیتی، تاسفی پیغامات:
چوتھے نمبر پر یعنی 6 فیصد حصہ محفل اور محفلین یا پھر تہنیتی اور تاسفی پیغامات کا ہے۔ جس میں میرا تعارف، محفل کی سالگرہ پر تحریر، ملاقات پر تحریر اور مختلف اقسام کی مبارکبادی یا تاسفی لڑیاں شامل ہیں۔

5- آئی ٹی:
پانچویں اور آخری نمبر پر یعنی 4 فیصد حصہ آئی ٹی سے متعلق ہے۔ جس پر مجھے توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ اپنی فیلڈ سے متعلق زیادہ حصہ ہونا چاہیے تھا۔ اس میں زیادہ حصہ میری تین اینڈرائڈ ایپس کا ہے، جن کو بنانے میں محفل کی مدد اور محفلین کی حوصلہ افزائی شاملِ حال رہی۔ :)

محفل اور محفلین کا شکریہ کہ جنہوں نے مجھے سکھایااور میرا حوصلہ بڑھایا۔ اللہ آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔ :)
محفل کو آپ کا بھی شکر گزار ہونا چاہیے ہمارے خیال میں تو۔ اتنے بہت سے مراسلے، اتنی اچھی اچھی درجہ بندیاں اور اتنی کم منفیت۔ :applause::applause::applause:
ان معروضی پیمانوں سے ہٹ کر بھی دیکھا جائے تو آپ کی سی مرنجاں مرنج طبیعت ہی انٹرنیٹ پر غنیمت ہے۔ پھر ایسی بے ضرر افتادِ طبع کے ساتھ اتنی متعدد اور وقیع سرگرمیاں قابلِ صد تحسین ہیں۔
دلی مبارک باد اور شکریہ قبول کیجیے۔ اللہ ہر دو جہان میں سلامتی اور سرفرازی عطا فرمائے۔ :):):)
 


یااللہ ،، راحیل بھائی ۔۔ یقین مانیں اتنے مشکل لفظ پڑھ کے ہی بندے کی طبیعت مرنجاں مرنج اور پتہ نہیں کیا کیا ہو جاتی ہے :D
 
بہت عمدہ تابش بھائی!
سب سے اہم بات یہ کہ خود احتسابی، اپنا جائزہ لینے کی عادت!
ویسے جس طرح ہزار مراسلوں پر مبارکباد دک جاتی ہے اس طرح ہزار لڑیوں پر بھی دی جانی چاہیے۔

رونق کی بھی کئی اقسام ہیں!

بہت شکریہ بدر بھائی. :)
 
محفل کو آپ کا بھی شکر گزار ہونا چاہیے ہمارے خیال میں تو۔ اتنے بہت سے مراسلے، اتنی اچھی اچھی درجہ بندیاں اور اتنی کم منفیت۔ :applause::applause::applause:
ان معروضی پیمانوں سے ہٹ کر بھی دیکھا جائے تو آپ کی سی مرنجاں مرنج طبیعت ہی انٹرنیٹ پر غنیمت ہے۔ پھر ایسی بے ضرر افتادِ طبع کے ساتھ اتنی متعدد اور وقیع سرگرمیاں قابلِ صد تحسین ہیں۔
دلی مبارک باد اور شکریہ قبول کیجیے۔ اللہ ہر دو جہان میں سلامتی اور سرفرازی عطا فرمائے۔ :):):)
آمین. جزاک اللہ راحیل بھائی. اللہ تعالیٰ مجھے آپ کے گمان جیسا بنا دے. آمین. :)
 

نایاب

لائبریرین
ماشاء اللہ
بلاشک " تابش " سی ہی ہستی ہے آپ کی ۔
اللہ سوہنا آپ کے قلم کو بارکت اور روشن الفاظ سے نوازتا رہے آمین
بہت دعائیں
 
Top