دوسری شادی کے لیے مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری قرار

حد ہوتی ہے کسی بات کی! آپ کو نہ جانے میرے بارے میں کیا غلط فہمی ہے کہ دوسری بار اس تھریڈ میں ٹیگ کر دیا۔ میں پہلے بھی محفل پر کہہ چکا ہوں اور پھر کہتا ہوں کہ میرا دوسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں لیکن آپ ہیں کہ سمجھتے ہی نہیں۔ کیا کروں اب، اخباروں میں اشتہار نکلواؤں کہ مسجدوں میں اعلان کراؤں کہ میرا دوسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔

حد ہوگئی ویسے عارف صاحب!

میرا چار شادیوں کا ارادہ ہے سر! :)
اور اس صورت میں پہلی 3 بیویوں پر مشتمل مصالحتی کمیٹی تشکیل دی جا سکتی ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اور اس صورت میں پہلی 3 بیویوں پر مشتمل مصالحتی کمیٹی تشکیل دی جا سکتی ہے۔
سہیل وڑائچ (ایک دن والے) نے امان اللہ (کامیڈین) کی پہلی بیوی سے پوچھا کہ آپ کو ان کی دوسری شادی پر دکھ ہوا تھا؟ کہنے لگیں کہ دوسری شادی پر بہت دکھ ہوا تھا لیکن تیسری شادی پر میں بہت خوش ہوئی تھی۔

سو مجھے بھی اپنی پہلی بیوی کی خوشی کچھ زیادہ ہی عزیز ہے، اور اسکے دکھوں کو بہت زیادہ خوشیوں میں تبدیل کرنے کی آرزو ہے، اللہ کرے جیتے جی میں اُس بھلی مانس کو یہ "خوشیاں" دے سکوں! :)
 
سید عاطف علی

اے بسا آرزو کہ ۔۔۔
 
فلسفی

محفلین
حد ہوتی ہے کسی بات کی! آپ کو نہ جانے میرے بارے میں کیا غلط فہمی ہے کہ دوسری بار اس تھریڈ میں ٹیگ کر دیا۔ میں پہلے بھی محفل پر کہہ چکا ہوں اور پھر کہتا ہوں کہ میرا دوسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں لیکن آپ ہیں کہ سمجھتے ہی نہیں۔ کیا کروں اب، اخباروں میں اشتہار نکلواؤں کہ مسجدوں میں اعلان کراؤں کہ میرا دوسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔

حد ہوگئی ویسے عارف صاحب!

میرا چار شادیوں کا ارادہ ہے سر! :)
چار ہوں بس بیویاں اتنی سی خواہش ہے مری
یہ الگ تکرار ہے، مجھ سے سنبھلتی اک نہیں
 
دوسری شادی کے لئے کونسل یا کونسلر کی اجازت لینے کی شرط لگانا، اگرچہ ہمت مرداں کو للکارنے کے مترادف لگتا ہے، تاہم دوسری شادی کی نعمت سے مالامال افراد کی بے اعتدالیاں دیکھیں تو ان کے ناگفتہ بہ ہونے میں بھی کوئی شک نہیں ہے۔ پھر یہ خیال بھی آتا ہے کہ بے اعتدالیاں تو پہلی شادی میں بھی ہوتی ہیں، تو کیا اسے بھی پابند سلاسل کر دیا جائے۔
اس مسئلے کا جو حل دل کو لگتا ہے وہ یہی ہے کہ پابندیوں کے بجائے معاشرے کی تعلیم و تربیت اس نہج پر کی جائے کہ زوجین ایک دوسرے کے معقول حقوق کی پہچان رکھتے ہوں اور دل و جان سے ان کی ادائیگی کے لئے کوشاں رہیں، اور ایک سے زائد شادیوں کی صورت میں بھی ایک دوسرے کے معقول حقوق کی ادائیگی میں میں غفلت نہ برتیں۔ بالخصوص خواتین کی ذہن سازی کی ضرورت ہے۔
 
آخری تدوین:
Top