دوسری شادی کے لیے مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری قرار

جاسم محمد

محفلین
دوسری شادی کے لیے مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری قرار
جہانگیر اسلم 24 جون 2019
Marriage-2-750x369.jpg

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے دوسری شادی کےلیےمصالحتی کونسل کی اجازت ضروری قرار دے دی اور کہا بیوی کی اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل انکار کر دے تو دوسری شادی پر سزا ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے دوسری شادی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دوسری شادی کے لیے بیوی سے اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری ہوگی اور بیوی کی اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل انکار کر دے تو دوسری شادی پر سزا ہو گی۔

عدالت نے کہا مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کے مطابق اجازت کے بغیر شادی کرنے والے شخص کو سزا اور جرمانہ ہو گا، ایڈیشنل سیشن جج نے کشمیر کا باشندہ ہونے کی وجہ سے لیاقت علی کو بری کیا، جس شخص کے پاس قومی شناختی کارڈ ہے، اس پر تمام قوانین کا اطلاق ہو گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پہلی بیوی کی اپیل پر لیاقت علی میر کی بریت کو کالعدم قرار دے دیا اور ہدایت کی ایڈیشنل سیشن جج میرٹ پر لیاقت علی میر کی دوسری شادی کیس کا فیصلہ کریں۔

یاد رہے رواں سال مارچ میں لاہور کی مقامی عدالت نے بغیر اجازت شادی کرنے والے خاوند کو تین ماہ قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزاکا حکم سنا دیا، بیوی نے شوہر کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

خیال رہے اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق مسلمان خاتون اپنے شوہر کی دوسری یا اس کے بعد مزید شادیوں پر اعتراض نہیں کرسکتی اور اگر ایک عورت کا شوہر دوسری، تیسری یا چوتھی مرتبہ شادی کرے تو وہ طلاق کا مطالبہ نہیں کرسکتی۔

ایکٹ کی شق (ایف) کے سیکشن 2 کا کہنا ہے کہ ’’اگر اس کی ایک سے زیادہ بیویاں ہیں، وہ قرآن پاک کے احکام کے مطابق ان کے ساتھ مساویانہ سلوک نہیں کرتا۔‘‘
 

جاسم محمد

محفلین
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے دوسری شادی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دوسری شادی کے لیے بیوی سے اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری ہوگی اور بیوی کی اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل انکار کر دے تو دوسری شادی پر سزا ہو گی۔
پہلی شادی کے ’متاثرین‘ کی مشکلات میں اضافہ :(
 

سید عاطف علی

لائبریرین
کچھ معلوم ہے ؟ مصالحتی کونسل کیا ہے اور کس کے ماتحت ہے؟
عائلی قوانین میں مصالحتی کونسل کا ادارہ پہلے سے موجود ہے یا نیا بنایا گیا ہے اس اس کے ممبران کی اہلیت کیا ہے ؟
 

سروش

محفلین
مصالحتی کونسل یا پنچائت کمیٹی لوکل گورنمنٹ آرڈینینس 2001 کے تحت بلدیاتی یونین کونسلز کے اندر بنائی جاتی تھیں ، اس سے قبل 1972 اور 1979 کے ایکٹ کے تحت بھی بلدیاتی یونٹس کے تحت تھیں ، 18 ویں ترمیم کے بعد لوکل گورنمنٹ صوبوں کو منتقل ہوچکی ہے ، اب صورتحال یہ ہے کہ ملک کے تین صوبوں میں تو تقریباً 2001 والا قانون چل رہا ہے جبکہ سندھ میں صورتحال مختلف ہے اور عجیب سا بلدیاتی نظام ہے جسکا کوئی سر پیر نہیں ہے ، اور نہ ہی اس میں کوئی مصالحتی کمیٹی یا کونسل موجود ہے ۔
جاسم محمد آپ سے اپیل ہے کہ عمران خان صاحب کو مشورہ دیں کہ پورے ملک میں ایک جیسا بلدیاتی نظام نافذ کریں اور ضروری آئینی ترمیم کریں یا 18 ویں ترمیم کو ختم کریں ۔18 ویں ترمیم کے مضمرات سے وفاقی حکومت خود بھی آگاہ ہے ۔ صوبوں بہت سے اختیارات ملنے کے بعد ان شعبوں کو اور بھی برا حال ہوا ہے ۔ خاص کر ہائیر ایجوکیشن کا ۔

مندرجہ بالا اپیل صرف عارف کریم بھائی سے ازراہ محبت کی ہے ، کسی اور بحث و مباحثہ میں قطعی ملوث ہونے کا ارادہ نہیں ہے ۔
 

سروش

محفلین
ائلی قوانین میں مصالحتی کونسل کا ادارہ پہلے سے موجود ہے یا نیا بنایا گیا ہے اس اس کے ممبران کی اہلیت کیا ہے ؟
عائلی قوانین چونکہ 1962 میں بنے تھی اور اس وقت بی ڈی ممبرز والا بلدیاتی قانون بھی آچکا تھا تو یقیناً یہ بھی اسکے تحت ہی ہوں گی ۔
 

جاسم محمد

محفلین
ظلم تو یہ ہوا کہ پہلے گھر میں ایک کونسلر کو منانا پڑتا تھا اب پوری کونسل کو منانا پڑے گا!
ویسے کیا یہ سچ ہے کہ کونسل کے سامنے دوسری شادی کا دفاع پروفیسروں کے سامنے پی ایچ ڈی کے دفاع سے زیادہ مشکل کام ہے؟
 

محمد وارث

لائبریرین
دل کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے۔۔۔
محمد وارث :sad:
حد ہوتی ہے کسی بات کی! آپ کو نہ جانے میرے بارے میں کیا غلط فہمی ہے کہ دوسری بار اس تھریڈ میں ٹیگ کر دیا۔ میں پہلے بھی محفل پر کہہ چکا ہوں اور پھر کہتا ہوں کہ میرا دوسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں لیکن آپ ہیں کہ سمجھتے ہی نہیں۔ کیا کروں اب، اخباروں میں اشتہار نکلواؤں کہ مسجدوں میں اعلان کراؤں کہ میرا دوسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔

حد ہوگئی ویسے عارف صاحب!

میرا چار شادیوں کا ارادہ ہے سر! :)
 

جاسم محمد

محفلین
بہت مذاق ہو گیا۔ اب ذرا سنجیدہ گفتگو:
دین میں شادی کو آسان بنایا گیا ہے۔ دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے پوچھ گچھ یا کسی مصالحتی کونسل کی ضرورت نہیں ہے۔ مملکت خداداد پاکستان میں اس حوالہ سے بھی الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔ :(
 
Top