تاسف دوست کے لئے دعائے مغفرت کی درخواست

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زین

لائبریرین
تین ستمبر کو کوئٹہ دھماکے میں شدید زخمی ہونےوالا میرا دوست اور سماء ٹی وی کا کیمرہ مین اعجاز رئیسانی تین دن زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد بالآخر چھ ستمبر کی صبح زندگی کی بازی ہار گیا۔ اس دھماکے میں ہمارے سات دیگر ساتھی بھی زخمی ہوئے جو تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اللہ تعالیٰ اعجاز رئیسانی لو جنت الفردوس میں جگہ اور زخمیوں کو صحت کاملہ عطاء فرمائے۔ آمین

آپ سے درخواست ہے کہ اس عظیم شب (شب قدرکو)میرے شہید دوست اورزخمی ساتھیوں کو اپنی دعائوں میں یاد رکھے۔
 

میر انیس

لائبریرین
اللہ اس شہید کو جوارِ معصومین میں جگہ عنایت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اور ان دھماکہ کرنے والوں کو اور انکی مدد کرنے والوں کو غارت کرے۔
 

زونی

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔۔

اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے حق میں آسانی فرمائے ۔ آمین۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top