دوستان محفل کی سالگرہ!

کیا آپ فورم پر سالگرہ بتانے والی فیچر دیکھنا چاہتے ہیں؟

  • جی نہیں

    Votes: 0 0.0%
  • مجھے کوئی دلچسپی نہیں ہے

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    53

نبیل

تکنیکی معاون
کچھ دوستوں نے تجویز پیش کی ہے کہ فورم پر ارکان کے سالگرہ کا خوبخود پتا لگ جانا چاہیے۔ اس کے لیے ایک MOD موجود تو ہے لیکن اس کا فائدہ اسی وقت ہے جب فورم کے ممبران اپنی تاریخ پیدائش کا اندراج بھی کریں۔ ابھی تک شاید ہی کسی نے یہ کیا ہوگا۔ اگر آپ فورم پر یہ سہولت دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ اپنے پروفائل میں جا کر اپنی تاریخ پیدائش شامل کریں۔ میں بھی رجسٹریشن کے وقت اس خانے کو ضروری بنا سکتا ہوں۔ یہاں میں یہی پوچھنے کے لیے رائے شماری کروا رہا ہوں کہ آپ میں سے کتنے دوست یہ فیچر چاہتے ہیں۔
 
کوئی قباحت نہیں

فیچر میں کوئی قباحت نہیں مگر تاریخ سسٹم میں ڈالنے کا طریقہ خاصا خوفناک ہے۔ میں کچھ کچھ پی ایچ پی جانتا ہوں مگر:

طریقہِ تاریخ:
مستعمل syntax ، PHP کے date() فنکشن سے مطابقت رکھتا ہے

کچھ خاص پلے نہیں پڑتا۔
 

زیک

مسافر
نبیل فی‌الحال تو پروفائل میں سالگرہ ڈالنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔

ہم birthday MOD کی بجائے Profile Control Panel بھی نصب کر سکتے ہیں جس میں سالگرہ کے علاوہ اور چیزیں بھی ہیں۔ مگر مجھے نہیں معلوم کہ یہ Category Hierarchy MOD کے ساتھ چلیں گے یا نہیں۔ ویسے Profile Control Panel اسی بندے کا ہے جس کا category MOD ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زکریا، PCP ہے تو انہی صاحب لکھا ہوا لیکن انہیں کا کہنا ہے کہ ابھی PCP اور Category Hierarchy MOD کمپیٹبل نہیں ہیں۔ ویسے اس کا بھی انتظار کیا جا سکتا ہے کہ دونوں کمپیٹبل ہو جائیں۔
 

جیسبادی

محفلین
حیرت کی بات ہے کہ آپ میں سے کافی لوگ مغربی ممالک میں رہتے ہوئے بھی اپنی تاریخ پیدائش ساری دنیا کو بتانا چاہتے ہو۔ یہاں تو یہ آپ کو شناخت کرنے کیلئے استعمال ہوتی ہے۔ اس طرح کم از کم کوئی شخص فون پر آپ کی شناخت اپنا کر آپ کے بینک سے کوئی بھی ٹرانسیکشن کر سکتا ہے۔ اس سے بڑھ کر آپ کے نام پر قرضہ لے کر غائب ہو سکتا ہے۔ اور قانون یہاں اس طرح کے ہیں کہ ْقرضہ آپ کو ہی اتارنا پڑے گا۔ کیا آپ لوگوں نے identity theft کے قصے نہیں سنے؟
 

سیفی

محفلین
اپنی مت بتائیں نا جناب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کسی چاہنے والے کی بتا دیں۔۔۔۔۔اس دن پیغام ملنے سے اور زیادہ خوشی ہو گی۔۔۔ :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
میرے خیال میں تو کوئی مضائقہ نہیں
میں نے تو ویسے بھی اپنی تاریخ پیدائش کا اندراج کیا ہوا ہے۔
 

ماوراء

محفلین
جی بالکل ہونی چاہیے۔۔ اگر میں نے کسی کو وش کرنی ہو تو مجھے بھلا کیسے پتہ چلے گا کہ آج کسی کی سالگرہ ہے یا نہیں۔۔۔ :? :(

اور ایک اور بات بھی ہے کہ۔۔مبارک دینے کے لیے علیحدہ فورم ہونا چاہیے۔۔نہ کہ گپ شپ یا کھیل ہی کھیل میں۔۔وغیرہ وغیرہ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
جی بالکل ہونی چاہیے۔۔ اگر میں نے کسی کو وش کرنی ہو تو مجھے بھلا کیسے پتہ چلے گا کہ آج کسی کی سالگرہ ہے یا نہیں۔۔۔ :? :(

اور ایک اور بات بھی ہے کہ۔۔مبارک دینے کے لیے علیحدہ فورم ہونا چاہیے۔۔نہ کہ گپ شپ یا کھیل ہی کھیل میں۔۔وغیرہ وغیرہ۔۔

صرف سالگرہ کی مبارک باد ہی نہیں، اور بھی بہت سارے مواقعے آتے رہتے ہیں مبارک دینے کے، اس لیئے ایک الگ سے زمرہ ہونا چاہیے۔
 
Top