دورہء پاک ٹی ہاؤس

عاطف بٹ

محفلین
ظاہری بات ہے بھئی ہم غریبیوں کو کون یاد رکھے گا عاطف بھائی :( جو کام آپ گھڑی دیکھ کر کر رہے ہیں ہم کیلنڈر دیکھ کر بھی نہیں کر پاتے :grin:
غریب صاحب، یہ بتائیے کہ آپ لاہور کب آرہے ہیں؟ ٹیگ کا کیا کرنا ہے، آپ کو ساتھ لیجا کر پاک ٹی ہاؤس میں چائے پلائی جائے گی! :)
 

عسکری

معطل
غریب صاحب، یہ بتائیے کہ آپ لاہور کب آرہے ہیں؟ ٹیگ کا کیا کرنا ہے، آپ کو ساتھ لیجا کر پاک ٹی ہاؤس میں چائے پلائی جائے گی! :)

لاہور نصیب والے آتے ہیں :grin: ہمیں تو پاکستان کے ایک کونے تک محدود دورہ کرایا گیا پچھلے مہینے ;)
 

محمد امین

لائبریرین
بہت خوب بھائی۔۔۔۔ مزا آگیا دیکھ کر۔۔۔ مگر ایک چیز دیکھ کر دل مکدر ہوا کہ اتنے قدیم چائے خانے میں "ٹی بیگ" والی چائے :(
 

پردیسی

محفلین
ماشااللہ ماشااللہ دونوں کے رُخ روشن کے درشن بھی ہو گئے آخر
کبھی یہاں ملاقات کا پروگرام نہ بنایا جائے
نجیب بھائی اپنے اوتار کے مقابلے میں کافی سنجیدہ لگ رئے ہیں
پتہ نہیں پوز ہے یا حقیقت ہے
کواکب ہیں کچھ نظر آتے ہوں کچھ :)
ہم اور سنجیدہ دو متضاد چیزیں ہیں ۔۔۔ یہ خصوصی پوز تھا '' شاعر '' کا ۔۔۔ کیونکہ وہاں اتفاق سے اس وقت کوئی شاعر یا ادیب موجود نہیں تھا۔۔ مجبوراً ہمیں شاعر بننا پڑا۔۔۔۔اور آپ شاید جانتے ہوں کہ شاعر بننے کے لئے پھڈر سا بوتھا،اداس سی آکھیاں،محبت میں پریشان حال سوچوں میں گم سا وجود درکار ہوتا ہے۔۔سو پاک ٹی ہاؤس میں ایک ہم ہی تھے جو اس وقت اس حال میں پورے اتر سکتے تھے۔۔۔ :LOL:
 

پردیسی

محفلین
بہت شکریہ نجیب بھائی، آپ کے تعاون کے بغیر یہ سب ناممکن تھا! :)
جی بالکل انشاءاللہ۔ میرا تو ارادہ ہے کہ آئندہ اتوار کو لاہور میں موجود تمام اراکینِ محفل کو پاک ٹی ہاؤس میں ظہرانے پر دعوت دی جائے۔ آپ کی کیا رائے ہے نجیب بھائی؟
ساجد بھائی، باباجی ، حسیب نذیر ، کھوکھر ، عبدالرزاق قادری ، آپ سب لوگ بھی بتائیے کہ آپ کا کیا خیال ہے اس بارے میں؟

ٹھیک ہے بھائی جی ۔۔۔۔
تومورخہ 24 مارچ بروز اتوار دوپہر 2 بجے (ویسے اس وقت کو سہہ پہر کہا جاتا ہے)
بمقام۔پاک ٹی ہاؤس،نیلا گنبد،مال روڑ لاہور
میری جانب سے تمام لاہور اور اس سے ملحقہ رہنے والے محفلین کو دعوت
اگر کوئی محترم دوست دوسرے شہر سے بھی آنا چاہے تو اسے سر ماتھے پر بٹھا کر خوش آمدید کہا جائے گا۔۔۔یعنی اس کو بھی منع نہیں ہے
 

پردیسی

محفلین
اب کے لاہور آیا تو یہاں چائے پیوں گا اور اس دوران عاطف بھائی سے عوامی تحریک کے دھرنے کے بارے میں لیکچر سنونگا :)
محترم آپ جب بھی کیا۔۔اسی اتوار کو ہی پہنچئے نا۔۔ذرا مزا رہے گا اور پھر دوپہر کا پروگرام ہے۔میرے خیال میں آسانی رہے گی
 

فلک شیر

محفلین
عاطف بٹ صاحب.........جزاک اللہ.........بہت خوب شراکت
میں تو اب لاہور کے قریب دوبارہ آ ہی گیا ہوں...........کسی دن آپ سے ملاقات کی سبیل کرتے ہیں انشاءاللہ...........
 
Top