دنیا کا سب سے بڑا ٹرانزٹ سسٹم ایک مسلم ملک میں

ریاض سعودی عرب کا دارالحکومت ہے جس کی آبادی 60 لاکھ سے زائد ہے مگر ابھی وہاں کوئی پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم موجود نہیں، تاہم اس میں تبدیلی آنے والی ہے۔

2018 کے اختتام تک اس سعودی شہر میں دنیا کا سب سے بڑا اربن ماس ٹرانزٹ سسٹم کام کرنے لگے گا۔

یہ ٹرانسپورٹ سسٹم جو اس وقت زیرتعمیر ہے، اس میں 6 میٹرو لائنز شامل ہیں جو 85 اسٹیشنز کو ایک دوسرے سے منسلک کریں گی اور ان پر بچھائی جانے والی پٹریاں 110 میل تک پھیلی ہوں گی۔

میٹرو کے ساتھ ساتھ ایک نیا بس سسٹم بھی تیار کیا جارہا ہے۔

سعودی حکام نے 2012 میں اس منصوبے کی منظوری دی تھی جس کی وجہ 2035 تک آبادی میں 50 فیصد اضافے کا امکان تھا۔

اس اربن سسٹم کی تعمیر کے لیے سعودی حکومت نے دنیا بھر کی کئی کمپنیوں سے معاہدے کیے جن میں سب سے بڑا 10 ارب ڈالرز کا معاہدہ امریکی کمپنی بیچ ٹیل سے کیا گیا۔

اس سسٹم کی تعمیر کے لیے یہ کمپنی 1 ہزار ٹن وزنی ٹنل بورنگ مشینوں کو استعمال کررہی ہے جنھیں سعودی عرب کے بانی فرمانروا کے گھوڑے کا نام دیا گیا ہے۔

ہر مشین ہر ہفتے 325 فٹ تک کھدائی کرنے اور انہیں کنکریٹ کے پینلز سے بھرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ان سرنگوں میں چلنے والی ٹرینوں کی تیاری کا کام سیمنز کمپنی کررہی ہے جو خودکار اور بغیر ڈرائیور کے 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکیں گی۔

ہر ٹرین مکمل طور پر ائیرکنڈیشنڈ ہوگی جبکہ تمام اسٹیشنز پر وائی فئای کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

پورے منصوبے کی 20 فیصد توانائی کی ضروریات شمسی توانائی سے پوری کی جائیں گیں۔
ماخذ
 
سید عاطف علی

لائبریرین
فی الحال تو اس سسٹم نے گزشتہ سال بلکہ شاید دو سال سے شہر بھر کے روڈ کی تمام ٹریفک کا ناک میں دم کر رکھا ہے ۔
جگہ جگہ مینڈیٹری ٹرن اورڈائیورژنز لگا لگاکر۔
 
نوشاب

محفلین
فی الحال تو اس سسٹم نے گزشتہ سال بلکہ شاید دو سال سے شہر بھر کے روڈ کی تمام ٹریفک کا ناک میں دم کر رکھا ہے ۔
جگہ جگہ مینڈیٹری ٹرن اورڈائیورژنز لگا لگاکر۔
یہ ایک عارضی پریشانی ہے بعد میں سہولت بھی تو کتنی زیادہ ہوگی ۔۔۔
 
فی الحال تو اس سسٹم نے گزشتہ سال بلکہ شاید دو سال سے شہر بھر کے روڈ کی تمام ٹریفک کا ناک میں دم کر رکھا ہے ۔
جگہ جگہ مینڈیٹری ٹرن اورڈائیورژنز لگا لگاکر۔
جی ایسا ہی کچھ حال ہمارا بھی ہے اسلام آباد میں ایکسپریس وے کی ایکسپنشن کے سلسلے میں۔
 
زیک

مسافر
سعودیہ میں پٹرول کی قیمت کیا ابھی بھی انتہائی کم ہے؟ اگر ہے تو پھر پبلک ٹرانسپورٹ کون استعمال کرے گا؟
 
زیک

مسافر
مسلم ملک میں بننے والا دنیا کا سب سے بڑا :thinking:۔
عنوان میں دنیا بھر لکھا ہے۔

ممکن ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا پبلک ٹرانسپورٹ پراجیکٹ ہو کہ اکثر ایسے سسٹم سالوں اور دہائیوں میں بڑھتے ہیں اور سعودی یک مشت ایک بڑا سسٹم بنا رہے ہیں۔ البتہ اس سے بڑے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم موجود ہیں۔
 
یاز

محفلین
عنوان میں دنیا بھر لکھا ہے۔
وہی تو۔ یعنی دنیا بھر میں مسلم ممالک کا سب سے بڑا، وغیرہ

ممکن ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا پبلک ٹرانسپورٹ پراجیکٹ ہو کہ اکثر ایسے سسٹم سالوں اور دہائیوں میں بڑھتے ہیں اور سعودی یک مشت ایک بڑا سسٹم بنا رہے ہیں۔ البتہ اس سے بڑے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم موجود ہیں۔
میرے خیال سے نیویارک کا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم ایک واضح لیڈ کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم ہو گا۔
 
زیک

مسافر
وہی تو۔ یعنی دنیا بھر میں مسلم ممالک کا سب سے بڑا، وغیرہ

میرے خیال سے نیویارک کا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم ایک واضح لیڈ کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم ہو گا۔
نیو یارک کے سب سے زیادہ سٹیشن ہیں: 422۔ پھر شنگائی، بیجنگ اور پیرس۔

سسٹم کی لمبائی کے حساب سے شنگائی، بیجنگ، لندن اور پھر نیو یارک۔

سفر کرنے والوں کی تعداد کے حساب سے بیجنگ، شنگائی، سیول اور پھر ٹوکیو۔
 
زیک

مسافر
یہ ٹرانسپورٹ سسٹم جو اس وقت زیرتعمیر ہے، اس میں 6 میٹرو لائنز شامل ہیں جو 85 اسٹیشنز کو ایک دوسرے سے منسلک کریں گی اور ان پر بچھائی جانے والی پٹریاں 110 میل تک پھیلی ہوں گی۔
36 شہروں کے سسٹمز کے 85 سے زیادہ سٹیشن ہیں۔

16 شہروں کے سسٹم کی لمبائی ۱۱۰ میل سے زیادہ ہے۔
 
الشفاء

لائبریرین
پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والی آبادی کا تناسب بھی کافی کم ہو گا۔
جی اب تک تو ایسا ہی ہے۔ لیکن شنید ہے کہ میٹرو پراجیکٹ مکمل ہونے پر پٹرول کی قیمت "مزید" بڑھا دی جائے گی (جس کا آغاز ہو چکا ہے) تاکہ لوگ اپنی گاڑی استعمال کرنے کی بجائے میٹرو کو ترجیح دیں۔۔۔:)
 
Top