دنیا کا سب سے بڑا اجتماع:چہلم امام حسینؑ

حسینی

محفلین

٢٠ صفر المظفر کو پوری دنیا میں حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی کی یاد کرتے ہوئے امام عالی مقام کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے چہلم منایا جاتا ہے۔
کربلا میں اس موقع پر دنیا کا سب سے بڑا اجتماع ہوتا ہے۔ پوری دنیا سے اور مختلف ممالک سے لوگ جمع ہوتے ہیں۔ کربلا کے محافظ (گورنر) کے مطابق پچھلے سال١٨ ملیون زائرین کربلا میں جمع تھے۔ اس سال بھی دہشت گردی کے خطرات کے باوجود اس موقع پر کم از کم ایک کروڑ لوگ کربلا میں جمع ہیں۔
سلام یا حسین علیہ السلام
ابد واللہ یا زھراء ما ننسی حسیناہ!
 
قیصرانی

لائبریرین
امام حسین رض عالی مقام کا مرتبہ اپنی جگہ لیکن آپ کو شاید غلط فہمی ہوئی ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا اجتماع ہے۔ دنیا کا سب سے بڑا اجتماع کنبھ کا میلا ہے جس میں اندازاً دس کروڑ سے زیادہ شرکاء ہوتے ہیں
 
یہ کنبھ کا میلہ کیا چیز ہے۔ ذرا سمجھا دیں گے قیصرانی بھائی!!
 
دوست

محفلین
بارہ سال بعد جہاں تک میری معلومات ہیں۔ اسے مہا کنبھ کہتے ہیں اور یہ سب سے بڑا مذہبی اجتماع ہوتا ہے۔
 
عسکری

معطل
ہم نے صرف حسین علیہ السلام کی جیت کا اعلان کرنا ہے۔ وہ حسین جو کربلا میں اکیلا رہ گیا تھا
آج اس کے نام پر اتنا بڑا اجتماع! یہ حسین کے فتح کا اعلان ہے۔
میں مسلمان تو نہیں پر میرا دماغ جہاں تک کام کرتا ہے آج کے اجتماع کسی کی جیت ہار کے لیے فیصلہ کن نہیں ہیں ورنہ پھر دنیا کا سب بڑا سچا اور جیتنے والا ہرش وردنا اور دنیا کا سب سے متبرک میدان ہری دوار ہوا
 
تو کیا وہ شخص جس کو کسی بیاباں میں یکا وتنہا قتل کیا گیا َ َ َ ہو، اس کے گھر والوں کو اسیر بنا دیا گیا ہو، آج اس کا پیغام اتنے لوگوں تک پہنچ گیا ہو اور اس مقصد کے لیے اس سے تجدید عہد کیا جا رہا ہو، اس کی فتح نہیں ہے تو اور کیا ہے؟؟
 
میرا ایسا خیال نہیں ہے یاد منائی جا رہی اچھی بات ہے جو لوگ اس عقیدے سے وابستہ ہیں پر اجتماع کسی بات کے لیے فیصلہ کن نہیں جیت یا ہار کا فیصلہ اسی دن ہو جاتا ہے ۔
 
میں یہ تو نہیں کہ رہا ہے کہ اجتماع ہی حق کا معیار ہے۔ قرآن کا تو فیصلہ ہے کہ اکثرہم َ کافرون، مشرکون، لا یعقلون وغیرہ۔
لیکن ہار یاجیت کا فیصلہ اسی دن ہونا ضروری نہیں۔ ہار یا جیت اس جنگ کے مقاصد کے حصول سے مشروط ہے۔
 
نگار ف

محفلین
ہم نے صرف حسین علیہ السلام کی جیت کا اعلان کرنا ہے۔ وہ حسین جو کربلا میں اکیلا رہ گیا تھا
آج اس کے نام پر اتنا بڑا اجتماع! یہ حسین کے فتح کا اعلان ہے۔
امام حسین کی جیت اجتماع میں نہیں بلکہ امام سجاد سے پوچھئیے کہ جب امام سجاد کی خطابت نے جب دربار یزید میں ضمائر کو جھنجوڈ ڈالا اس وقت یزید امام کو چپ کرانے کیلیے آذان دینے کا حکم دیتا ہے، تب امام نے فتح حسین علیہ السّلام کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔ تب امام سجاد نے فرمایا اے یزید سنو آج ہماری فتح کا اعلان ہورہا ہے، یہ وہی آذان ہے جسے تم ختم کرنا چاہتے تھے، آج اللہ اکبر کی آواز، رسول ص کی نبوت کی گواہی کا اعلان۔،،، ہماری فتح ہے۔۔۔
بناء لا الہٰ ہست حسین (علیہ السّلام)
 
عسکری

معطل
میں یہ تو نہیں کہ رہا ہے کہ اجتماع ہی حق کا معیار ہے۔ قرآن کا تو فیصلہ ہے کہ اکثرہم َ کافرون، مشرکون، لا یعقلون وغیرہ۔
لیکن ہار یاجیت کا فیصلہ اسی دن ہونا ضروری نہیں۔ ہار یا جیت اس جنگ کے مقاصد کے حصول سے مشروط ہے۔

میں بھی یہی کہہ رہا تھا پر دوسرے انداز میں کیونکہ اس طرح وہ بات فٹ نہیں بیٹھ رہی تھی ۔
 
عسکری

معطل
امام حسین کی جیت اجتماع میں نہیں بلکہ امام سجاد سے پوچھئیے کہ جب امام سجاد کی خطابت نے جب دربار یزید میں ضمائر کو جھنجوڈ ڈالا اس وقت یزید امام کو چپ کرانے کیلیے آذان دینے کا حکم دیتا ہے، تب امام نے فتح حسین علیہ السّلام کا اعلان کیا ہے۔۔۔ ۔ تب امام سجاد نے فرمایا اے یزید سنو آج ہماری فتح کا اعلان ہورہا ہے، یہ وہی آذان ہے جسے تم ختم کرنا چاہتے تھے، آج اللہ اکبر کی آواز، رسول ص کی نبوت کی گواہی کا اعلان۔،،، ہماری فتح ہے۔۔۔
بناء لا الہٰ ہست حسین (علیہ السّلام)

یہ لڑائی پاور کے لیے تھی نا ؟ خلافت کی یا کفر اسلام کی ؟
 
حسینی

محفلین
امام حسین کی جیت اجتماع میں نہیں بلکہ امام سجاد سے پوچھئیے کہ جب امام سجاد کی خطابت نے جب دربار یزید میں ضمائر کو جھنجوڈ ڈالا اس وقت یزید امام کو چپ کرانے کیلیے آذان دینے کا حکم دیتا ہے، تب امام نے فتح حسین علیہ السّلام کا اعلان کیا ہے۔۔۔ ۔ تب امام سجاد نے فرمایا اے یزید سنو آج ہماری فتح کا اعلان ہورہا ہے، یہ وہی آذان ہے جسے تم ختم کرنا چاہتے تھے، آج اللہ اکبر کی آواز، رسول ص کی نبوت کی گواہی کا اعلان۔،،، ہماری فتح ہے۔۔۔
بناء لا الہٰ ہست حسین (علیہ السّلام)
جی میں اوپر لکھ چکا کہ ہار یا جیت اس جنگ کے مقاصد کے حصول سے مشروط ہے۔
آج دیکھیں تو امام عالی مقام نے اپنے مقاصد حاصل کر لیے۔ جبکہ دشمن کے مقاصد اور خود دونوں خاک میں مل گئے۔
 
Top