دنیاکو مسلمانوں کے وجود سے پاک کرنے کی مہم'نائن الیون بر سی پرزہریلے گیم کااجراء

فاروقی

معطل
نائن الیون سانحہ کی ساتویںبرسی پوری دنیامیںمنائی گئی ۔دنیا بھرکے رسائل وجرائد میںاس حوالے سے تحریریںشائع ہوئیں۔لیکن اس موقع پرامریکہ میںایک اورحرکت ہوئی ۔امریکہ کی ایک کمپنی نے انٹرنیٹ پرایک گیم جاری کیاہے
''مسلمانوںکاقتل عام''Muslim Massacreنام کے اس کمپیوٹرگیم کوفری ڈائون لوڈکیاجاسکتاہے۔
کئی مرحلوں میں مکمل ہونے والے اس گیم کامسلح ہیرودنیاکومسلمانوں کے
وجود سے پاک کرنے کے مشن پر ہے۔مشین گن ،راکٹ لانچراوردیگرجدیدترین ہتھیاروںسے لیس یہ ہیروایک طیارے سے پیراشوٹ کے ذریعہ خلیج میںاترتا ہے اورمسلمانوںکاصفایا شروع کرتا ہے۔اس کے مدمقابل اسلامی لباس میں ملبوس مسلمانوں کودکھایاگیاہے۔بیک گرائونڈ میں مسلم کلچرکے مطابق عمارتیں اورمذہبی مقامات مساجد کودکھاتے ہوئے یہ ہیرووہ مسلمانوں کوقتل عام کرتے ہوئے آگے بڑھتا ہے۔
اسے سخت مزاحمت کاسامنا کرناپڑتا ہے۔ لیکن یہ تمام مزاحمتوں کودورکرتے ہوئے قتل کرتا رہتا ہے۔اورگیم کے مراحل پارہوتے رہتے ہیں۔ایک مرحلہ ایسا آتا ہے جب اس کا مقابلہ اسامہ بن لادن سے ہوتا اوریہ ہیرواسامہ کوقتل کردیتا ہے اوراگلے مرحلے کے لئے روانہ ہوجاتاہے۔اگلے مرحلے میں اس سے مقابلہ حضرت محمدۖ اوراللہ سے کرنا ہوتا ہے۔اوربالآخریہ حضورۖاوراللہ کو (نعوز بہ اللہ) بھی قتل کردیتا ہے۔اس طرح گیم مکمل ہوتا ہے۔

یہ گیم بائیس سالہ امریکی سبوترواگ نے بنایاہے ۔واگ آسٹریلیامیں مقیم ہے۔ واگ کاکہنا ہے کہ اس گیم مقصدیہ پیغام دینا ہے کہ زمین کے کسی چپے پرمسلمان مردیاعورت زندہ نہ رہنے پائے ۔اس گیم کے ریلیز ہوتے ہی عالم اسلام سے شدید ردعمل دیکھنے میں آنے لگا ہے۔پاکستان اورایران نے اس گیم کے خلاف سخت ردعمل کااظہارکرتے ہوئے گیم کوفوراً انٹرنیٹ سے ہٹانے کامطالبہ کیاہے۔ایران کی ایک تنظیم لشکرعلی کے سربراہ مہدی سروشانی نے کہا ہے کہ امریکہ اسلام اورمسلمانوںکے خلاف منافرت پھیلانے کی ملٹی ملین ڈالرمہم جاری رکھے ہوئے ہے۔عالم اسلام کوامریکہ کی سازش سے آگا ہ ہوناچاہے۔اورامریکی سازشوں کامنہ توڑ جواب دیناناگزیرہوتاجارہا ہے۔برطانیہ کی اسلامی تنظیم رمضان فائونڈیشن نے اس گیم پرشدیدغصے کااظہارکیاہے۔
ایک پاکستانی کمپیوٹرگیم ایکسپرٹ نے اس حرکت کومجرمانہ ذہنیت اوربیمارذہنی کامظہرقراردیاہے اورکہا ہے کہ آخراس کمپنی نے کواس زہریلے گیم کوجاری کرنے اوراسپونسرکرنے کی جرات کیسے کی۔​

سورس
 
فاروقی

معطل
بھئی امریکیوں کی سوچ دیکھو........جب افغانستان،،عراق،،پاکستان میں ان کے مطلوبہ دشت گر د مارے نہ جا سکے تو انہوں نے سوچا کہ.......چلو خیالی پلاو ہی پکا لیتے ہیں..............انہیں تو شاید اس محاورے کا بھی مطلب پتا نہیں کہ ....کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنے سے بلی بھاگ نہیں جاتی.............

جیسا گیم میں دکھایا گیا ہے.......اگر ایسے ہی ہیرو ہیں تو یہ ہیرو پن افغانستان اور عراق میں کہاں بہہ جاتا ہے.......

لیکن ملعونوں نے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی گیم میں ایک مرتبہ پھر توہین کی ہے..اس سے تو ثابت ہوتا ہے کہ امریکی دنیا میں امن نہیں بلکہ ایک اور صلیبی جنگ یعنی حق وباطل کا معرکہ چاہتے ہیں...........

کتنی دیر ہو گئی مجھے یہ دھاگہ بنائے ہوئے.................کوئی امریکی طرف دار ابھی تک ادھر وارد نہیں ہوا ہے.........ان سے گزارش ہے........اب آئیں اور اس بارے مین بھی کچھ "پھلجڑیاں' پھوڑیں..........اور امریکہ کو انصاف پسند ثابت کریں اور نمک حلال بن جائیں.......
 
مغزل

محفلین
اللہ ہم سب کو اس فتنہ کےشر سے محفوظ رکھے (اٰمین)

مراسلہ مدون کیا گیا:
خبر کی تصدیق ہونے پر
(معذرت کے ساتھ)
 
اتنا مشہور یہ گیم خود نہیں ہوا ہوگا جتنا ایسے مذمتی مراسلات سے نہ صرف مشہور ہوجائے گا بلکہ لوگوں میں اسے دیکھنے اور پھر کھیلنے کا اشتیاق بڑھے گا۔۔۔ ماشاء اللہ! یہ بھی اچھی پالیسی ہے۔
 
جہانزیب

محفلین
اپنی آوازیں پست کر لو دوستو !
امریکہ بہادر کے نمک خوار، فواد، خرم اور زیک صاحبان سے سن لیا توکیا ہوگا ؟
اسے یا توجھٹلائیں گے یا کہیں گے کہ ’’ آزادیِ اظہار ہے ‘‘ یا ’’ اس لڑکے حکومت سے کیا تعلق ‘‘ ؟؟

اللہ ہم سب کو اس فتنہ کےشر سے محفوظ رکھے (اٰمین)

آپ شائد میرا نام لینا بھول گئے ہیں ۔
 
مغزل

محفلین
آپ سے کبھی اس طرح کا معاملہ نہیں ہوا۔۔
اس لیے میں آپ کا نام کیوں لوں ؟؟ ویسے آپکے
مراسلے کا مقصد میں جان گیا ہوں ۔۔ شکریہ
کہ مجھے آپ کی بات سے اتفاق نہیں۔
 
جہانزیب

محفلین
بھئی امریکیوں کی سوچ دیکھو........جب افغانستان،،عراق،،پاکستان میں ان کے مطلوبہ دشت گر د مارے نہ جا سکے تو انہوں نے سوچا کہ.......چلو خیالی پلاو ہی پکا لیتے ہیں..............انہیں تو شاید اس محاورے کا بھی مطلب پتا نہیں کہ ....کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنے سے بلی بھاگ نہیں جاتی.............

جیسا گیم میں دکھایا گیا ہے.......اگر ایسے ہی ہیرو ہیں تو یہ ہیرو پن افغانستان اور عراق میں کہاں بہہ جاتا ہے.......

لیکن ملعونوں نے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی گیم میں ایک مرتبہ پھر توہین کی ہے..اس سے تو ثابت ہوتا ہے کہ امریکی دنیا میں امن نہیں بلکہ ایک اور صلیبی جنگ یعنی حق وباطل کا معرکہ چاہتے ہیں...........

کتنی دیر ہو گئی مجھے یہ دھاگہ بنائے ہوئے.................کوئی امریکی طرف دار ابھی تک ادھر وارد نہیں ہوا ہے.........ان سے گزارش ہے........اب آئیں اور اس بارے مین بھی کچھ "پھلجڑیاں' پھوڑیں..........اور امریکہ کو انصاف پسند ثابت کریں اور نمک حلال بن جائیں.......

اگر آپ تھوڑی سی زحمت کر کے تحقیق کر لیتے تو یہ راز آپ پر عیاں‌ ہو جاتا کہ گیم امریکہ میں نہیں آسٹریلیا میں بنی ہے، اب کم از کم آسٹریلیا کے کرکٹ میچ دیکھنا بند کر دیں‌ ۔ اور دوسری بات یہ ہے کہ ایک انفرادی طور پر گھٹیا پن کا ثبوت کسی نے دیا ہے، تو پوری قوم اس جرم کی گناہ گار کیسے ہو گئی، یہ کسی سافٹ وئیر کمپنی نے بھی ریلیز نہیں کی ہے، اس پر بھی تحیق کر لیجیے گا۔ اور جو خبر آپ تک پہنچی ہے اس کی وجہ بھی اسی امریکی معاشرے کی جانب سے اس گیم کے خلاف آواز اٹھانے کی وجہ سے ہی بنی ہے، نہیں‌تو جنگ اخبار نے کہیں‌بھی اس کو تب تک کور نہیں‌کیا تھا ۔
 
فاروقی

معطل
اتنا مشہور یہ گیم خود نہیں ہوا ہوگا جتنا ایسے مذمتی مراسلات سے نہ صرف مشہور ہوجائے گا بلکہ لوگوں میں اسے دیکھنے اور پھر کھیلنے کا اشتیاق بڑھے گا۔۔۔ ماشاء اللہ! یہ بھی اچھی پالیسی ہے۔

یعنی غلط کو غلط کہنا چھوڑ دیں سب ..........کہ کہیں سب اس طرح کی غلطیاں نہ کرنے لگیں ........:laugh:.
 
محمداحمد

لائبریرین
اتنا مشہور یہ گیم خود نہیں ہوا ہوگا جتنا ایسے مذمتی مراسلات سے نہ صرف مشہور ہوجائے گا بلکہ لوگوں میں اسے دیکھنے اور پھر کھیلنے کا اشتیاق بڑھے گا۔۔۔ ماشاء اللہ! یہ بھی اچھی پالیسی ہے۔

بات تو آپ کی بھی ٹھیک ہے لیکن اس طرح کے کاموں کے دو مقاصد ہوتے ہیں۔

1 مسلمانوں کو اشتعال دلانا۔
2 بے حسی کا لیول level چیک کرنا۔

سو ہمیں اعتدال کی راہ اپنانی چاہیے۔ اتنا پُر اشتعال ہونے کی ضرورت بھی نہیں ہے کہ ہمیں‌اور ہماری اپنی ساکھ کو ہی نقصان پہنچے اور نہ ہی اتنا بے حس ہونا چاہیے کہ وہ آپ سے بے فکر ہو کر جو چاہیں کرتے رہیں۔
 
arifkarim

معطل
ڈیجیٹل میڈیا بھی ایک ہتھیار ہے، جو کہ مغرب آجکل اپنا مسلمانوں سے بغض ظاہر کرنے کیلئے استعمال کر رہا ہے۔ اس گیم کے مقاصد کچھ بھی ہوں، بحر حال یہ ایک امریکی دجالوں کی ایک اور بزدلانہ چال ہے، تاکہ مسلمانوں کو مشتعل کیا جائے اور باقی دنیا کو دکھایا جائے کہ مسلمان ہوتے ہی ایسے ہیں!
 
باسم

محفلین
اپنے گھر میں ڈاڑھی والے"ڈرٹوز" کے خلاف چلنے والی سیف گارڈ کی صفائی مہم پر ہم نے کتنا احتجاج کرلیا؟
 
اظہرالحق

محفلین
ویسے میں نے اس طرح کے مباحث میں حصہ لینا چھوڑ دیا ہے ، کہ لفظوں کے تیر اور وہ بھی ہمارے تُکے سے بھی کم اثر انداز ہوتے ہیں ۔ ۔ ۔ میں جانتا ہوں یہاں پر سارے "باعمل" مسلم ہیں ۔۔ ۔ مگر اے کاش ایک بھی (مجھ سمیت) گفتار کی جگہ کردار کا غازی ہوتا ۔ ۔ ۔ تو کس کی جراءت تھی ۔ ۔ ۔

ویسے اسکے بنانے والے نے معافی مانگی ہے ۔ ۔ ۔ ۔

http://kotaku.com/5049613/muslim-massacre-creator-tucks-tail-apologizes

اور اسکا یہ جملہ بھی ذرا غور طلب ہے " My intentions when releasing this project were to mock the foreign policy of the United States and the commonly held belief in the United States that Muslims are a hostile people to be held with suspicion."

باقی دلوں کے بھید اللہ بہتر جانتا ہے !!!!

میں نے اپنے کچھ دوستوں سے کہا تھا کہ بھائی آپ بھی کچھ ایسے گیم بنائیں ۔ ۔ تو کہنے لگے ۔ ۔ کہ یار چھوڑو یہ چیزیں انہیں کو اچھی لگتیں ہیں ۔۔۔ ہم لوگوں کے اذھان کسی "تخلیقی" چیز کو بنا ہی نہیں سکتے !!!
 
Top