امجد اسلام امجد دل کے دریا کو کسی روز اُتر جانا ہے - امجد اسلام امجد

محمد وارث

لائبریرین
دل کے دریا کو کسی روز اُتر جانا ہے
اتنا بے سمت نہ چل، لوٹ کے گھر جانا ہے

اُس تک آتی ہے تو ہر چیز ٹھر جاتی ہے
جیسے پانا ہی اسے، اصل میں مر جانا ہے

بول اے شامِ سفر، رنگِ رہائی کیا ہے؟
دل کو رکنا ہے کہ تاروں کو ٹھہر جانا ہے

کون اُبھرتے ہوئے مہتاب کا رستہ روکے
اس کو ہر طور سوئے دشتِ سحر جانا ہے

میں کِھلا ہوں تو اسی خاک میں ملنا ہے مجھے
وہ تو خوشبو ہے، اسے اگلے نگر جانا ہے

وہ ترے حُسن کا جادو ہو کہ میرا غمِ دل
ہر مسافر کو کسی گھاٹ اُتر جانا ہے

(امجد اسلام امجد)

۔
 
الف عین

لائبریرین
اس فورم میں پوسٹ‌کرنے والوں سے میں یہی کہتا ہوں کہ ماخذ کا حوالہ بھی دے دیا کریں کہ کسی جریدے سے لی ہے، یا ان کی کتاب سے، یا کسی اور سائٹ سے۔ تاکہ اگر کمپائل کر کے ای بک بنائی جائے تو درست حوالہ دیا جا سکے کہ کس نے پہلی بار ٹائپ کیا ہے ان پیج میں یا اردو تحریر میں۔ ای بک میں ان ناموں‌کا حوالہ ہو تو بہتر ہے۔ امجد اسلام امجد اور ابنِ انشاء کا کلام بھی آسانی سے کمپائل کیا جا سکتا ہے یہاں۔ وارث کیا آپ یہ کام کر سکتے ہیں کہ ان کو ایک جگہ جمع کر دیں؟
 
محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم اعجاز صاحب،

میں مآخذ والی بات یاد رکھوں گا اور آئیندہ ضرور حوالہ بھی دیا کروں گا، ویسے میری ذاتی کوشش یہ ہوتی ہے کہ خود ہی ٹائپ کرکے کوئی کلام پیش کروں، اسکی دو وجوہات ہیں، ایک تو یہ اخلاقاً اچھی بات نہیں ہے اور دوسرے یہ کہ اکثر شاعری جو انٹر نیٹ پر موجود ہے اس میں غلطیوں کی بھر مار ہے۔

امجد اسلام امجد کی یہ غزل میں نے شاعری کے انتخاب کی کتاب "البم" سے لی ہے جو آغا ذوالفقار خان نے مرتب کی ہے اور الحمد پبلی کیشنز، لاہور نے اسے 1992 میں شائع کیا تھا۔

میں آپ کا ممنون ہوں کہ آپ نے مجھے اس قابل سمجھا کہ میں یہاں پر کوئی کام کرسکوں، میرے پاس کئی شعراء کرام کے کلیات موجود ہیں جیسے، فیض، فراز، منیر نیازی، احمد ندیم قاسمی، ن۔م۔ راشد وغیرہ۔

اسکے علاوہ، نقوش کا غزل نمبر ہے جس میں کوئی چار سو سے زائد شعراء کا کلام ہے، اسی طرح دس، بارہ مختلف تذکرہ جات اور انتخابات ہیں، شاعری کی دیگر کتب کے علاوہ۔

وَن اردو، سائٹ پر میں کوئی دو، اڑھائی سو غزلیات ٹائپ کرکے پیش کر چکا ہوں، جس میں کلاسیکی اور مزاحیہ شاعری کا انتخاب بھی ہے۔ یہ سارا کام، ای، بک کی شکل میں آسکتا ہے۔

آپ مزید فرمائیے گا کہ مجھے اس سلسلے میں کیا کرنا ہوگا۔

نیاز مند

۔
 
فرحت کیانی

السلام علیکم
بالکل ایسا ہی ہونا چاہیے ۔۔میں بھی خیال رکھوں گی آئندہ۔۔لیکن میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ کبھی کی پڑھی اور نوٹ کی ہوئی شاعری اکثر یہاں پوسٹ کر دیتی ہوں۔۔اور اس زمانے میں "حوالہ جات" کی اہمیت کی اتنی سوجھ بوجھ نہیں تھی۔۔جیسے امجد اسلام امجد کی بہت سی کتابیں میرے پاس تھیں اور ان سے کلام میں نے اپنی ڈائری میں اتارا۔۔لیکن کتاب کا حوالہ کہیں نہیں لکھا۔۔اور ابھی یہاں میرے پاس اپنی کوئی بھی کتاب نہیں ہے۔۔
بہرحال میں آئندہ اس بات کو ذہن میں رکھوں گی۔
 
الف عین

لائبریرین
السلام علیکم اعجاز صاحب،

میں مآخذ والی بات یاد رکھوں گا اور آئیندہ ضرور حوالہ بھی دیا کروں گا، ویسے میری ذاتی کوشش یہ ہوتی ہے کہ خود ہی ٹائپ کرکے کوئی کلام پیش کروں، اسکی دو وجوہات ہیں، ایک تو یہ اخلاقاً اچھی بات نہیں ہے اور دوسرے یہ کہ اکثر شاعری جو انٹر نیٹ پر موجود ہے اس میں غلطیوں کی بھر مار ہے۔

امجد اسلام امجد کی یہ غزل میں نے شاعری کے انتخاب کی کتاب "البم" سے لی ہے جو آغا ذوالفقار خان نے مرتب کی ہے اور الحمد پبلی کیشنز، لاہور نے اسے 1992 میں شائع کیا تھا۔

میں آپ کا ممنون ہوں کہ آپ نے مجھے اس قابل سمجھا کہ میں یہاں پر کوئی کام کرسکوں، میرے پاس کئی شعراء کرام کے کلیات موجود ہیں جیسے، فیض، فراز، منیر نیازی، احمد ندیم قاسمی، ن۔م۔ راشد وغیرہ۔

اسکے علاوہ، نقوش کا غزل نمبر ہے جس میں کوئی چار سو سے زائد شعراء کا کلام ہے، اسی طرح دس، بارہ مختلف تذکرہ جات اور انتخابات ہیں، شاعری کی دیگر کتب کے علاوہ۔

وَن اردو، سائٹ پر میں کوئی دو، اڑھائی سو غزلیات ٹائپ کرکے پیش کر چکا ہوں، جس میں کلاسیکی اور مزاحیہ شاعری کا انتخاب بھی ہے۔ یہ سارا کام، ای، بک کی شکل میں آسکتا ہے۔

آپ مزید فرمائیے گا کہ مجھے اس سلسلے میں کیا کرنا ہوگا۔

نیاز مند

۔

وارث۔ تمھارے ربط دینے پر ون اردو کی سائٹ دیکھی اور حیران رہ گیا۔ پہلے تو اس فورم پر بھی تصویروں کی بھرمار ہوتی تھی اور شاعری تصویروں یا رومن میں لکھی جاتی تھی۔ اب دیکھ رہا ہوں کہ پچھلے سال چھہ مہینے میں اس کا روپ بدل گیا ہے۔ تمھاری پوسٹ کی شاعری بھی دیکھی۔
بس یہ کرو کہ امید ہے کہ تم نے محفوظ کر رکھا ہوگا یہ متن۔ فائلیں بنا کر مجھے بھیج دو۔ مطلب شاعر کے حساب سے۔ امجد اسلام، پروین شاکر سب کی الگ الگ۔
ضبط اگر تم بھی اس کو دیکھ رہے ہو تو یہی بات میں تم سے بھی کہہ چکا ہوں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اعجاز صاحب، فائلیں اپنے پاس تو محفوظ نہیں کی تھیں میں نے لیکن چونکہ خود ہی پوسٹ کی ہوئی ہیں لہذا دوبارہ بن جائیں گی۔

انشاءاللہ، میں جلد ہی آپ کو فائلز بھیج دوں گا۔

۔
 
Top