دل کو خوش رکھنے کا طریقہ سیکھ لیا

عاطف ملک

محفلین
دل کو خوش رکھنے کا طریقہ سیکھ لیا
ہم نے بھی خوابوں میں رہنا سیکھ لیا

طنز زمانے بھر کے ہنس کر سہہ لینا
تیرے عشق میں ہم نے کیا کیا سیکھ لیا

اپنا دل اب سینے ہی میں رکھتا ہوں
کس کو کیا دینا ہے تحفہ سیکھ لیا

اب تو اپنے گھر میں راج کرے گی وہ
اس نے روٹی گول بنانا سیکھ لیا

دل کی بات زباں پر اب لاتا ہی نہیں
اس نے شاید پردہ کرنا سیکھ لیا

عاطفؔ، جیسا اس نے میرے ساتھ کیا
میں نے بھی اب ویسا کرنا سیکھ لیا

عاطفؔ ملک
اگست ۲۰۱۹

 
Top