داغ دل پریشان ہوا جاتا ہے

صادق آبادی

محفلین
دل پَریشان ہوا جاتا ہے

اور سامان ہوا جاتا ہے


خدمتِ پیرِ مغاں کر زاہد

تُو اب انسان ہوا جاتا ہے


موت سے پہلے مجھے قتل کرو

اُس کا اِحسان ہوا جاتا ہے


لذتِ عشقِ اِلٰہی مِٹ جائے​

درد ارمان ہوا جاتا ہے


دَم ذرا لو کہ میرا دَم تُم پر

ابھی قُربان ہوا جاتا ہے


گِریہ کیا ضَبط کروں اے نَاصح​

اَشک پَیمان ہوا جاتا ہے


بے وَفائی سے بھی رَفتہ رَفتہ

وہ میری جان ہوا جاتا ہے


عرصۂ حَشر میں وہ آ پہنچے

صاف مَیدان ہوا جاتا ہے


چھائی جاتی ہے یہ وَحشت کیسی​

گھر بیابان ہوا جاتا ہے


شِکوہ سُن آنکھ مِلا کر ظالم

کیوں پشیمان ہوا جاتا ہے​


آتشِ شوق بجھی جاتی ہے

خاک اَرمان ہوا جاتا ہے


عُذر جانے میں نہ کر اے قاصد​

تو بھی نادان ہوا جاتا ہے


مُضطرب کیوں نہ ہوں اَرماں دل میں​

قید مہمان ہوا جاتا ہے
 
Top