دل تھا پہلو میں تو کہتے تھے تمنا کیا ہے ::: توصیف تبسم

فرقان احمد نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 2, 2018

  1. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    10,183
    دل تھا پہلو میں تو کہتے تھے تمنا کیا ہے ۔۔۔!
    اب وہ آنکھوں میں تلاطم ہے کہ دریا کیا ہے!

    شوق کہتا ہے کہ ہر جسم کو سجدہ کیجے ۔۔۔!
    آنکھ کہتی ہے کہ تو نے ابھی دیکھا کیا ہے!

    ٹوٹ کر شاخ سے اک برگِ خزاں آمادہ!
    سوچتا ہے کہ گزرتا ہوا جھونکا کیا ہے ۔۔۔!

    کیا یہ سچ ہے کہ خزاں میں بھی چمن کھِلتے ہیں
    میرے دامن میں لہو ہے تو مہکتا کیا ہے!

    دل پہ قابو ہو تو ہم بھی سرِ محفل دیکھیں
    وہ خمِ زلُف ہے کیا، صُورتِ زیبا کیا ہے!

    ٹھہرو اور ایک نظر وقت کی تحریر پڑھو۔۔۔!
    ریگِ ساحل پہ رمِ موج نے لکھا کیا ہے!

    کوئی رہبر ہے نہ رستہ ہے نہ منزل توصیفؔ!
    ہم کہ گَردِ رہِ صَرصَر ہیں ۔۔۔ ہمارا کیا ہے!​
     
    مدیر کی آخری تدوین: ‏اپریل 3, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
    • زبردست زبردست × 1
  2. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,665
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    دل پہ قابُو ہو تو ہم بھی سرِ محفِل دیکھیں
    وہ خمِ زُلف ہے کیا، صُورتِ زیبا کیا ہے
    ۔۔۔۔
    کوئی رہبر ہے، نہ رستہ ہے، نہ منزل توصیفؔ !
    ہم کہ ،گردِ رَہِ صرصر ہیں، ہمارا کیا ہے

    کیا کہنے :) :)
     
    • متفق متفق × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    10,183
    پسندیدگی کے لیے شکریہ، شاہ صاحب! :)
     
  4. سین خے

    سین خے محفلین

    مراسلے:
    2,329
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    واہ۔ اعلیٰ انتخاب :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    15,038
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    واہ!بہت خوب!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    11,257
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    خوب صورت غزل شریکِ محفل کرنے پر شکریہ قبول فرمائیے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمدظہیر محفلین

    مراسلے:
    3,746
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    واہ ! خوبصورت اشعار !

    فرحان بھائی ، یہ مصرع کے درمیان میں اتنے ختمے کیوں لگاتے ہیں ؟! کیا مصرعوں کی لمبائی برابر کرنے کے لئے ؟!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    10,183
    جی ظہیر بھیا! بڑی پرانی عادت ہے؛ جاتے جاتے جائے گی۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر