مبارکباد دعوت نامے اردو زبان میں

سید عمران

محفلین
اگر کوئی ڈاکٹر ہے ،انجینر، بینکر ہے سائنس داں ہے یا اعلیٰ ترین ڈگریاں رکھتا ہے اور اچھا انسان نہیں تو سب کو فریم کرکے شو پیس کے طور لگا دے ۔۔۔۔
اور اگر اچھا انسان بھی ہے تب کیا کیا جائے؟؟؟
:unsure::unsure::unsure:
کیا اسے ہی فریم میں لگادیا جائے؟؟؟
 

سید عمران

محفلین
میری معلومات کے مطابق فقہِ حنفی میں نکاح کا خطبہ پڑھنا واجب نہیں، سنت ہے؛ ہاں جب پڑھا جائے تو حاضرین پر سننا واجب ہے۔ اسی طرح جمعہ و عیدین کا خطبہ سننا بھی واجب ہے۔
نکاح کا خطبہ پڑھنا سنت ہے اور سننا واجب ہے۔۔۔
جیسے سلام کرنا سنت اور جواب دینا واجب ہے!!!
 

علی وقار

محفلین
wa1j8rX.jpg
 

محمد وارث

لائبریرین
حاجی سبحان شاہ تمام مرحومین کی نمائندگی کررہے ہیں ۔۔۔۔
سب مرحومین کے نام درج کر کے ان کے متعلقین کو راضی کرنے کی کوشش لگتی ہے ویسے برصغیر پاک و ہند میں یہ ایک اہم "مسئلہ" ہے یعنی شادی کارڈ کے اوپر ناموں کا مسئلہ۔ کسی کا نام ہونے یا نہ ہونے سے بڑے پھڈے ہو جاتے ہیں، میں نے تو اس بات پر بھی جھگڑا ہوتے دیکھا ہے کہ کارڈ پر فلاں کے نام بچوں سمیت درج ہیں اور ہمارے بچوں کے نام درج نہیں ہیں، وغیرہ وغیرہ۔ اللہ اکبر۔
 
Top