دسویں سالگرہ دسویں سالگرہ پر سوونئیر کی تیاری

محمداحمد

لائبریرین
مصروفیت سے وقت نکال کر جب ہم اس دھاگے کو پڑھنے بیٹھتے ہیں تو دو صفحات اور بڑھ جاتے ہیں اور عدیم الفرصتی بھی اُسی کے ساتھ سوا ہو جاتی ہے۔ سو آج سوچا کہ پورا دھاگہ پڑھنے کے بجائے جہاں جہاں متعلقہ چیزیں نظر آئیں اُسی پر بات کر لی جائے۔

شعر و شاعری
اس زمرے سے ہماری خواہش ہے کہ محمداحمد بھائی کچھ وقت نکالیں اور ماہی احمد ان کا ساتھ دیں۔ محفل کے شعرا کی ایک فہرست بنالیں اور پھر ہر ایک کی کم سے کم ایک اور زیادہ سے زیادہ تین غزلیں یا نظمیں جو ان کی نظر میں بہترین ہوں وہ منتخب کرلیں۔ اسی طرح مزاحیہ شاعری کا بھی انتخاب کرلیں جو شائد کافی ہوگی۔ ایک انتخاب نوآموز شعرا کا بھی ہوسکتا ہےجس میں اصلاح سخن کے زمرے سے غزلیں لی جاسکتی ہیں۔ محمد احمد بھائی اگر یہ ذمہ داری اٹھا لیں تو ماہی احمد کی رہنمائی بھی انہی کو کرنی ہوگی۔

میں بھی حاضر ہوں۔ لیکن پھر وہی بات کہ فی الحال یہ کہنا یقینی نہیں ہے کہ کتنا وقت دے سکوں گا۔

بہر کیف ، اب کچھ گذارشات:

  • شعراء کی فہرست پچھلے مشاعرے کی دستاویزات سے کہیں مل جائے گی۔
  • مزاحیہ کلام بھی مخصوص زمرے میں ہے۔
کچھ سوالات:
  • کیا یہ سب کام دس سال کے دورانیہ پر محیط ہوگا؟
  • کیا پسندیدہ کلام سے بھی کلام شامل کرنا ہوگا؟
  • مزاحیہ کلام شعرائے محفل کا شامل کرنا ہے یا کل مزاحیہ شاعری سے انتخاب پیش کرنا ہے۔
  • اصلاحِ سخن سے کلام اخذ کرنا بہت مشکل کام ہے کہ ایک تو معیار کا تعین کرنا انتہائی دشوار ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ سب سے زیادہ کلام اسی زمرے میں پوسٹ ہوا ہے اور اکثر غزلوں پر اصلاح کے باوجود اصل پوسسٹ میں تدوین بھی نہیں ہو پاتی۔

کام تو ہوتا رہے گا لیکن پہلے اس سلسلے میں طریقہ کار متعین کرنا ضروری ہے۔

برائے توجہ : ادب دوست
 
شزہ مغل

محفلین
جن سیکشنز کے لئے ایک سے زائد محفلین نے خدمات پیش کی ہوئی ہیں ان سے گزارش ہے کہ آپس میں رابطہ ضرور رکھیں۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ لاعلمی میں دونوں ایک ہی دھاگے پر کام کررہے ہوں۔:)
رانا بھائی ہم دونوں اچھے بچے ہیں۔ آپ کے کہنے سے پہلے ہی میں نے نیرنگ خیال بھائی کی خدمت میں گزارش پیش کر دی تھی کہ مجھ جیسی کندذہن کی رہنمائی کیجیئے۔
بلکہ وہ میری اسی گزارش کی وجہ سے تو اس دھاگے تک پہنچے ورنہ شاید مجھے آپ سب سے ڈانٹ کھانی پڑتی
 
شزہ مغل

محفلین
ہاہاہاہاااا۔۔۔ کام سارا شزہ کرے گی۔۔۔ میں تو وقتا فوقتا اس کا حوصلہ بڑھاتا رہوں گا۔۔۔ اور اب سوچ یہ رہا ہوں کہ شزہ کا تعارفی دھاگا بھی ڈھونڈ لوں۔۔۔ :p

تدوین: اوہ یہ شزہ مغل تو شاعرہ نکلی۔۔۔۔ اللہ اکبر
نیرنگ خیال بھیا کام تو میں کر ہی لوں مگر میرا کام کوڑادان میں جائے گا۔
 
شزہ مغل

محفلین
بس تو پھر تیار رہیں۔ وہ اپنی زندگی کی پہلی ہجو آپ پر ہی لکھیں گی سوونئیر کی اشاعت کے بعد۔:)
رانا بھیا ویسے اچھی تجویز دی آپ نے۔
قابل عمل ہے۔

اگر میں ہجو لکھنے میں کامیاب ہو گئی تو سبھی کو جوابی ردعمل کے لیے تیار رہنا ہو گا۔۔۔
 
شزہ مغل

محفلین
اگر شزہ نے ایسا کیا تو

کوئی بات نہیں۔۔۔ خیر ہے۔۔۔۔۔ مقدس کم ہجو لکھتی ہے ہر وقت ہمارے بارے میں۔۔۔ بلکہ اب تو یہ عالم ہے کہ میں اور محمداحمد بھائی اپنی اپنی ذاتی ہجو کہیں گے۔ بقا برائے باہمی ہجو کی انجمن میں۔۔۔۔ :D
یہاں میرے بارے میں بات ہو رہی ہے اور مجھے پتا ہی نہیں۔۔۔۔
افسوس
 
رانا

محفلین
میں بھی حاضر ہوں۔ لیکن پھر وہی بات کہ فی الحال یہ کہنا یقینی نہیں ہے کہ کتنا وقت دے سکوں گا۔
وقت کی پروا نہ کریں بس کام شروع کردیں۔ جتنا وقت بھی دے سکیں گے اس کے نتیجے میں کچھ نہ کچھ تو حاصل ہوگا ہی۔ نیز وقت بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔:)

  • شعراء کی فہرست پچھلے مشاعرے کی دستاویزات سے کہیں مل جائے گی۔
  • مزاحیہ کلام بھی مخصوص زمرے میں ہے۔
زمرہ کیونکہ آپ اور ادب دوست بھائی کے ذمے ہے اس لئے باہمی مشاورت سے یہ دونوں کام دیکھ لیں۔:)

  • کیا یہ سب کام دس سال کے دورانیہ پر محیط ہوگا؟
جی بالکل۔ گذشتہ دس سال کی بہترین چیزیں منتخب کرنی ہیں۔

  • کیا پسندیدہ کلام سے بھی کلام شامل کرنا ہوگا؟
نہیں۔ سوونئیر کے لئے ہمارا فوکس صرف محفلین کی تخلیقات پر ہے۔

  • مزاحیہ کلام شعرائے محفل کا شامل کرنا ہے یا کل مزاحیہ شاعری سے انتخاب پیش کرنا ہے۔
صرف شعرائے محفل کا بہترین انتخاب شامل کرنا ہے۔ اگر نوآموز شعرا میں سے بھی کسی کا کلام منتخب کئے جانے کے قابل محسوس ہو تو ضرور کیا جائے۔

  • اصلاحِ سخن سے کلام اخذ کرنا بہت مشکل کام ہے کہ ایک تو معیار کا تعین کرنا انتہائی دشوار ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ سب سے زیادہ کلام اسی زمرے میں پوسٹ ہوا ہے اور اکثر غزلوں پر اصلاح کے باوجود اصل پوسسٹ میں تدوین بھی نہیں ہو پاتی۔
لیکن یہ کام بھی کرنا تو ہوگا ہی۔ آپ دونوں مل کر اس کو دیکھ لیں۔ اصل میں سوونئیر کی اشاعت کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ جن لوگوں تک بھی پہنچے چاہے انہیں محفل کا علم بھی نہ ہو، لیکن سوونئیر کے مطالعہ سے انہیں یہ اندازہ ہو کہ محفل پر کتنا تخلیقی اور مفید کام ہوتا رہتا ہے۔ اس لئے اصلاح سخن پر ایک مضمون تو ضرور سوونئیر میں شامل ہونا چاہئے جس میں بعض نو آموز شعرا کا تذکرہ بمعہ ان کے کلام کے ہوگا۔ آپ دونوں کچھ محنت کرکے یہاں سے ضرور کچھ موتی چننے کی کوشش کریں۔:)
 
مصروفیت سے وقت نکال کر جب ہم اس دھاگے کو پڑھنے بیٹھتے ہیں تو دو صفحات اور بڑھ جاتے ہیں اور عدیم الفرصتی بھی اُسی کے ساتھ سوا ہو جاتی ہے۔ سو آج سوچا کہ پورا دھاگہ پڑھنے کے بجائے جہاں جہاں متعلقہ چیزیں نظر آئیں اُسی پر بات کر لی جائے۔

میں بھی حاضر ہوں۔ لیکن پھر وہی بات کہ فی الحال یہ کہنا یقینی نہیں ہے کہ کتنا وقت دے سکوں گا۔

بہر کیف ، اب کچھ گذارشات:

  • شعراء کی فہرست پچھلے مشاعرے کی دستاویزات سے کہیں مل جائے گی۔
  • مزاحیہ کلام بھی مخصوص زمرے میں ہے۔
کچھ سوالات:
  • کیا یہ سب کام دس سال کے دورانیہ پر محیط ہوگا؟
  • کیا پسندیدہ کلام سے بھی کلام شامل کرنا ہوگا؟
  • مزاحیہ کلام شعرائے محفل کا شامل کرنا ہے یا کل مزاحیہ شاعری سے انتخاب پیش کرنا ہے۔
  • اصلاحِ سخن سے کلام اخذ کرنا بہت مشکل کام ہے کہ ایک تو معیار کا تعین کرنا انتہائی دشوار ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ سب سے زیادہ کلام اسی زمرے میں پوسٹ ہوا ہے اور اکثر غزلوں پر اصلاح کے باوجود اصل پوسسٹ میں تدوین بھی نہیں ہو پاتی۔

کام تو ہوتا رہے گا لیکن پہلے اس سلسلے میں طریقہ کار متعین کرنا ضروری ہے۔

برائے توجہ : ادب دوست

محمد احمد بھائی میرا خیال ہے جب ہم ایک روڈ میپ کے ساتھ یہ کام کرنا شر:وع کریں گے تو یہ اتنا مشکل نہیں رہے گا جتنا مشکل ابھی سمجھنے میں لگ رہا ہے۔
اگر اس سلسلے میں فاروق احمد بھٹی بھائی کا ساتھ اور دستیاب ہو جائے تو ہمارے لیے روڈ میپ کی تیاری مزید آسان ہو جائے گی۔
ایک مرتبہ درست نقشہ ترتیب دے لیں تو اس کے بعد کام فقط نقطے ملانے کی طرح آسان ہو جائے گا۔
اگر فاروق احمد بھٹی بھائی راضی ہیں تو ہم تین افراد ان بکس میں بات چیت کر کے تیزی سے آگے بڑھ سکتے ہیں
 
آخری تدوین:

شزہ مغل

محفلین
مضمون؟ آپ کو تو طنزو مزاح سے بہترین تحریریں منتخب کرنی ہیں نا! مضمون سے کیا مراد ہے آپکی؟
ماہی احمد نے فرمایا
دراصل کرنا یہ ہے کہ طنز و مزاح کے زمرے سے آپ نے تحریریں چننی ہیں، اس کے علاوہ اس سیکشن کے متعلق ایک چھوٹا سا مضمون لکھنا ہے۔ یہ جو دلچسپ مراسلوں کا اقتباس لینے کی بات کی میں نے، ان کو آپ الگ سے ایک فائل میں محفوظ کرلینا وہ دلچسپ نوک جھونک وغیرہ والی حصے میں آ جائے گی۔
 
اچھا تو سیکشن پر مضمون کی بات کررہی تھیں آپ۔ معذرت کہ میں سمجھ نہیں سکا تھا۔ ماہی بہنا نے بالکل ٹھیک فرمایا تھا۔
شزہ بہنا اس طرح کے مضمون کا تو کوئی نمونہ اس وقت زہن میں نہیں کیونکہ محفل پر شائد اس سے پہلے کسی سیکشن کا تعارف نہیں کرایا گیا یا شائد میرے علم میں نہ ہو۔ لہذا یہ آپ کا اصل امتحان ہے جو یونیورسٹی کے نقلی امتحانوں کے بعد شروع ہوگا۔:p
 
اچھا تو یہاں بھی امتحان؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
مگر امتحان لینے سے پہلے سکھائیے بھی تو صحیح ناں استاد محترم
 
شزہ مغل

محفلین
اچھا تو سیکشن پر مضمون کی بات کررہی تھیں آپ۔ معذرت کہ میں سمجھ نہیں سکا تھا۔ ماہی بہنا نے بالکل ٹھیک فرمایا تھا۔
شزہ بہنا اس طرح کے مضمون کا تو کوئی نمونہ اس وقت زہن میں نہیں کیونکہ محفل پر شائد اس سے پہلے کسی سیکشن کا تعارف نہیں کرایا گیا یا شائد میرے علم میں نہ ہو۔ لہذا یہ آپ کا اصل امتحان ہے جو یونیورسٹی کے نقلی امتحانوں کے بعد شروع ہوگا۔:p
چلیئے کرتی ہوں کچھ
 
Top