درگاہ عبداللہ شاہ غازی کے قریب منشیات کے اڈے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
سنی تحریک کے رہنما شکیل قادری نے کہا ہے کہ درگاہ سید عبداللہ شاہ غازی سے منشیات اور جرائم کے اڈے جمعرات21/ مئی تک ختم نہ ہوئے تو عوام اہلسنت سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری کراچی پولیس پر عائد ہوگی۔ انہوں نے سنی تحریک رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ سی سی پی اوکراچی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ سید عبداللہ شاہ غازی عقیدت کا مرکز ہیں، انہوں نے برصغیر پا ک و ہند میں اسلام کیلئے گراں قدر قربانیاں دیں، آپ کی خدمات کے باعث اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ مقام عطا فرمایا کہ آج لاکھوں بندگان خدا مزار پر حاضری دیتے ہیں۔ ایک منظم سازش کے تحت سوات اور بونیر میں ہمارے اکابرین اولیائے کرام کے مزارات کو بموں سے اڑایا جا رہا ہے جبکہ کراچی میں درگاہوں پر منشیات اور جرائم کے اڈے قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو مزارات سے دور رکھا جا سکے۔ جرائم پیشہ گروہ کا یہ اقدام عوام اہلسنت کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہے، اس سازش کو ناکام بنانے کے لیے سنی تحریک اپنا کردار ادا کرتے ہوئے سی سی پی اوکراچی سے مطالبہ کرتی ہے کہ اگر21/ مئی تک عظیم صوفی بزرگ سید عبداللہ شاہ غازی کے مزار سے منشیات اور جرائم کے اڈے ختم نہ ہوئے تو عوام اہلسنت سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے اور اس کی تمام تر ذمہ داری کراچی پولیس پر عائد ہو گی۔
 
mfdarvesh

محفلین
ہر درگاہ کے ساتھ ایسا ہوتا ہے، کون سی نئی بات ہے، بری امام کا مزار لے لیں، ایک ہی بات ہے
 
حکومت پاکستان کو اس سلسلے میں سخت اقدام اٹھانے چاہئیں اور ان مزارات کا تقدس بحال کرنا چاہئے۔

والسلام
 
ساجداقبال

محفلین
میرا سوال یہ ہے کہ درگاہیں اور مزارات بنائے ہیں کیوں جائیں؟ میرا تو یہی مشورہ ہے کہ جو پہلے سے ہیں انہیں منہدم کرکے صرف قبروں کو رہنے دیا جائے۔ نہ بانس نہ بانسری
 
شمشاد

لائبریرین
ساجد صاحب کیا کر رہے ہیں؟

راولپنڈی سے گوجر خان کی طرف جی ٹی روڈ پر سفر کریں تو چند کیلومیٹر کے فاصلے پر ایک موڑ پر ایک درخت پر پہلے تو کچھ جھنڈے لگے پھر ایک قبر بنائی گئی پھر ہر بس اور ٹرک کو روک کر صاحب قبر کے لیے نذرانہ وصول کرنا شروع کر دیا۔ حالانکہ قبر میں کچھ بھی نہیں ہے، بلکہ سرے سے وہ قبر ہی نہیں ہے۔

مزاروں اور درگاہوں پر کیا کچھ وصول ہوتا ہے، اس سے آپ اندازہ لگا لیں۔
 
arifkarim

معطل
ہاہاہہااہاہاہاہااہہااہا، میں‌ساجد کی بات سے متفق ہوں۔ انہی درباہوں اور مزارات کے بنانے کی وجہ سے ہم ان قبروں کو پوجتے ہیں اور اسکی سزا ساتھ میں ہونے والے دھندے کی صورت میں کاٹ رہے ہیں!
شرک سے بڑا اور کوئی گناہ نہیں اور اگر کسی کی قبر کو پوجنا مقصود ہوتا تو سب سے بزرگوار قبر مبارک تو خود آنحضورؐ کی ہے۔ جس کے قریب جانے پر بھی سخت پابندی ہے۔۔۔۔ تو بعد میں آنے والے بزرگوں کی قبروں کو پوجنا انتہائی درجہ کا شرک شمار ہوگا!
کیا ختم نبوت والوں کو یہ سب نظر نہیں آتا؟
 
کیا اویس قادری کو سونے میں تولنے والی ویڈیو بھول گئے سب؟؟؟
وہ سونا بھی ایک درگاہ کے گدی نشین صاحب کی عنایات تھا۔
ویسے اندرون سندھ بھی یہ بیماری عام ہے۔ اللہ رحم کرے۔بڑا مال بنایا جاتا ہے بے وقوف عوام کو مزید بے وقوف بنا کر۔
 
شمشاد

لائبریرین
اور یہ سب ہمارے ایمان کی کمزوری ہے۔

ہر ہسپتال کے باہر پیسہ ور فقیر بیٹھے ہوتے ہیں۔ جیسے ہی ہسپتال سے بندہ باہر نکلتا ہے تو فقیر مریض کا واسطہ دے کر مانگتے ہیں۔ آپ ان کو خیرات نہ دیں تو وہی فقیر آپ کے مریض کے لیے بد دعائیں مانگنا شروع کر دیتے ہیں۔ بندہ خدا سے تو نہیں ڈرتا اس فقیروں کے ڈر سے انہیں پیسے دے دیتا ہے۔
 
اسی لئے میں کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ ہماری قوم کو بھی ترقی کرنے کیلئے مذہب اور دنیا میں فرق کرنا ہوگا۔ نہیں تو ہم ہمیشہ 700 عیسویں کی ذہنیت میں ہی قائم رہیں گے!
 
آبی ٹوکول

محفلین
لعنۃ اللہ علیھم جو شعائراللہ پر ایسے ایسے مکروہ دھندے کرکے ان کہ تقدس کو پامال کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔
 
واہ بھئی واہ

سنی تحریک کے رہنما شکیل قادری نے کہا ہے کہ درگاہ سید عبداللہ شاہ غازی سے منشیات اور جرائم کے اڈے جمعرات21/ مئی تک ختم نہ ہوئے تو عوام اہلسنت سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری کراچی پولیس پر عائد ہوگی۔ انہوں نے سنی تحریک رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ سی سی پی اوکراچی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ سید عبداللہ شاہ غازی عقیدت کا مرکز ہیں، انہوں نے برصغیر پا ک و ہند میں اسلام کیلئے گراں قدر قربانیاں دیں، آپ کی خدمات کے باعث اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ مقام عطا فرمایا کہ آج لاکھوں بندگان خدا مزار پر حاضری دیتے ہیں۔ ایک منظم سازش کے تحت سوات اور بونیر میں ہمارے اکابرین اولیائے کرام کے مزارات کو بموں سے اڑایا جا رہا ہے جبکہ کراچی میں درگاہوں پر منشیات اور جرائم کے اڈے قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو مزارات سے دور رکھا جا سکے۔ جرائم پیشہ گروہ کا یہ اقدام عوام اہلسنت کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہے، اس سازش کو ناکام بنانے کے لیے سنی تحریک اپنا کردار ادا کرتے ہوئے سی سی پی اوکراچی سے مطالبہ کرتی ہے کہ اگر21/ مئی تک عظیم صوفی بزرگ سید عبداللہ شاہ غازی کے مزار سے منشیات اور جرائم کے اڈے ختم نہ ہوئے تو عوام اہلسنت سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے اور اس کی تمام تر ذمہ داری کراچی پولیس پر عائد ہو گی۔

کیا بات ہے بہئی۔ جب سے مزارات وجود میں آئے ہیں اس دن سے آج تک اس منشیات فروشی کے اڈوں کے خلاف کسی نے آواز نہیں اٹہائی۔ جب طالبان نے حقیقت دکھائی تو ان اکابرین کو اپنے مزارات کی پڑ گئی۔ اورمعاملہ بھی الٹا چور کوتوال کو دانتے والا ہو گیا ہے۔
 
میری گریجویشن کے پیپر میں ایک حدیث آئی تھی جس کے الفاظ ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ لعنت ہے ان مردوں پر جو قبروں کو زیارت کے لئے جاتے ہیں پھر ارشاد فرمایا کہ لعنت ہے ان عورتوں پر جو قبروں کو زیارت کے لئے جاتے ہیں
 
اللہ ہم سب کو ہر اس شعائر سے بچائے جو اسلام کے نام پر دھبہ ہیں اور جن سے اللہ اور اس کے نبی نے منع فرمایا۔
 
نظر بھی آتا ہے اور اقدامات بھی کرتے ہیں

ہاہاہہااہاہاہاہااہہااہا، میں‌ساجد کی بات سے متفق ہوں۔ انہی درباہوں اور مزارات کے بنانے کی وجہ سے ہم ان قبروں کو پوجتے ہیں اور اسکی سزا ساتھ میں ہونے والے دھندے کی صورت میں کاٹ رہے ہیں!
شرک سے بڑا اور کوئی گناہ نہیں اور اگر کسی کی قبر کو پوجنا مقصود ہوتا تو سب سے بزرگوار قبر مبارک تو خود آنحضورؐ کی ہے۔ جس کے قریب جانے پر بھی سخت پابندی ہے۔۔۔۔ تو بعد میں آنے والے بزرگوں کی قبروں کو پوجنا انتہائی درجہ کا شرک شمار ہوگا!
کیا ختم نبوت والوں کو یہ سب نظر نہیں آتا؟

ختم نبوت والوں کو نظر آتا بھی ہے اور اس کی مذمت میں اگر طاہر القادری صاحب سے کہا جائے تو وہ قبروں اور زیارتوں کی مخالفت کرنے والوں پر فتاویٰ جات جاری کر دیتے ہیں
 
میری گریجویشن کے پیپر میں ایک حدیث آئی تھی جس کے الفاظ ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ لعنت ہے ان مردوں پر جو قبروں کو زیارت کے لئے جاتے ہیں پھر ارشاد فرمایا کہ لعنت ہے ان عورتوں پر جو قبروں کو زیارت کے لئے جاتے ہیں

اس حدیث کا حوالہ فراہم کریں گے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top