دانش کدہ - نئی علمی اور ادبی محفل

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

آج مجھے ایک نئی علمی اور ادبی ڈسکشن فورم دانشکدہ کو دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی۔ تفسیر نے خاموشی سے اتنی اچھی سائٹ‌ سیٹ اپ بھی کر لی۔ :p یہ غالباً پہلا موقعہ ہے کہ میں کٹیگری موڈ اور آئی ایم پورٹل کو کسی دوسری اردو فورم پر صحیح انداز میں چلتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ ویسے تو برادرم شاکر القادری نے بھی کٹیگری موڈ والی فورم انسٹال کی تھی، لیکن وہ امتداد زمانہ کا شکار ہو گئی۔ :(

دانش کدہ ابھی ابتدائی مراحل میں لگتا ہے لیکن اس میں ایک بھرپور علمی اور ادبی سائٹ کے نمو پانے کا بھرپور پوٹینشل موجود ہے۔ میری کافی عرصے سے خواہش رہی ہے کہ یونیکوڈ اردو پر مبنی کوئی ادبی اور علمی موضوعات کی سائٹ وجود میں آئے اور اب دانشکدہ کے قیام سے یہ خواہش پوری ہوتی نظر آ رہی ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ تفسیر جیسی باصلاحیت شخصیت کے زیرسایہ دانش کدہ علم اور ادب سے محبت رکھنے والوں کا مرکز بن سکتا ہے۔ میں تفسیر کو ایک مرتبہ پھر دانشکدہ کے قیام پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس کی کامیابی کے دعاگو رہوں گا۔

والسلام
 
شمشاد

لائبریرین
تفسیر بھائی “ دانشکدہ “ بہت بہت مبارک ہو۔
بہت خوشی ہوئی دیکھ کر۔

(میں صفحہ اول سے ہو آیا ہوں، املا میں کئی ایک غلطیاں دیکھی ہیں)
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت بہت مبارکباد تفسیر بھیا، اگر دانش کدہ کی بجائے دانش منزل کرتے تو شاید زیادہ مزہ آتا :D
 
ماوراء

محفلین
زبردست تفسیر بھائی، آپ تو چھپے رستم نکلے۔ لگتا ہے سرپرائز دینے کی عادت ہو گئی ہے۔ :D

بہت بہت مبارک ہو۔
 
تفسیر

محفلین
نبیل نے کہا:
السلام علیکم،

آج مجھے ایک نئی علمی اور ادبی ڈسکشن فورم دانشکدہ کو دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی۔ تفسیر نے خاموشی سے اتنی اچھی سائٹ‌ سیٹ اپ بھی کر لی۔ :p یہ غالباً پہلا موقعہ ہے کہ میں کٹیگری موڈ اور آئی ایم پورٹل کو کسی دوسری اردو فورم پر صحیح انداز میں چلتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ ویسے تو برادرم شاکر القادری نے بھی کٹیگری موڈ والی فورم انسٹال کی تھی، لیکن وہ امتداد زمانہ کا شکار ہو گئی۔ :(

دانش کدہ ابھی ابتدائی مراحل میں لگتا ہے لیکن اس میں ایک بھرپور علمی اور ادبی سائٹ کے نمو پانے کا بھرپور پوٹینشل موجود ہے۔ میری کافی عرصے سے خواہش رہی ہے کہ یونیکوڈ اردو پر مبنی کوئی ادبی اور علمی موضوعات کی سائٹ وجود میں آئے اور اب دانشکدہ کے قیام سے یہ خواہش پوری ہوتی نظر آ رہی ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ تفسیر جیسی باصلاحیت شخصیت کے زیرسایہ دانش کدہ علم اور ادب سے محبت رکھنے والوں کا مرکز بن سکتا ہے۔ میں تفسیر کو ایک مرتبہ پھر دانشکدہ کے قیام پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس کی کامیابی کے دعاگو رہوں گا۔
والسلام

شکریہ نبیل ۔ یہ آپ کی عنایت ہے کہ آپ نے مجھے سراہا دیا۔ حالانکہ سب کام آپ نے کیا۔ اور میری واہ واہ کردی۔ ہمیشہ کی طرح انکساری سے کام لیا۔ میں تو بس آپ کی کاوش کوانسٹال کیا ہے۔ آپ اور زکریا کی وجہ سے اردو ویب سائٹس انٹرنیٹ پر بن رہیں ہیں۔اور اردو کو انٹر نیشنل درجہ مل رہا ہے۔ ہم سب آپ کے اس سلسلے میں احسان مند ہیں۔ اور میں ایک شاعر اور ادیب ، خاص طور ہر آپ کی کاوش کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
تفسیر
 
تفسیر

محفلین
ماوراء نے کہا:
زبردست تفسیر بھائی، آپ تو چھپے رستم نکلے۔ لگتا ہے سرپرائز دینے کی عادت ہو گئی ہے۔ :D
بہت بہت مبارک ہو۔
:oops: :lol: :D :p
آج باجو سے فون پر بات ہوئ۔ کہنے لگیں ماوراء کو مت بتانا ۔ نہیں تو فورا ً پریشان کرے گی۔کہ مجھ تو ٹکسٹ میسج بھی نہیں آتے
:lol:
 
تفسیر

محفلین
قیصرانی نے کہا:
بہت بہت مبارکباد تفسیر بھیا، اگر دانش کدہ کی بجائے دانش منزل کرتے تو شاید زیادہ مزہ آتا :D
ھمم ۔۔۔
بیکار میں اور زیادہ لڑائ جھگڑے ہوں ۔ گھر میں کیا کم ہوتے ہیں ؟ بلڈنگ میں تو پڑوسی بھی تنگ کریں گے۔ :lol:
 
بدتمیز

محفلین
میں‌ قدم قدم پر موجود ڈیڑھ اینٹ کی مساجد کے سخت خلاف ہوں لیکن چند وجوہات کی بنا پر اب میرا خیال بدل گیا ہے۔
کوشش کریں اپنے فورم پر بھی ایک ٹیم بنا لیں اس سے فورم کی ترقی کے امکانات دو چند ہو جائیں گے۔
 
تفسیر

محفلین
شمشاد نے کہا:
تفسیر بھائی “ دانشکدہ “ بہت بہت مبارک ہو۔
بہت خوشی ہوئی دیکھ کر۔(میں صفحہ اول سے ہو آیا ہوں، املا میں کئی ایک غلطیاں دیکھی ہیں)
شکریہ۔ اب تک سب کے سامنے شرمندہ کرنے کی عادت نہیں گی۔ :oops:
ویسے ایک بات بتاؤں ۔چلو جانے دو ۔
اور بھی غم ہیں زمانے ہیں ۔۔۔
 
تفسیر

محفلین
بدتمیز نے کہا:

شاہپر۔ دو ملاؤں میں مرغی حرام ہونے کے متعلق کیا خیال ہے؟
اور another continent کے ارناب صاحب سے کبھی بات ہوتی ہے؟
 
بدتمیز

محفلین
سلام
میں شاہپر نہیں ہوں۔ وہ قدیر کا نک ہے۔ میں ہوں بدتمیز۔
مرغی ملاؤں میں حرام ہو سکتی ہے ادیبوں میں نہیں۔ ادیب اس سے بخوشی انصاف کر سکتے ہیں۔
وسلام
 
تفسیر

محفلین
بدتمیز نے کہا:
سلام
میں شاہپر نہیں ہوں۔ وہ قدیر کا نک ہے۔ میں ہوں بدتمیز۔
مرغی ملاؤں میں حرام ہو سکتی ہے ادیبوں میں نہیں۔ ادیب اس سے بخوشی انصاف کر سکتے ہیں۔
وسلام
سوری ۔ آپ دونوں جُڑواں ہیں - تو غلطی ہوجاتی ہے :D
ھھم ۔۔۔ ادیبوں میں نہیں
لیکن میں ادیب بھی ہوں، شاعر بھی ہوں اور کمپیوٹر سائنس کا پروفیسر بھی۔ اب کیا ہوگا؟
 
بدتمیز

محفلین
ہاہاہہا کیا مزے کی بات ہے۔ بس اب قدیر صاحب محفل کو داغ مفارقت دے گئے ہیں۔ یہاں کافی گھٹن ہے اور عجیب سے روئیے ہیں۔ خیر کیا ہو سکتا ہے۔

اب کمپیوٹر سائنس کا پروفیسر سائیٹ کی تعمیر کرے اور ایک ٹیم بنائے اور اس ٹیم کو شعر سنا سنا کر داد و تحسیں پائے اور اپنے ادبی پارے چھاپ چھاپ کر وہاں مواد بڑھائے
 
ماوراء

محفلین
تفسیر نے کہا:
ماوراء نے کہا:
زبردست تفسیر بھائی، آپ تو چھپے رستم نکلے۔ لگتا ہے سرپرائز دینے کی عادت ہو گئی ہے۔ :D
بہت بہت مبارک ہو۔
:oops: :lol: :D :p
آج باجو سے فون پر بات ہوئ۔ کہنے لگیں ماوراء کو مت بتانا ۔ نہیں تو فورا ً پریشان کرے گی۔کہ مجھ تو ٹکسٹ میسج بھی نہیں آتے
:lol:
یہاں باجو کا کیا کام؟ :shock:
میں پریشان نہیں۔۔۔آجکل بڑی خوش ہوں۔ کہ باجو کے ٹیکسٹ نہیں آ رہے۔ بڑا سکون ہے۔ (باجو مذاق کیا ہے۔) :p
باجو کیا امریکہ آئی ہوئی ہیں؟ :D
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بہت خوب تفسیربھائی، اللہ تعالی آپکی سائیٹ کو دن دگنی اوررات چوگنی ترقی دے (آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 
شمشاد

لائبریرین
تفسیر نے کہا:
شمشاد نے کہا:
تفسیر بھائی “ دانشکدہ “ بہت بہت مبارک ہو۔
بہت خوشی ہوئی دیکھ کر۔(میں صفحہ اول سے ہو آیا ہوں، املا میں کئی ایک غلطیاں دیکھی ہیں)
شکریہ۔ اب تک سب کے سامنے شرمندہ کرنے کی عادت نہیں گی۔ :oops:
ویسے ایک بات بتاؤں ۔چلو جانے دو ۔
اور بھی غم ہیں زمانے ہیں ۔۔۔

تفسیر بھائی واللہ میرا مقصد یہ نہ تھا، صرف اس لیے کہا تھا کہ دوست ہی دوست کو بتاتا ہے۔ اگر برا لگا تو میں اپنے خط کو مدون کر دیتا ہوں۔
 
دیکھا آپ نے پھر وہی کیا جس کا مجھ ڈر تھا۔ دوست جی پی۔ ایم بھی تو ہے نا؟ :oops:
اگر میں آپ کی جگہ ہوتا تو میں دوست کی غلطیوں کی اصلاح کر کے اُسے ایک پی۔ ایم میں بھیج دیتا اور کسی کو بھی یہ پتہ نہیں چلنے دیتا کہ جو دوست جو لوگوں سے دعویٰ کرتا ہے کہ وہ اردو کا ایک شاعر اور ادیب ہے اس دوست کو اردو بھی نہیں آتی۔ :D
 
Top