دانت کردار بتاتے ہیں۔

ظفری

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
زبردست حجاب، چہرہ پڑھنا مجھے تھوڑا بہت تو آتا ہی تھا۔ لیکن دانتوں کے بارے میں اتنی تفصیل سے معلوم نہیں تھا۔ چھدرے دانتوں کے بارے میں کچھ علم تھا۔ لیکن یہ نہیں معلوم تھا کہ اس قسم کے دانتوں کو چھدرے کہتے ہیں۔ :khoobsurat:
چلو یہ بات صیح کے چہرہ آدمی پڑھ لے کہ سامنے ہی دھرا ہوتا ہے ۔۔۔ مگر کوئی کسی کے منہ میں جھانک کر کیسے دانت ناپے یا دیکھے ۔۔۔ اب کسی کا منہ کھلوانا بھی ایک قسم کا رسک ہے کہ پتا نہیں کون اپنا کتنا منہ کھولتا ہے ۔ بعض کا تو منہ ایک بار کھل گیا تو پھر بند ہی نہیں ہوتا اور بعض ایسے گُھنے ہوتے ہیں کہ ڈرل مشین بھی لیکر اُن پر چڑھ جاؤ مگر اپنا منہ نہیں کھولتے ۔ دانت دیکھ کر کسی کی شخصیت کا اندازہ لگانا واقعی ایک دقت طلب اور خطرناک کام ہے ۔ :wink:
 
ظفری

لائبریرین
اگر کسی کے منہ میں کچھ چھدرے ، کچھ لمبے ، کچھ چھوٹے ، کچھ چوڑے دانت ہوں تو اُس کی شخصیت کیسی ہوگی ۔ ؟؟؟؟‌ :roll:
 
حجاب نے کہا:
محب علوی نے کہا:
مجھے تو لگتا ہے کہ حجاب ہمارے دانت گننے کے چکر میں ہے مگر کہیں ہو تو گنے نہ ۔ :lol:

ویسے میں نے چھدرے اور چوڑے دانتوں کی تین عدد بتیسیوں کا آرڈر دے دیا ہے امید ہے قیافہ شناس دھوکہ کھاتے رہیں گے :wink:
اب تین کس کس میں بٹے گی اس کا فیصلہ ہم بھائی مل کر کر لیں گے۔

ویسے میرا مقصد تو صرف دانتوں کے بارے میں کچھ لکھنا تھا ،اب جب آپ سب بولنا شروع ہو ہی چکے ہیں تو محب میں آپ کے دانت اُس وقت گننا پسند کرتی اگر آپ کی قربانی جائز ہوتی ایسے کیا فائدہ :wink:

بہت خوب حجاب ، بات بنانے کو تو بنا دوں مگر سچ یہ ہے کہ فی الوقت لاجواب ہو کر رہ گیا ہوں۔ :lol:
 
حجاب

محفلین

:lol: :lol: بات بن ہی نہیں سکتی تھی کوئی دل کو تسلی دے لیں کہ بنا دوں بات :lol:
 
ماوراء

محفلین
ظفری نے کہا:
ماوراء نے کہا:
زبردست حجاب، چہرہ پڑھنا مجھے تھوڑا بہت تو آتا ہی تھا۔ لیکن دانتوں کے بارے میں اتنی تفصیل سے معلوم نہیں تھا۔ چھدرے دانتوں کے بارے میں کچھ علم تھا۔ لیکن یہ نہیں معلوم تھا کہ اس قسم کے دانتوں کو چھدرے کہتے ہیں۔ :khoobsurat:
چلو یہ بات صیح کے چہرہ آدمی پڑھ لے کہ سامنے ہی دھرا ہوتا ہے ۔۔۔ مگر کوئی کسی کے منہ میں جھانک کر کیسے دانت ناپے یا دیکھے ۔۔۔ اب کسی کا منہ کھلوانا بھی ایک قسم کا رسک ہے کہ پتا نہیں کون اپنا کتنا منہ کھولتا ہے ۔ بعض کا تو منہ ایک بار کھل گیا تو پھر بند ہی نہیں ہوتا اور بعض ایسے گُھنے ہوتے ہیں کہ ڈرل مشین بھی لیکر اُن پر چڑھ جاؤ مگر اپنا منہ نہیں کھولتے ۔ دانت دیکھ کر کسی کی شخصیت کا اندازہ لگانا واقعی ایک دقت طلب اور خطرناک کام ہے ۔ :wink:

lol۔ چلو کسی کا نہ کھلا تو اپنا تو کھل ہی جائے گا نہ۔ :lol:
 
امن ایمان

محفلین
حجاب بہت مزے کی پوسٹ ہے۔۔لیکن ایک پرابلم ہو رہا ہے۔۔۔مجھے جو دانت اچھے لگتے ہیں۔۔۔ان کا کردار اچھا نہیں۔۔۔ اور جو اچھے نہیں لگتے وہ اچھے ہیں ،،اب سمجھ نہیں آرہا کہ کیا کروں۔
 
حجاب

محفلین
امن ایمان نے کہا:

امن ایسا کرو دانت نکلوا دو :) کردار اچھا ہے کافی ہے ناں ،دانت کا کیا کرنا ہے ایک دن گِر ہی جائیں گے ابھی سے یا تو نکلوا دو یا خود توڑ دو :) نکلوانے میں پیسے لگیں گے توڑ دو :)
 
امن ایمان

محفلین
قککککک :lol: :lol:
حجاب اتنا داندان شکن جواب دیا ہے کہ میرے تو سچ مچ میں دانت ہی کھٹے کر ڈالے ہیں۔۔۔ :lol: خیرحجاب یہ تجزیہ تو آپ کے بنائے گئے کرداروں کی روشنی میں کیا تھا۔۔۔اب کل کو آپ اسے قطع و برید کردیں تو ہم کیا کریں گے۔ نا جی اب کہ کردار کو گولی ماریں۔۔میں اپنے خوبصورت دانتوں سے کسی صورت محروم نہیں ہونا چاہتی۔
 
تیلے شاہ

نہیں میں یہ کارِخیر مفت میں سر انجام دے سکتا ہوں۔۔۔۔۔ :wink:
 
حجاب

محفلین
امن ایمان نے کہا:
قککککک :lol: :lol:
حجاب اتنا داندان شکن جواب دیا ہے کہ میرے تو سچ مچ میں دانت ہی کھٹے کر ڈالے ہیں۔۔۔ :lol: خیرحجاب یہ تجزیہ تو آپ کے بنائے گئے کرداروں کی روشنی میں کیا تھا۔۔۔اب کل کو آپ اسے قطع و برید کردیں تو ہم کیا کریں گے۔ نا جی اب کہ کردار کو گولی ماریں۔۔میں اپنے خوبصورت دانتوں سے کسی صورت محروم نہیں ہونا چاہتی۔

امن تم کو یہ مشورہ کس نے دیا کہ یہ ٹوٹکا تم اپنے لئے استعمال کرو :shock: جس کے دانت پسند نہ آئیں اُن پر آزماؤ ناں :)
 
امن ایمان

محفلین
حجاب نے کہا:
امن تم کو یہ مشورہ کس نے دیا کہ یہ ٹوٹکا تم اپنے لئے استعمال کرو جس کے دانت پسند نہ آئیں اُن پر آزماؤ ناں

اوہ اچھا تو یہ بات تھی۔۔۔میں بھی کہوں یہ وہ والی حجاب تو نہیں ہو سکتیں جو کچن کارنر میں اتنی مزے مزے کی پوسٹس کرتی ہیں۔۔۔ اور مجھے کہہ رہی ہیں کہ دانت تڑوا لو۔۔اب بغیر دانتوں کے کسی کھانے کا خاک مزا آنا تھا

ویسے آپس کی بات ہے۔۔۔کسی کےگندے دانت دیکھ کر میرا تو اپنا دل توڑنے کو چاہتا ہے۔
 
امن تم اپنا نقصان کیوں کرنے پر تُل گئی ہو :shock:
 
تیلے شاہ

محفلین
امن ایمان نے کہا:
اللہ۔۔ یہاں کے اراکین اس قدر ظالم بھی ہو سکتے ہیں۔۔ :cry:
نہیں نہیں اب ایسی بھی کوئی بات نہیں ہے
آپ تو خواہ مخواہ ڈر گی ہیں
اگر ایسی کوئی بات ہوتی تو آپکو یہاں کے بہت سارے اراکین پوپلے نظر آتے
:wink:
 
امن ایمان

محفلین
امن تم اپنا نقصان کیوں کرنے پر تُل گئی ہو

حجااااااااااب مجھے آپ کی یہ بات سمجھ نہیں آئی نا۔۔۔ :shock:

شکر ہے آپی نے کچھ بولنا تو شروع کیا۔ ماشاء اللہ۔ جاری رکھیں

قیصرانی بھائی۔۔۔سب جگہ جواب لکھنے کو میرا د ل بھی چاہتا ہے۔۔لیکن وقت کی کمی کے باعث یہ ممکن نہیں ہوتا۔۔ ویسے سمائل کے لیے شکریہ :)

نہیں نہیں اب ایسی بھی کوئی بات نہیں ہے
آپ تو خواہ مخواہ ڈر گی ہیں
اگر ایسی کوئی بات ہوتی تو آپکو یہاں کے بہت سارے اراکین پوپلے نظر آتے

شکر ہے آپ نے بتا دیا۔۔۔میرا تو ڈر ڈر کے بُرا حال ہونے لگا تھا۔۔ :)
 
تفسیر

محفلین
.اب اس موضوع کولطیفوں میں تبدیل کردیں

teeth.jpg

ایک شوہر اور اسکی بیوی ڈنٹیسٹ کے آفس میں داخل ہوئے ۔
شوہر : میں چاہتا ھوں کہ تم ایک دانت نکالدو۔ لیکن گیس یا نوواکین کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم جلدی میں ہیں۔ جلدی سے نکال دو۔
ڈنٹیسٹ : آپ ببت بہادر ہیں۔ دانت دکھایئے۔
شوہر نے مڑ کر بیوی سے کہا۔ “جانو ، منہ کھولو اور ڈنٹیسٹ کو اپنے دانت دکھاؤ“
 
Top