دانت کردار بتاتے ہیں۔

حجاب

محفلین
دانت کردار بتاتے ہیں۔

علمِ قیافہ ایسا علم ہے جس میں چہرے کو دیکھ کر آدمی کے کردار اور شخصیت کو سمجھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔دانت ہمارے چہرے کا ایک حصہ ہوتے ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ دانتوں کو دیکھ کر کسی کی شخصیت کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
چوڑے دانت۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چوڑے دانتوں والے طبیعتاً دلیر،بے خوف،اور پُر اخلاق بھی ہوتے ہیں۔ان لوگوں کو کھیل میں باکسنگ اور کُشتی وغیرہ سے دلچسپی ہوتی ہے۔ایسے لوگ کافی حقیقت پسند ہوتے ہیں۔رومانوی مزاج نہیں رکھتے،اصول پسند ہوتے ہیں اسی لئے منصف مزاج سمجھے جاتے ہیں۔ان کا ذوق بہت اچھا ہوتا ہے،اچھے لباس اور اچھے ماحول کے شیدائی ہوتے ہیں۔ویسے تو ان کی صحت اچھی رہتی ہے لیکن انہیں جوڑوں کا درد اور فالج وغیرہ کا خطرہ رہتا ہے۔
لمبے دانت۔
جن افراد کے دانت لمبے ہوتے ہیں وہ کافی ہنس مُکھ ہوتے ہیں۔تاہم ان میں حسد کا مادہ کافی پایا جاتا ہے۔ان کا ذہن تیز ہوتا ہے تعلیم کے میدان میں پیچھے نہیں رہتے مگر کھیل میں زیادہ تر ناکام رہتے ہیں۔فطرتاً مجلسی ہوتے ہیں دوستوں میں بیٹھ کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔سفر کرنا ان کو اچھا لگتا ہے۔کام کے معاملے میں لاپرواہ ہوتے ہیں آج کا کام کل پر اُٹھا رکھنے کی عادت ہوتی ہے۔ان میں مطابقت پذیری کی صلاحیت ہوتی ہے ہر قسم کے ماحول میں خود کو ڈھال لیتے ہیں۔روشن خیال ہوتے ہیں اشیاء کے روشن پہلو پر نظر رکھتے ہیں۔ادب اور شو بزنس سے دلچسپی رکھتے ہیں۔سیاست اور موسیقی سے دلچسپی نہیں ہوتی۔یہ لوگ اپنا کاروبار نہیں کر سکتے ان کے لئے ملازمت بہتر ہوتی ہے۔
چھوٹے دانت۔
یہ لوگ خاصے شکی ہوتے ہیں کسی پر بھروسہ نہیں کرتے۔حتی! کہ خود بھی متذبذب ذہن کے ہوتے ہیں اور اپنی کارکردگی سے بھی خوش نہیں رہتے۔ان کے اندر نکتہ چینی کا مادہ بہت ہوتا ہے۔اشیاء میں نقص نکالنا ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے ان کی گھریلو زندگی اچھی نہیں ہوتی۔یہ لوگ کسی چیز سے لطف اندوز نہیں ہوپاتے ہمیشہ عدم اطمینان کا شکار رہتے ہیں حتی! کے بہتر معیارِ زندگی پا کر بھی ان کو دلی سکون میسر نہیں آتا۔تعلیم اور کھیل دونوں میں پیچھے ہوتے ہیں۔یہ لوگ اچھے تاجر نہیں ہوتے،ان کی صحت خاصی اچھی رہتی ہے،جسمانی نظامِ مزاحمت اچھا ہوتا ہے چھوٹی موٹی بیماریاں ان کا کچھ نہیں بگاڑتیں ۔
باریک دانت۔
یہ وہ دانت ہوتے ہیں جو بکری کے دانت سے مشابہ ہوتے ہیں ۔ایسے دانتوں کے حامل افراد سیسی فراست سے مالا مال ہوتے ہیں مگر یہ اپنی اس صلاحیت کو مخفی انداز میں استعمال کرتے ملتے ہیں۔مثلاً جوڑ توڑ میں لگے رہتے ہیں۔زندگی میں یہ لوگ اوسط سے اوپر نہیں جا پاتے۔کاروبار ملازمت تعلیم کہیں بھی کم ہی کوئی کارنامہ انجام دیتے ہیں۔ان سے مشورہ کرنا فضول ہے یہ کسرِنفسی کے کہ ہاتھوں کبھی کوئی مفید مشورہ نہیں دے سکتے۔اسی طرح ان میں مطابقت پذیری بھی کم ہوتی ہے۔دوسروں کے ساتھ ان کی کم ہی بنتی ہے۔صحت اچھی ہو کہ خراب لمبی عمر پاتے ہیں۔
چھدرے دانت۔
یہ وہ دانت ہوتے ہیں جن کے مابین قدرے خلا ہوتا ہے۔ایسے دانت ایک دوسرے سے جڑے ہوئے نہیں ہوتے۔ایسے دانت کا حامل فرد خوش نصیب ہوتا ہے۔ان میں حوصلہ مندی کی کوئی کمی نہیں ہوتی جہاں ہوتے ہیں وہاں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔حقیقتاً یہ لوگ باطنی طور پر باصلاحیت ہوتے ہیں۔ان کے نظریات اچھے ہوتے ہیں اور یہ اُس پر عمل بھی کرتے ہیں۔خاصے سمجھدار ہوتے ہیں دوسروں کے جذبات و انداز کو جلد بھانپ لیتے ہیں۔اور اُن کا خیال رکھتے ہیں۔ان کی گھریلو زندگی اچھی ہوتی ہے سب کے ساتھ ہمدردی سے پیش آتے ہیں۔ضرورت ہو تو مدد بھی کرتے ہیں فیاضی کا مادہ بہت ہوتا ہے۔دوسروں کے کام آ کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔شعر وادب کے دلدادہ ہوتے ہیں۔اسی وجہ سے سماج میں مقبول ہوتے ہیں۔یہ لوگ( Accident prone) ہوتے ہیں اور اکثر وبیشتر ان کے ساتھ حادثے ہوتے رہتے ہیں اور بیمار بھی اکثر ہوجاتے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ارے میرے دانت بھی چھدرے ہیں۔ اور بچپن میں کافی بیمار شیمار بھی رہتا تھا۔ :(
قیصرانی
 

ظفری

لائبریرین
میرے تو دانت ہی نہیں‌ ہیں ۔۔اور میرے بارے میں ‌توکچھ لکھا بھی نہیں ۔۔۔۔۔ :wink: :lol:
 

رضوان

محفلین
واہ حجاب اب سوچ سمجھ کر دانت نکالنے پڑیں گے :lol: کہ سامنے کوئی قیافہ شناس تو نہیں؟
ظفری چلو ایک گائیڈ لائن تو مل گئی تمہیں کہ کیسی بتیسی بنوانی ہے۔ مزے کرو
 

ظفری

لائبریرین
رضوان نے کہا:
واہ حجاب اب سوچ سمجھ کر دانت نکالنے پڑیں گے :lol: کہ سامنے کوئی قیافہ شناس تو نہیں؟
ظفری چلو ایک گائیڈ لائن تو مل گئی تمہیں کہ کیسی بتیسی بنوانی ہے۔ مزے کرو
کیا فائدہ کوئی اور قیافہ شناس اُس پر بھی کوئی فتویٰ لگا دے گا ۔میں تو کہتا ہوں کہ تم بھی اپنی بتیسی چھوڑو ایسے ہی رہنا شروع کر دو جیسا کہ میں رہ رہا ہوں اور محب کو بھی اس بات سے اتفاق ہے کہ وہ بھی اپنی قدیم بتیسی سے دستبردار ہوگیا ہے ۔ :wink:
 

رضوان

محفلین
ظفری یہ کیا چکر ہے کہ حجاب کے دھاگے پر ہم لوگ اپنی بتیسی کٹکٹاتے پہنچ جاتے ہیں۔ کہیں حجاب اصل میں چینی دندان ساز تو نہیں
 

ظفری

لائبریرین
ہاں بھئی ۔۔۔ یہ بڑی عجیب سی بات ہے کہ حجاب کے دھاگے پر ہی بتیسی کا ذکر شروع ہوجاتا ہے اور اُس سے زیادہ حیرت اس بات پر ہے کہ حجاب نے اس دفعہ تو دھاگہ ہی بتیسی پر دے دیا ۔
ہوسکتا ہے کہ دندان ساز ہوں ۔۔۔ مگر چائینز دندان ساز اس کا معلوم کرنا پڑے گا ۔ :wink:
 
مجھے تو لگتا ہے کہ حجاب ہمارے دانت گننے کے چکر میں ہے مگر کہیں ہو تو گنے نہ ۔ :lol:

ویسے میں نے چھدرے اور چوڑے دانتوں کی تین عدد بتیسیوں کا آرڈر دے دیا ہے امید ہے قیافہ شناس دھوکہ کھاتے رہیں گے :wink:
اب تین کس کس میں بٹے گی اس کا فیصلہ ہم بھائی مل کر کر لیں گے۔
 

ماوراء

محفلین
زبردست حجاب، چہرہ پڑھنا مجھے تھوڑا بہت تو آتا ہی تھا۔ لیکن دانتوں کے بارے میں اتنی تفصیل سے معلوم نہیں تھا۔ چھدرے دانتوں کے بارے میں کچھ علم تھا۔ لیکن یہ نہیں معلوم تھا کہ اس قسم کے دانتوں کو چھدرے کہتے ہیں۔ :khoobsurat:
 

حجاب

محفلین
ظفری نے کہا:
میرے تو دانت ہی نہیں‌ ہیں ۔۔اور میرے بارے میں ‌توکچھ لکھا بھی نہیں ۔۔۔۔۔ :wink: :lol:

فکر نہیں کریں پوپلے لوگوں کا کوئی مضمون ملا تو لکھ دوں گی ،ویسے اس بارے میں تو خود بھی لکھا جا سکتا ہے کہیں تو لکھ دوں :wink:
 

حجاب

محفلین
محب علوی نے کہا:
مجھے تو لگتا ہے کہ حجاب ہمارے دانت گننے کے چکر میں ہے مگر کہیں ہو تو گنے نہ ۔ :lol:

ویسے میں نے چھدرے اور چوڑے دانتوں کی تین عدد بتیسیوں کا آرڈر دے دیا ہے امید ہے قیافہ شناس دھوکہ کھاتے رہیں گے :wink:
اب تین کس کس میں بٹے گی اس کا فیصلہ ہم بھائی مل کر کر لیں گے۔

ویسے میرا مقصد تو صرف دانتوں کے بارے میں کچھ لکھنا تھا ،اب جب آپ سب بولنا شروع ہو ہی چکے ہیں تو محب میں آپ کے دانت اُس وقت گننا پسند کرتی اگر آپ کی قربانی جائز ہوتی ایسے کیا فائدہ :wink:
 
Top