خیر چھوڑیں، یومِ آزادی مبارک ہو جناب!

وجاہت حسین

محفلین
کیا کہا یہ؟ یومِ آزادی مبارک ہو حضور!
اب تو لگتا ہے مجھے یہ طعنہِ فسق و فجور

بندگی اللہ کی، قانون ہو قرآن کا
اصل مقصد تو یہ تھا تخلیقِ پاکستان کا

کوئی بدلا مقتدی اور نے کوئی بدلا امام
پہلے ہم مجبور تھے اب اختیاراً ہیں غلام

مشت سے جو کم ہو داڑھی غیرتِ غماز اٹھے
سود میں جکڑے ہیں لیکن کیا مجال آواز اٹھے

اس نظامِ کفر میں سب پھر سے پُر امید ہیں
جانتے ہیں ظلم ہے، پر غارتِ تقلید ہیں

پھر یہ کہتے ہیں کہ چلنے دو اس استحصال کو
کاش سمجھاتا کوئی یہ بات بھی اقبالؔ کو

اے مسلمان! اے مسلمان! انقلاب! اب انقلاب!
خیر چھوڑیں، یومِ آزادی مبارک ہو جناب

(وجاہت حسین حافظؔ)​
 
آخری تدوین:
کیا کہا یہ؟ یومِ آزادی مبارک ہو حضور!
اب تو لگتا ہے مجھے یہ طعنہِ فسق و فجور

بندگی اللہ کی، قانون ہو قرآن کا
اصل مقصد تو یہ تھا تخلیقِ پاکستان کا

نے ہی بدلے مقتدی اور نے ہی بدلے ہیں امام
پہلے ہم مجبور تھے اب اختیاراً ہیں غلام

مشت سے جو کم ہو داڑھی غیرتِ غماز اٹھے
سود میں جکڑے ہیں لیکن کیا مجال آواز اٹھے

اس نظامِ کفر میں سب پھر سے پُر امید ہیں
جانتے ہیں ظلم ہے، پر غارتِ تقلید ہیں

پھر یہ کہتے ہیں کہ چلنے دو اس استحصال کو
کاش سمجھاتا کوئی یہ بات بھی اقبالؔ کو

اے مسلمان! اے مسلمان! انقلاب! اب انقلاب!
خیر چھوڑیں، یومِ آزادی مبارک ہو جناب

(وجاہت حسین حافظؔ)​
درست فرمایا ،
 
وجاہت حسین

محفلین
زبردست بہت عمدہ ,
یہاں شاید ٹائپو ہو گیا ہے ۔اس کو دیکھ لیں ۔
بہت نوازش۔

میں مشکور ہوں محمد تابش بھائی کا کہ انہوں نے اسے واضح کر دیا ہے۔
میں ذاتی طور پر ’’نے‘‘ کا استعمال فقط نظم میں کرتا ہوں۔ غزل میں اس سے گریز کرتا ہوں۔
 
بہت نوازش۔

میں مشکور ہوں محمد تابش بھائی کا کہ انہوں نے اسے واضح کر دیا ہے۔
میں ذاتی طور پر ’’نے‘‘ کا استعمال فقط نظم میں کرتا ہوں۔ غزل میں اس سے گریز کرتا ہوں۔
مصرع میں دو دفعہ آ جانے سے زیادہ واضح ہو گیا ہے۔ :)
 
نے مکرر لانا درست ہے؟ یا دوسری مرتبہ "نہ" لانا چاہیے؟
جیسے: نے ہاتھ باگ پر ہے نہ پا ہے رکاب میں
وغیرہ
محمد تابش صدیقی
وہ تو وزن کی مجبوری لگ رہی ہے۔ مگر دو دفعہ سے الجھن ضرور ہوتی ہے۔
ریحان بھائی کی بات بھی درست معلوم ہوتی ہے کہ نے کے ساتھ ہی غیر ضروری ہے۔
دادا مرحوم کا ایک مصرع
فیضیابِ حال ہے نے فکرِ مستقبل میں ہے
 
بہت. شکریہ. میں اس پر نظرثانی کرتا ہوں
 
Top