ساغر صدیقی خُون بادل سے برستے دیکھا

طارق شاہ

محفلین

غزل
ساغر صدیقی
خُون بادل سے برستے دیکھا
پُھول کو شاخ پہ ڈستے دیکھا

کتنے بیدار خیالوں کو یہاں
دامِ اخلاص میں پھنستے دیکھا

دل کا گلشن، کہ بیاباں ہی رہا
ایسا اُجڑا کہ نہ بستے دیکھا

کُھل گیا جن پہ مسرّت کا بھرم!
پھر کبھی اُن کو نہ ہنستے دیکھا

اب کہاں اشکِ ندامت ساغر
آستینوں کو ترستے دیکھا

ساغرصدیقی
normal_post.png
 
کاشفی

محفلین
بہت ہی خوب طارق صاحب!۔ خوش رہیئے۔
کتنے بیدار خیالوں کو یہاں
دامِ اخلاص میں پھنستے دیکھا
بہت ہی عمدہ!
 
طارق شاہ

محفلین
ایسی آسان والی شاعری سمجھ آ جاتی ہے مجھے
نائس
مقدس بی بی
کوشش رہتی ہے کہ تمام صنعتوں میں کلام شیئر کروں !
میں جب آپ کی عمر کا تھا تو میری ساتھ بھی یہی صورت حال تھی،:)
آپ کا ذوق تو بہت خوب ہے!(y) جبکہ میں ۔۔۔۔

انشاللہ بہت جلد کچھ مشکل نہیں رہے گا
اظہار خیال کے لئے تشکّر
 
طارق شاہ

محفلین
بہت ہی خوب طارق صاحب!۔ خوش رہیئے۔
کتنے بیدار خیالوں کو یہاں
دامِ اخلاص میں پھنستے دیکھا
بہت ہی عمدہ!
کاشفی صاحب بہت ممنون ہوں پذیرائی پر
خوشی ہوئی کے ساغر صاحب کی یہ منتخبہ غزل پسند آئی
اظہار خیال کے لئے تشکّر
 
مقدس

لائبریرین
مقدس بی بی
کوشش رہتی ہے کہ تمام صنعتوں میں کلام شیئر کروں !
میں جب آپ کی عمر کا تھا تو میری ساتھ بھی یہی صورت حال تھی،:)
آپ کا ذوق تو بہت خوب ہے!(y) جبکہ میں ۔۔۔ ۔

انشاللہ بہت جلد کچھ مشکل نہیں رہے گا
اظہار خیال کے لئے تشکّر

طارق بھائی میرے ذوق کی تو بات ہی نہ کریں۔۔ یہ تو نانا جی نے کی بکس سے پڑھتی رہی ہوں اور اب یہاں محفل میں لیکن سچ بتاؤں ، سمجھ زیادہ نہیں آتی لیکن ایسے آسان آسان لفظوں والی شاعری پھر تھوڑی بہت سمجھ آ ہی جاتی ہے :)
 
بہت خوب شراکت محترم۔۔۔ کیا بات ہے جناب۔۔ بہت اچھا انتخاب ہے اور یہ تو محض انتخاب کرنے والے کے ذوق اعلی پر منحصر ہے۔۔ خیر بہت شکریہ شراکت کا،
کُھل گیا جن پہ مسرّت کا بھرم!
پھر کبھی اُن کو نہ ہنستے دیکھا
واہ واہ
 
انسان دنیا میں جب تک ہے عمل ارتقا میں ہے
ہم سب اپنی گزشتہ عمر اور ایام سے محظوظ ہوتے ہیں، یا ہمیں اپنے گزشتہ دور کی باتوں پہ ہنسی آتی ہے یا حیرانی ہوتی ہے
جو چیز ہمیں اب سمجھ آتی ہے کبھی وہ ہمارے لئے مشکل یا مسئلہ ہی تھا :)
 
طارق شاہ

محفلین
بہت خوب شراکت محترم۔۔۔ کیا بات ہے جناب۔۔ بہت اچھا انتخاب ہے اور یہ تو محض انتخاب کرنے والے کے ذوق اعلی پر منحصر ہے۔۔ خیر بہت شکریہ شراکت کا،
کُھل گیا جن پہ مسرّت کا بھرم!
پھر کبھی اُن کو نہ ہنستے دیکھا
واہ واہ
جناب نقوی صاحب!
اظہارِ خیال اور ستائشِ انتخاب کے لئے تشکّر!
انتخاب اگر قاری کے ذوق کے تسکین کا باعث بنے تو خوشی ہوتی ہے

بہت ممنون ہوں داد کے لئے
 
Top