ارے مضمون بہت دلچسپ تھا اس لیئے ہنس رہی ہوں، اور اپنی ذمہ داری پر ہنس رہی ہوں فکر مت کیجیئے :)
ویسے بھی اس دنیا میں لوگ کسی کی ہنسنے کی ذمہ داری نہیں لیتے ہاں رونے اور دکھی کرنے کی ضرور لیتے ہیں :)
بارِ دِگر زبردست جواب! ۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں= میں

بلھا کیہ جاناں میں کون
نہ میں مومن وچ مسیت آں
نہ میں وچ کفر دی ریت آں
نہ میں پاکاں وچ پلیت آں
نہ میں موسی نہ فرعون
بلھا کیہ جاناں میں کون

نہ میں اندر بید کتاباں
نہ وچ بھنگاں،نہ شراباں
نہ وچ رنداں مست خراباں
نہ وچ جاگن ، نہ سون
بلھا کیہ جاناں میں کون

نہ وچ شادی نہ غمناکی
نہ میں وچ پلیتی پاکی
نہ میں آبی نہ میں خاکی
نہ میں آتش نہ میں پَون
بلھا کیہ جاناں میں کون

نہ میں عربی ، نہ لاہوری
نہ میں ہندی شہر نگوری
نہ ہندو نہ ترک پشوری
نہ میں رہندا وچ ندون
بلھا کیہ جاناں میں کون

نہ میں بھیت مذہب دا پایا
نہ میں آدم حوا جایا
نہ میں اپنا نام دھرایا
نہ وچ بیٹھن ، نہ وچ بھون
بلھا کیہ جاناں میں کون

اول آخر آپ نوں جاناں
نہ کوئی دوجا ہور پچھاناں
میتھوں ہور نہ کوئی سیانا
اوہ کھڑا ہے کون ! بُلھا
بلھا کیہ جاناں میں کون
چوہدری صاحب یہ تو یہاں موجود ہے۔
 
فیس بُک سے جناب طارق بٹ صاحب کی فکر انگیزا ور نم آگین تحریر

’’میرے اللہ، مجھے ٹی وی بنا دے‘‘
ایک پرائمری اسکول ٹیچر نے کلاس کے بچوں کو کلاس ورک دیا کہ وہ ایک مضمون لکھیں کہ وہ (بچے) کیا چاہتے ہیں کہ ان کا خدا ان کے لیے کرے۔ سب بچوں نے مضمون لکھا وہ تمام بچوں کے مضامین اپنے گھر پر چیک کرنے لگی اس دوران ایک مضمون نے اس کو آبدیدہ کردیا اور بے اختیاری میں اس کے آنسو نکل آئے اس کا شوہر اس کے قریب ہی بیٹھا تھا اس کے آنسو دیکھ کر پوچھنے لگا کہ کیا ہوا؟ ... ٹیچر بولی یہ مضمون پڑھیے یہ ایک بچے نے مضمون لکھا ہے شوہر نے مضمون لیکر پڑھنا شروع کیا اس میں لکھا تھا :

اے خدا آج میں آپ سے بہت خاص مانگتا ہوں اور وہ یہ کہ مجھے ٹیلی ویژن بنادے میں ٹی وی کی جگہ لینا چاہتا ہوں، ایسے ہی جینا چاہتا ہوں کہ جیسے میرے گھر میں موجود ٹی وی جی رہا ہے میں ٹی وی کی جگہ لیکر بہت خاص بن جاؤں گا میرے ماں باپ، میرے بہن بھائی سب میرے ہی گرد بیٹھے رہیں گے۔ جب میں ٹی وی کی طرح بول رہا ہونگا تو سب میری باتیں بڑی توجہ سے سن رہے ہونگے۔ میں تمام گھر والوں کی توجہ کا مرکز بنا رہوں گا اور بغیر رکے سب مجھے ہی دیکھتے سنتے رہیں گے کوئی مجھ سے سوال جواب نہیں کرے گا اور نہ ہی کوئی مجھے ڈانٹ ڈپٹ، مار پیٹ کرے گا۔ میں ایسی ہی خاص احتیاط کے ساتھ استعمال کیا جاؤں گا جیسے ٹی وی کو استعمال کرتے ہوئے احتیاط کی جاتی ہے جیسے جب ٹی وی خراب ہوجائے اس کا جتنا خیال کیا جاتا ہے اتنا ہی میرا خیال رکھا جائے گا میری ذرا سی خرابی سب کو پریشان کردے گی۔ میں اپنے ابو کی توجہ کا بھی ایسے ہی مرکز بن جاؤں گا جیسے میرے ابو ٹی وی کو دیتے ہیں کہ آفس سے آتے ہی ٹی وی کی طرف متوجہ رہتے ہیں چاہے ابو کتنے ہی تھکے ہوئے ہوں اسی طرح میں چاہتا ہوں کہ میری امی بھی میری طرف ایسے ہی متوجہ رہیں جیسے وہ ٹی وی کی طرف متوجہ رہتی ہیں چاہے وہ کتنی ہی پریشان اور غصے میں ہوں۔ چنانچہ بجائے مجھے نظر انداز کرنے کے وہ میری طرف متوجہ رہیں گی۔ اور میرے بھائی بہن بھی جو مجھ سے لڑتے اور جھگڑتے رہتے ہیں میرے ٹی وی بن جانے کے بعد میرے اردگرد پھریں گے میرے لیے امی ابو کی منتیں کریں گے اس طرح سب کے سب میری طرف متوجہ رہیں گے اور آخر میں سب سے بڑھ کر یہ کہ سب میری وجہ سے پریشان رہتے ہیں اور غصہ کرتے ہیں تو میرے ٹی وی بن جانے کے بعد میں ان سب کو ایسے ہی خوش و خرم رکھ سکوں گا جس طرح ٹی وی رکھتا ہے۔ اے خدا میں نے تجھ سے زیادہ نہیں مانگا بس یہ مانگا ہے کہ مجھے ٹی وی بنادے مجھے اس کی جگہ دے دے۔

ٹیچر کے شوہر نے افسوس کے انداز سے بیگم کو دیکھتے ہوئے کہا : اے خدایا کتنا مایوس بچہ ہے۔ بے چارے کے ساتھ کتنا برا ہوتا ہے اس کے گھر میں اس کے والدین اور بہن بھائیوں کی طرف سے!۔ٹیچر نے نظریں اٹھا کر اپنے شوہر کی طرف دیکھا اور کہا کہ یہ مضمون ہمارے اپنے بچے کا لکھا ہوا ہے۔
 
آخری تدوین:

تلمیذ

لائبریرین
’’میرے اللہ، مجھے ٹی وی بنا دے‘‘
اس زمانے میں اپنے گھروں میں ہماری آپس کی بے حسی اور عدم توجہی کی طرف توجہ دلاتی ہوئی ایک فکر انگیز اور دلگداز تحریر۔
بچہ چھوٹی عمر کا ہوگا ، اگر بڑا ہوتا وہ موبائل فون بننے کی خواہش کرتا۔
 
اللہ کریم آپ کو صحت و تنددرستی کی نعمتوں سے مالا مال کرے ۔آمین۔ میری گزارش ہے کہ آپ ایک نئی لڑی شروع کریں( تاکہ مخصوص اصلاح کے علاوہ بھی) جہاں روزانہ ایک تو خبر گیری اور سلام دعا بھی ہوتی رہے اور وقتاً فوقتاً آپ کے علم و مشاہدے سے مستفید ہوا جائے۔ یا سیدھا یوں کہہ لیا جائے کہ آپ کو تنگ کیا جا سکے :)

خوش آمدید ۔۔۔
 

ابن رضا

لائبریرین
اللہ پاک آپ کو صحت تندرستی دے۔ آمین۔ اللہ نہ کرے دل کی تکلیف تو نہیں ؟
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
السلام و علیکم۔ جی استادِ محترم کیسے مزاج ہیں؟

و علیکم السلام۔
اللہ کریم کی بے شمار عنایات ہیں صاحب۔ سب اسی کا کرم ہے۔ اللہ کریم مجھے آپ کو سب کو اپنی بے انتہا رحمتوں کے سائے میں رکھے۔ آمین۔

شذرہ: السلام علیکم میں واو نہیں ہوتا۔ میم پر پیش ہے۔
 
Top