محمد وارث

لائبریرین
چہ لازم در مقامِ بحث با دشمن میاں بستن
نمی باشد سلاحے بہتر از تیغِ زباں بستن


میرزا محمد مخلص کاشانی

کیا ضروری ہے کہ بحث مباحث کے دوران دشمن سے لڑنے کے لیے کمر باندھ لی جائے، (حالانکہ ایسے موقعوں پر) زبان کی تلوار کو روک لینے سے بہتر کوئی اسلحہ ہو ہی نہیں سکتا۔
 

حسان خان

لائبریرین
عشق بُوَد روحِ دین، چشم و چراغِ یقین
هر که در او عشق نیست، کفر در او مُضمَر است
(فیض کاشانی)

عشق روحِ دین، اور چشم و چراغِ یقین ہے؛ جس شخص میں بھی عشق نہیں ہے، اُس کے اندر کفر پوشیدہ ہے۔
 

حسان خان

لائبریرین
تنها نه من به دانهٔ خالت مقیَّدم
این دانه هر که دید، گرفتارِ دام شد
(سعدی شیرازی)

صرف میں ہی تمہارے دانۂ خال کا قیدی نہیں ہوں؛ (بلکہ) جس نے بھی یہ دانہ دیکھا، وہ دام میں گرفتار ہو گیا۔
× خال = تِل
× دام = جال
 

حسان خان

لائبریرین
ما را سرِ باغ و بوستان نیست
هر جا که تویی تفرُّج آنجاست
(سعدی شیرازی)

ہمیں باغ و بوستان کی رغبت نہیں ہے؛ جس جا بھی تم ہو، سیر و تفریح وہاں ہے۔
 

حسان خان

لائبریرین
ای خدا این درد را درمان مکن
عاشقان را بی سر و سامان مکن
(فیض کاشانی)

اے خدا، اِس درد کا علاج مت کرو۔۔۔ عاشقوں کو بے سر و ساماں مت کرو۔
 

حسان خان

لائبریرین
دردِ عشقِ تو دوای جانِ ماست
جز به دردت دردِ ما درمان مکن
(فیض کاشانی)

تمہارے عشق کا درد ہماری جان کی دوا ہے؛ اپنے درد کے سوا کسی چیز سے ہمارے درد کا علاج مت کرو۔
 

حسان خان

لائبریرین
باور از مات نباشد تو در آیینه نگه کن
تا بدانی که چه بوده‌ست گرفتارِ بلا را
(سعدی شیرازی)

[اگر] تمہیں ہم پر یقین نہ ہو تو آئینے میں نگاہ کرو تاکہ تمہیں معلوم ہو جائے کہ گرفتارِ بلا پر کیسی [بلا] گذری ہے۔
 

حسان خان

لائبریرین
نمی‌بینم از هم‌دمان هیچ بر جای
دلم خون شد از غصّه ساقی کجایی
(حافظ شیرازی)

مجھے ہمدموں میں سے کوئی بھی باقی نظر نہیں آ رہا؛ [اِس] غم سے میرا دل خون ہو گیا ہے، اے ساقی، کہاں ہو؟
 

محمد وارث

لائبریرین
بر میوۂ رسیدہ، زدن سنگ ابلہی است
زنہار از سوال مرنجاں کریم را


میرزا محمد طاہر وحید قزوینی

پکے ہوئے پھل پر پتھر مارنا بیوقوفی ہے (کہ وہ تو خود بخود ہی گر پڑتا ہے)، لہذا کریم سے سوال کر کے اُس کو ہر گز رنج مت پہنچا (کہ کریم کا کرم بے سوال ہی ہو جاتا ہے)۔
 
ہر گز مگو کہ کعبہ ز بتخانہ خوشتر است
ہر جا کہ ہست جلوہ ی جانانہ خوشتر است


ہر گز مت کہہ کہ کعبہ بتخانے سے خوشتر ہے۔ ہر وہ جگہ کہ جہاں جلوہ جانانہ ہے خوشتر ہے۔

عرفی شیرازی
 
زاں پیشتر کہ عقل شود رہنموں مرا
عشقِ تو رہ نمود بکوئے جنوں مرا


ہلالی چغتائی

اِس سے پیشتر کہ عقل میرا راہنما بنتی، تیرے عشق نے مجھے کوئے جنوں کی راہ دکھا دی۔
یہ رہنموں تہرانی لہجے سے لیا گیا ہے یا یہ ادبی فارسی کا لفظ ہے
 

حسان خان

لائبریرین
یہ رہنموں تہرانی لہجے سے لیا گیا ہے یا یہ ادبی فارسی کا لفظ ہے
'رہنمون' معیاری ادبی فارسی کا لفظ ہے۔ کلاسیکی شاعری میں'تہرانی' یا 'کابلی' فارسیوں کا استعمال نہیں ہوا۔ہلالی جغتائی کے زمانے میں شاید 'تہرانی فارسی' کا وجود بھی نہیں تھا۔
'نمون' یعنی دکھانے والا۔
 

حسان خان

لائبریرین
جان به قربانِ تو، ای میهنِ خونین‌کفنم
بودی بیت‌الشَرَفم، گشته‌ای بیت‌الحَزَنم
(لایق شیرعلی)

(میری) جان تم پر قربان ہو، اے میرے خونیں کفن وطن! تم میرے خانۂ شرف تھے، (لیکن اب) میرے خانۂ غم ہو گئے ہو۔
 
آخری تدوین:

حسان خان

لائبریرین
گفت علامهٔ اقبال، که برخیز ز خواب!
بزدلی گفت: فُلانی‌ست مُخاطَب، نه منم...
(لایق شیرعلی)

علامہ اقبال نے کہا کہ 'خوابِ (گرا‌ں) سے بیدار ہو!' ایک بزدل نے کہا کہ: 'میں نہیں، بلکہ ایک فلاں مخاطَب ہے'۔۔۔
× مُخاطَب = جس سے خطاب کیا جائے
 
آخری تدوین:

حسان خان

لائبریرین
سوختی در شمعِ رویت جانِ من
چارهٔ پروانه کردی عاقبت
(فیض کاشانی)

تم نے اپنے چہرے کی شمع میں میری جان جلا ڈالی۔۔۔ تم نے آخرکار پروانے کا چارہ کر دیا۔
 

حسان خان

لائبریرین
قطرهٔ اشکِ مرا کردی قبول
قطره را دُردانه کردی عاقبت
(فیض کاشانی)

تم نے میرے قطرۂ اشک کو قبول کر لیا۔۔۔ تم نے آخرکار قطرے کو دُردانہ کر دیا۔
 

لاریب مرزا

محفلین
چہ لازم در مقامِ بحث با دشمن میاں بستن
نمی باشد سلاحے بہتر از تیغِ زباں بستن


میرزا محمد مخلص کاشانی

کیا ضروری ہے کہ بحث مباحث کے دوران دشمن سے لڑنے کے لیے کمر باندھ لی جائے، (حالانکہ ایسے موقعوں پر) زبان کی تلوار کو روک لینے سے بہتر کوئی اسلحہ ہو ہی نہیں سکتا۔
خوب!!
 

حسان خان

لائبریرین
با غمِ خود آشنا کردی مرا
از خودم بیگانه کردی عاقبت
(فیض کاشانی)

تم نے مجھے اپنے غم سے آشنا کر دیا۔۔۔ تم نے آخرکار مجھے خود سے بیگانہ کر دیا۔
 

حسان خان

لائبریرین
در دل و جان خانه کردی عاقبت
هر دو را دیوانه کردی عاقبت
(مولانا جلال‌الدین رومی)

تم نے آخرکار (میرے) دل و جاں میں گھر کر لیا۔۔۔ تم نے آخرکار ہر دو کو دیوانہ کر دیا۔
 
Top