خواتین اور زندہ دلی

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بھیا !!!!!! مفتی صاحب کی نذر؀

مذہب کی خوبیاں اسے قائل نہ کر سکیں،
بس ایک ہی اصول پہ قربان ہو گیا،

جوں ہی سنا کہ چار بھی جائز ہیں بیویاں،
فوراً وہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گیا..!!
ٹکڑا لگانے سے باز کیسے آ جائیں کہ ہر کامیابی کے پیچھے عورت ہی کا تو ہاتھ ہوتا نا

ہے کامیابیٔ مرداں میں ہاتھ عورت کا
مگر تو ایک ہی عورت پہ انحصار نہ کر
 

سیما علی

لائبریرین
ٹکڑا لگانے سے باز کیسے آ جائیں کہ ہر کامیابی کے پیچھے عورت ہی کا تو ہاتھ ہوتا نا

ہے کامیابیٔ مرداں میں ہاتھ عورت کا
مگر تو ایک ہی عورت پہ انحصار نہ کر
بیگم سے کہہ رہا تھا یہ کوئی خلا نورد
بیٹھی ہوئی ہے چاند پہ ''گڑیا'' مرے لیے
یا پھر یہ حال ہوتا ہے ؀
دو خط بنام زوجہ و جاناں لکھے مگر
دونوں خطوں کا اس سے لفافہ بدل گیا
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بیگم سے کہہ رہا تھا یہ کوئی خلا نورد
بیٹھی ہوئی ہے چاند پہ ''گڑیا'' مرے لیے
یا پھر یہ حال ہوتا ہے ؀
دو خط بنام زوجہ و جاناں لکھے مگر
دونوں خطوں کا اس سے لفافہ بدل گیا
ہمیں تو تجسس ہو رہا کہ آخر انجام کیا ہوا ہو گا اس مسکین کا۔۔۔
بیچارہ ، غریب نہ ادھر کا رہا ہو گا نہ اُدھر کا۔
 

سیما علی

لائبریرین
بیگم سے کہہ رہا تھا یہ کوئی خلا نورد
بیٹھی ہوئی ہے چاند پہ ''گڑیا'' مرے لیے
یا پھر یہ حال ہوتا ہے ؀
دو خط بنام زوجہ و جاناں لکھے مگر
دونوں خطوں کا اس سے لفافہ بدل گیا
مردِ حق کا
مَطْمَح نَظَر
ہے کامیابیٔ مرداں میں ہاتھ عورت کا
مگر تو ایک ہی عورت پہ انحصار نہ کر
 

سیما علی

لائبریرین
ٹکڑا لگانے سے باز کیسے آ جائیں کہ ہر کامیابی کے پیچھے عورت ہی کا تو ہاتھ ہوتا نا

ہے کامیابیٔ مرداں میں ہاتھ عورت کا
مگر تو ایک ہی عورت پہ انحصار نہ کر
بیگمات نے پڑھ لیا تو خیر نہیں🫣🫣🫣🫣🫣🫣🫣
 

سید عمران

محفلین
بیگمات نے پڑھ لیا تو خیر نہیں🫣🫣🫣🫣🫣🫣🫣
اسی لڑی میں ایک خاتون تھیں باادب صاحبہ...
یہ گویا اپنے دور کی سیما صاحبہ تھیں...
ان کے مراسلے پڑھیں کس قدر سلجھے ہوئے باادب...
جانیں کہاں رہ گئیں...
باادب صاحبہ کا موازنہ آج کل کی نام نہاد حقوق نسواں کی علمبردار نوجوان لڑکیوں سے کریں کہ ان کا کس قدر بدزبان بدتمیز انداز گفتگو ہوتا ہے...
ایک طرف مردوں سے بدتمیزی کرتی ہیں دوسری طرف عورت کارڈ کھیلتی ہیں کہ ہم عورتوں کا لحاظ رکھیں...
آگ میں ہاتھ ڈال کر کہتی ہیں جلے نہیں...
آپ اور بادب صاحبہ بھی تو کس قدر سلجھا ہوا انداز گفتگو رکھتی ہیں...
مجال ہے آپ لوگوں کی کہیں کسی بات پر اشکال قائم ہو...
ہماری دعا ہے باادب صاحبہ جہاں ہوں خوش ہوں!!!
 

سیما علی

لائبریرین
باادب صاحبہ کا موازنہ آج کل کی نام نہاد حقوق نسواں کی علمبردار نوجوان لڑکیوں سے کریں کہ ان کا کس قدر بدزبان بدتمیز انداز گفتگو ہوتا ہے...
ایک طرف مردوں سے بدتمیزی کرتی ہیں دوسری طرف عورت کارڈ کھیلتی
ایک تو زنانہ آئی ڈی والے حضرت جنھیں ہم نے خواتین کے واٹس ایپ گروپ میں شناخت کیا ۔۔۔۔
 
Top