خواب

شمشاد

لائبریرین
مَیں ایک خواب کا منظر ہوں خواب تم جاناں!
ہوں ایک پھول کی پتی گلاب تم جاناں!
(فاخرہ بتول)
 

عمر سیف

محفلین
تم حقیقت نہیں حسرت ہو
جو ملے خواب میں وہ دولت ہو

میں تمھارے دم سے ہی زندہ ہوں
مر ہی جاؤں جو تم سے فرصت ہو

داستاں ختم ہونے والی ہے
تم میری آخری محبت ہو !!
 

شمشاد

لائبریرین
تعبیرکچھ تو ہو کبھی میرے بھی خواب کی
بیٹھی ہوں منتظر میں تو کب سے جواب کی
(ناہید ورک)
 

شمشاد

لائبریرین
تیرہ شبوں کے زہر میں لپٹے ہوئے سے خواب
جھولی میری میں ڈال کے منظر بدل گئے
(فاخرہ بتول)
 

محمد وارث

لائبریرین
میں کس کا بخت تھا، مری تقدیر کون تھا
تو خواب تھا تو خواب کی تعبیر کون تھا

میزاں بدست کون لرزتا رہا فراز
منصف تھا کون، صاحبِ تقصیر کون تھا
 

شمشاد

لائبریرین
وہ خوابِ شوق تھا اور یہ ہے خواب کی تعبیر
خوشا کہ محفلِ اردو کی کھل گئی تقدیر
(سرور)
 

شمشاد

لائبریرین
دیکھ تو دردِ عشق سے میرے دل کو کیا آرام ہوا
رنجشِ دنیا وہم بنی اور خواب غمِ ایام ہوا
(سرور)
 

عیشل

محفلین
کیسے جاتی میرے بدن سے بیتے لمحوں کی خوشبو
خوابوں کی اس بستی میں کچھ پھول میرے ہمسائے تھے
 

شمشاد

لائبریرین
اُس کے حصارِ خواب کو مت کربِ ذات کر
اُس خوشبوئے خیال کو تُو کائنات کر
(ناہید ورک)
 

عمر سیف

محفلین
جیسے نیلے امبر سے
سُرخ ستارے گرتے ہیں
جیسے کسی دریا کے
خشک کنارے گرتے ہیں
ایسے ہی کبھی آنکھوں سے
خواب ہمارے گرتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
دیکھ تو دردِ عشق سے میرے دل کو کیا آرام ہوا
رنجشِ دنیا وہم بنی اور خواب غمِ ایام ہوا
(سرور)
 
Top