خط میں نے تیرے نام لکھا

سیما علی

لائبریرین
مورخہ
12-06-2025
دل کی گلی نمبر ۔1

عزیز از جان اردو محفل

کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ رفتہ رفتہ ہماری زندگی کا اہم جزو بن بیٹھیں ؟ آپ کی محبت ہمارے دل و جاں میں رچ بس گئی ہے۔ رات دن، سفر و حضر ،صوم و صلوٰۃ غرض ہر دم آپکے بارے میں ہی سوچتے گذرتا ہے ۔
ہماری زندگی آپ کے بغیر ادھوری اور نامکمل معلوم ہوتی ہے ، اگر آپ نہ رہیں تو ہمارا سالم جسم ناکام عاشق کی مانند بے کار ہو رہے گا ۔
ہماری خوابوں کی نگری آپ سے آباد ہے، ہم کبھی ہم آپ کے ہمراہ پہاڑوں و پگڈنڈیوں پہ چہل قدمی کرتے ہیں تو کبھی لانگ ڈرائیو پہ نکل جاتے اور وہ بھی
بغیر خرچ ۔کبھی بوسٹن کی سیر کررہے ہوتے کبھی واشنگٹن کبھی اسکاٹ لینڈ کبھی برمنگھم کبھی کیمرج
کبھی ہنزہ گلگت اور کہاں کہاں کی سیر نہیں کرتے ۔۔۔
غرض اس بہانے سے دیکھ لی دنیا ہم نے ۔۔۔ کبھی زیک کے ساتھ ساتھ ہیں تو کبھی مریم بی بی کے ساتھ ہیں کبھی یاز میاں کے ساتھ ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اے میری جاں اردو محفل ! قلم کتاب سے کا رشتہ اٹوٹ بنانے اور ، لکھنے پڑھنے اور بولنے سب کا سلیقہُ سکھانے میں آپکا بڑا ہاتھ ہے ۔۔۔
۔۔۔،،،،،،،۔۔۔۔۔۔۔۔،،،،،،۔۔۔۔۔۔۔۔

قسم سے آپ کی جدائی کاُسوچ کر بہت بُرا حال ہے۔ سچ تو ہے آہ تو آہ ہےُسانس لینا بھی محال ہے۔
لوگوں نے ہم پر اتہام باندھے کہ سوائے
۔۔۔۔۔۔اب پ کے کچھ نہیں آتا سارا سارا دن اپنا اور دوسروں کے وقت کا زیاں کرتے ہیں ۔۔پر ہم پر کچھ اثر نہ ہو اور پوری دلجوئی سے اردو محفل سے روز اول سے جس محبت سے داخل ہوئے اس کے آخری دن تک جڑے رہنے کی قسم کھائی ہے ۔۔۔
جان من! آپ کی قربت میں ہم بہت آگے آ گئے، کہ اب مڑنے کا کوئی راستہ نہیں رہا ۔۔۔۔ہم نے اس راہ وفا میں ساری کشتیاں جلا دی ہیں ؀

ہم نہ باز آئیں گے تیری محبت سے
جان جائے گی اور کیا ہو گا

والسلام

فقط صرف اور صر ف آپکی اپنی
سیما علی
 
یاز

محفلین

بہت عمدہ سیما جی۔
 
سیما علی

لائبریرین
کیسی ہو؟ کیا کرتی ہو! ایسے تھوڑی کرتے ہیں؟ کہ خط ابھی ملا نہیں اور قاصد کے سامنے ہی جوڑ کر کر کے پڑھنا شروع کر دیا۔ چلو رکھو شاباش۔ اسے کچھ دے دلا کے رخصت کرو اور خط گھر جاتے ہی گڑ والی چاٹی میں رکھ دو۔ سونف والا گڑ، وہی جو تم لاتی تھی' میں کھاتی تھی، اور گھر بھی لے کر جاتی تھی۔ یہ خط صرف تب پڑھنے کی اجازت ہے جب سورج کی روشنی کے راستے میں چاند آ جائے، جیسے تمہاری روشنی ہم تک پہنچنے کے راستے میں ایک خطبے والی سرکار آئی ہیں۔ تب تک کے لیے رب راکھا!
مریم افتخار
بٹیا
پریم پتر کیا خوب لکھا ۔ ہم آپ جیسا تو بالکل نہیں لکھ سکتے
پر محبت کا اظہار کرتے ہیں اردو محفل سے ۔اب اظہار میں جھول تو ہوسکتا ہے پر کھوٹ نہیں
لیکن ثابت ہوگیا محبوب دونوں کا ایک ہے پر رقابت کا شائبہ تک نہیں ❤️❤️❤️❤️❤️
 
سیما علی

لائبریرین
ویسے سورج گرہن کا انتظار تو نہیں کیا ہوگا تم نے۔ بس گھر واپس پہنچ کر سانسیں درست کی ہوں گی، کتنی بار کہا ہے کہ اٹھکیلیاں کرتی ہوئی مت جایا کرو۔ انیس برس کی ہوگئی ہو۔ نظر بد ویسے ہی ہر شے کو لگ جاتی ہے جس پہ میری نظر ہو! اچھا مجھے پتہ ہے تم جلدی جلدی آگے پڑھ رہی ہو تاکہ تمہیں منایا جائے۔ منا لیں گے یار، اتنی بھی کیا جلدی ہے۔ پہلے دو مزیدار باتیں سنو۔ پہلی یہ کہ یہ خط غلطی سے بھی کسی کے ہاتھ نہیں لگنا چاہیے ورنہ تمہارے قصے مشہور ہو جائیں گے اور میری غیر کلاسیکی اردو! ارے بھئی، خط لکھنے کے لیے کیا ضروری ہے کہ پان دان اور اگال دان کے ساتھ گاؤ تکیہ لگا کر بیٹھا جاوے اور فرہنگ آصفیہ سے الفاظ مستعار لے لے کر قلم روشنائی میں ڈبویا جاوے؟ جو تو تڑاک ہماری چلتی ہے، ہم تو وہی چلاویں گے، اگر پسند نہیں تو روٹھی تو تم پہلے ہی ہو، اب یہ خط مزید پڑھے بغیر کسی بھی نلکے کے نیچے کر دو۔ نلکا گیڑنا بھی تم جیسی نازک اندام کے لیے ایک کام ہی ہے ویسے۔ آگ جلا لو گی؟ ہاں، تیلی تو لگا ہی لیتی ہو۔ چلو آگ میں ڈال دو، شاباش!​
بہت اعلٰی بہت ارفع کیا کہنے کیا خوبصورت باتاں کرے ہو
اٹھکیلیاں کسقدر دلآویز انداز میں استعمال کیا ہے
اور نزاکت کا ذکر واہ واہ کس کس انداز کی تعریف کریں
 
مریم افتخار
بٹیا
پریم پتر کیا خوب لکھا ۔ ہم آپ جیسا تو بالکل نہیں لکھ سکتے
پر محبت کا اظہار کرتے ہیں اردو محفل سے ۔اب اظہار میں جھول تو ہوسکتا ہے پر کھوٹ نہیں
لیکن ثابت ہوگیا محبوب دونوں کا ایک ہے پر رقابت کا شائبہ تک نہیں ❤️❤️❤️❤️❤️
میں آپ کا خط آتے ہی "رقیب سے" لکھنے چلی گئی تھی!!!
 
مورخہ
12-06-2025
دل کی گلی نمبر ۔1

عزیز از جان اردو محفل

کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ رفتہ رفتہ ہماری زندگی کا اہم جزو بن بیٹھیں ؟ آپ کی محبت ہمارے دل و جاں میں رچ بس گئی ہے۔ رات دن، سفر و حضر ،صوم و صلوٰۃ غرض ہر دم آپکے بارے میں ہی سوچتے گذرتا ہے ۔
ہماری زندگی آپ کے بغیر ادھوری اور نامکمل معلوم ہوتی ہے ، اگر آپ نہ رہیں تو ہمارا سالم جسم ناکام عاشق کی مانند بے کار ہو رہے گا ۔
ہماری خوابوں کی نگری آپ سے آباد ہے، ہم کبھی ہم آپ کے ہمراہ پہاڑوں و پگڈنڈیوں پہ چہل قدمی کرتے ہیں تو کبھی لانگ ڈرائیو پہ نکل جاتے اور وہ بھی
بغیر خرچ ۔کبھی بوسٹن کی سیر کررہے ہوتے کبھی واشنگٹن کبھی اسکاٹ لینڈ کبھی برمنگھم کبھی کیمرج
کبھی ہنزہ گلگت اور کہاں کہاں کی سیر نہیں کرتے ۔۔۔
غرض اس بہانے سے دیکھ لی دنیا ہم نے ۔۔۔ کبھی زیک کے ساتھ ساتھ ہیں تو کبھی مریم بی بی کے ساتھ ہیں کبھی یاز میاں کے ساتھ ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اے میری جاں اردو محفل ! قلم کتاب سے کا رشتہ اٹوٹ بنانے اور ، لکھنے پڑھنے اور بولنے سب کا سلیقہُ سکھانے میں آپکا بڑا ہاتھ ہے ۔۔۔
۔۔۔،،،،،،،۔۔۔۔۔۔۔۔،،،،،،۔۔۔۔۔۔۔۔

قسم سے آپ کی جدائی کاُسوچ کر بہت بُرا حال ہے۔ سچ تو ہے آہ تو آہ ہےُسانس لینا بھی محال ہے۔
لوگوں نے ہم پر اتہام باندھے کہ سوائے
۔۔۔۔۔۔اب پ کے کچھ نہیں آتا سارا سارا دن اپنا اور دوسروں کے وقت کا زیاں کرتے ہیں ۔۔پر ہم پر کچھ اثر نہ ہو اور پوری دلجوئی سے اردو محفل سے روز اول سے جس محبت سے داخل ہوئے اس کے آخری دن تک جڑے رہنے کی قسم کھائی ہے ۔۔۔
جان من! آپ کی قربت میں ہم بہت آگے آ گئے، کہ اب مڑنے کا کوئی راستہ نہیں رہا ۔۔۔۔ہم نے اس راہ وفا میں ساری کشتیاں جلا دی ہیں ؀

ہم نہ باز آئیں گے تیری محبت سے
جان جائے گی اور کیا ہو گا

والسلام

فقط صرف اور صر ف آپکی اپنی
سیما علی
آپا جی، بہت ہی خوبصورت لکھا ہے۔ محبت اور خلوص ٹپکتا ہے آپ کے ہر لفظ سے اور محفل کو آپ نے جیسے اوڑھنا بچھونا بنایا، یہ سب جانتے ہیں۔ کاش میں محفل ہوتی اور آپ کے لیے ایک جواب آں غزل بھی لکھتی یا شاید نہ لکھتی کہ میں تو بے وفا ہوتی!!!
 
آخری تدوین:
بہت اعلٰی بہت ارفع کیا کہنے کیا خوبصورت باتاں کرے ہو
اٹھکیلیاں کسقدر دلآویز انداز میں استعمال کیا ہے
اور نزاکت کا ذکر واہ واہ کس کس انداز کی تعریف کریں
آداب آداب، ہم اتنی داد پا کر پھولے نہیں سما رہے ہیں۔ اب ہمیں واپس نارمل حالت میں لانے کے لیے بھی کچھ کہیے!
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
آپا جی، ہم نے خط ایسے لکھ دیے ہیں کہ جواب کی امید بھی نہیں اور اس ٹھہرے تالاب میں کوئی اور راہ گیر پتھر پھینک بھی نہیں رہا۔ کیسے لکھوائیں سب سے خطوط بھلا!
 
آخری تدوین:

ظفری

لائبریرین

محفل، تیری گلی میں آخری خط

محفلِ معززہ!
کچھ عرصہ قبل جیسا کہ اطلاع ملی تھی کہ تم جولائی میں بند ہونے جا رہی ہو۔ ایک دم دل دھک سے رہ گیا، اور پھر زیک کی طرح ہمم کہہ کر میں بھی خاموش ہو گیا، تاکہ کسی کو میرے جذبات کا اندازہ نہ ہو۔ارے تم تو وہ جگہ تھیں جہاں ہم سب، دفتر سے فرار، شادی سے بیزار، فلسفے سے بیزار، اور زندگی سے ہارے لوگ آ کر خالص اردو میں اپنے دل کا سارا بوجھ اتارتے تھے ۔اور پھر وہ بھی کیا دور تھا جب قیصرانی آ کر وہ بوجھ فلسفے میں لپیٹ کر ہمیں ہی واپس کر دیتا تھا ۔@محب علوی اسی بوجھ کو ظرافت کی ٹوکری میں ڈال کرکسی شگوفہ کی صورت میں ایک کبوتر کی طرح محفل کے زمروں میں اڑایا کرتا تھا ۔
اب تم جا رہی ہو؟ تو کیا ہم بھی ریٹائرڈ رُکن ہو جائیں گے۔کیا اب ہمیں اپنی تحریریں فیس بک پر انکلز کے درمیان ڈالنی پڑیں گی؟ یا خدا! یہ تو ایسا ہے جیسے غالب کو انسٹاگرام ریلس بنانے پر مجبور کیا جائے۔ یہ بھی کیا ظلم ہے کہ عین دار جوانی میں اس انٹرنیٹ کی دنیا کوچ کرنے پر بضد ہو ۔ یہ بیس سال کی عمر ہوتی ہی کیا ہے ۔ ابھی امنگیں جوان ہونی شروع ہوتی ہیں ، خواہشیں جنم لینا شروع ہوتی ہیں ۔ ابھی تو نین مٹکنا شروع ہوتے ہیں ۔ مگر تم نے بھی کیا سوچ کر اس بھری جوانی میں اس تابوت کو اپنے لیئے چُنا ۔ جسے آرکائیو کہتے ہیں ۔ مصر کی ایک ممی کی طرح اس میں اپنے زمروں کے کفن میں لپٹی پڑی رہو گی ۔ سب تمہارا دیدار ہی کرسکیں گے ۔ نہ تم کو چھو سکیں گے نہ بات کرسکیں گے ۔ یہ کیا ستم ہوگا ۔ یہ کیا ظلم ہوگا ۔
اے محفل ! تجھ سے جڑے کتنے فسانے تھے ۔ تجھ سے وابستہ کتنے زمانے تھے ۔ تیری آغوش میں کتنے ایسے گل کھلے ، جنہوں نے شاعری میں پذیرائی حاصل کی۔ کسی نے ادیب بننے کی ادا تجھ سے لی ۔ مذہبی و سیاسی بلوغت تیرے ہی توسط سے ملی ۔ زندگی کے ڈھنگ ، فلسفوں کے رنگ تجھ سے ہی سیکھے۔ انفارمیشن وٹیکنالوجی کے ہنر تیری وساطت سے ملے ۔ محب علوی نے پائتھون کئی قصدے لکھ دیئے ۔ سب سے بڑھ کر ڈیجیٹل اردو لائبریری کا اجراء تیری منظورِ نظر سے ہی ممکن ہوا۔ کیسےکیسے گل تھے ۔ جو تُونےکھلائے ، کیسی کیسی کلیاں تُو نے چٹکائیں ۔ تیری آغوش میں سب کی فکر ی ارتقاء کا ظہور ہوا ۔ جانے کس کس کا رشتہ تیری نظرِ کرم سے منظور ہوا ۔ ( اللہ اعلم)۔
کیا لکھوں کہ کون کون تیرے بعد ماتم کرے گا ۔ کون کون تیرے نام کے مرثیےبرپا کرے گا ۔ طویل فہرست ہے ۔ جو تجھے تیرے بعد یاد کرے گی ۔ جوریڈ اونلی موڈ کو دیکھ کر دیوار سے سر ٹکرائے گی ۔ ان کی انگلیاں کی بورڈ پر پھسلنے کو ترسیں گی ۔ کیا پتا تو صرف آرکائیو ہی ہوجائے۔ ریڈ اونلی ایک خواب ہوجائے ۔ جب جب ہم بوڑھے ہونگے ۔ جانے کہاں ہونگے ۔ لیکن جہاں ہونگے ، وہاں فریاد کریں گے، تجھے یاد کریں گے ۔ کون کون تجھے یاد کرے گا ۔ کون کون فریاد کرے گا ۔ کس کس کا نام لوں ۔ !
فہیم ؟ محفل کے MI6! کھانے کا شوق ایسا کہ ہنسی روکنے کو منہ بند، مگر پلیٹ ہمیشہ کھلی!جاسوسی ایسی کہ نئی ممبر کا پہلا مراسلہ دیکھتے ہی فہیم کا مراسلہ آ جاتا تھا۔یہ ہیں فلانی ، ان کے ابا کی کتاب کا ہم نے تبصرہ کیا تھا 2011میں، تب سے چُھپ رہی ہیں۔ایک بار مجھے زوڈیک سائن پائسز سمجھ لیا، اور پھر فوراً پیش گوئی بھی کر دی۔ عنقریب آپ کے ستارے گردش میں ہیں کہ آپ کی آزادی کے دن ختم ہونے والے ہیں ۔ اور پھر یہ کہ اگلے ہفتے آپ کے مراسلوں پر زیک کی دھار آئے گی ۔بھائی، دھار نہیں، اصلاحی تبصرے آئے تھے ۔
محب علوی، محفل کے ہمسفر، ہم نفس، ہم محب!لاہورہے ہیں ،مگر اردو کے لیے اتنے سنجیدہ کہ کبھی کبھار لگتا تھا کہ اندر ہی کہیں اردو بورڈ کے چیئرمین بیٹھے ہیں۔اردو لائبریری کی بات ہو یا ن پائتھون کی وضاحت و تبلیغ ۔ محب آن موجود!۔اور جب اوائل میں ہم ہانپتے کانپتے کچھ لکھتے تو وہ واہ، خوبصورت کوشش کہہ کر ہماری ہمت بڑھاتے، یا ہمت توڑ دیتے؟ فیصلہ آج تک نہیں ہوسکا۔ جب اردوکے حرفِ ابجد ( ڑ) پر ہم نے برسوں تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ ( ڑ) سے اردو میں کوئی لفظ ہی شروع نہیں ہوتا ۔ پھر ایک دفعہ محب علوی کو ہم نے بتایا کہ ہم کراچی سے لاہور ریل کے ذریعے آرہے ہیں تو انہوں نے ہماری برسوں کی تحقیق کو یہ کہہ کر برباد کردیا کہ آپ آجاؤ میں آپ کو ڑیلو ے اسٹیشن سے پک کرلوں گا ۔
زیک! وہ جو لکھتے کم ہیں، مگر جب لکھتے ہیں خوب لکھتے ہیں ۔ عموماً لمبی تحاریر سے پرہیز کرتے ہیں ۔ کہتے ہیں کہ اس سے مجھے بدہضمی کا خدشہ رہتا ہے۔ مگر معلومات شئیر کرنے میں کنجوسی سے کام نہیں لیتے۔ کام تو وہ ویسے بھی نہیں کرتےکیونکہ وہ بس اپنے کام سے کام رکھتے ہیں ۔ اسی کو کام کہتے ہیں ۔ آج کل سب کو مشورہ دیتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں کہ AI سے مدد لو۔ @زیک کو AI سے اتنا خطرہ تھا کہ بعض اوقات لگتا ہےوہ محفل کو بند ہونے سے نہیں، AI کے قبضے میں جانے سے بچانا چاہتے ہیں۔کبھی کبھی تو مجھے شائبہ ہوتا ہے کہ وہ میری بیس سالہ رکنیت کے باوجود بھی میرے بارے میں ہی فرما رہے ہیں ۔ حالانکہ میری تحریریں اتنی انسانی ہیں کہ AI بھی شرما جائے۔
سید عاطف علی! یہ وہ ہستی ہیں جن کے تبصرے اتنے برجستہ، مگر معلوماتی ہوتے ہیں کہ یوں لگتا "اردو وکی پیڈیا" کا کوئی ذہین صفحہ خود کمنٹ کر رہا ہو۔ہم لکھتے ہیں کہ محفل بند ہو رہی ہے، دکھ ہوا۔وہ جواب دیتے ہیں کہ جی ہاں !2005 میں محفل کی ابتدا ہوئی تھی، اور اب اس کی فعالیت کا دور اختتام پذیر ہے، جزاکم اللہ۔ آج کل آرکائیو اور ریڈ اونلی کے درمیان کوئی راستہ نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ اللہ ان کو کامیاب کرے ۔
سیما علی آپا ! محفل کی ہر دلعزیز ، محترم ، ملنسار ،عاجزی و انکساری کا پیکر ۔ پھر وہ سنجیدگی، وہ نرمی، وہ محبت! کیا کہنے ۔ جب ہم محفلین جذباتی ہو کر پوسٹ کی حدوں سے باہر نکلنے لگتے تو سیما آپا آ جاتیں۔ایسی بات کہتیں کہ دل بھی ہشاش، دماغ بھی بشاش اور محفل کا ماحول بھی فراخ ہوجاتا ہے ۔اللہ ان کو ہمیشہ خوش رکھے ۔
گُلِ یاسمیں !محفل کی وہ نازنین جو چہرے پر ہنسی، ہاتھ میں چائے، اور پیشانی پر پٹّی لیے آتی ہیں ۔کبھی زینہ پھسلتا، کبھی چوکھٹ سے ٹکرا جاتیں، اور کبھی قالین سے لڑ پڑتیں، کبھی کبھی تو جھولے سے بھی گر جاتیں ہیں ۔مگر مجال ہے جو اُف بھی کہہ دیں ۔ بلکہ الٹا خود ہی آ کر کہتیں کہ آج پھر شہادت ہوئی ہے، سر اور درو دیوار کے درمیان ۔ انہیں دیکھ کر لگتا تھا کہ چوٹ بھی ان کی فین ہے، اور وہ ہر ہفتے آٹو گراف لینے آتی ہے۔ہم نے کتنی ہی بار مزاح میں کہا کہ ۔گُلِ یاسمیں آپ کو ہیلمٹ پہن کر فورم پر لاگ اِن ہونا چاہیے۔ مگر وہ تو چوٹ کھا کر بھی چَوٹ کے وزن پر ہنستی ہیں ۔
محفل کی وہ خوشبو ہیں جو گر کر بھی مہکنا نہ چھوڑے،
اور ہمارے قہقہوں کی گُل دان میں ہمیشہ تازہ رہیں
فیصل عظیم فیصل! پولیس آفیسر، مگر مزاح میں ماہر۔گفتگو میں شاہکار، اردو محفل کی شروع کے ساتھی ۔ایسے بے لاگ تبصرے کرتے کہ لگتا کہ تھانے میں نہیں، محفل میں دل لگی ہو رہی ہے۔جب بھی کوئی لمبی بحث شروع ہوتی، تو ہم کہتے کہ فیصل بھائی آ رہے ہیں، تھریڈ کی F.I.R اب ضرور درج ہو گی۔ ان کے ڈنڈے سے کئی شرپسند اراکین کی خیریت دریافت ہوچکی ہے ، کچھ ابھی تک جیل میں براجمان ( معطل ) ہیں ۔
مریم افتخار! وہ جن کے سوالات پڑھ کر ہم بھی چکرائے ۔معاشرتی مسائل سے لے کر فلسفے کے عمیق ترین مقام تک، ان کی تحریریں پڑھ کر لگتا تھا ہم ادب کے سمندر میں ہیں ۔ اور ہم جیسے کچھ لوگ صرف واہ لکھ کر ساحل پر واپس آ جاتے ہیں ۔انرجیٹک اتنی ہیں کہ اردو محفل کا کوئی بھی زمرہ ان کی دسترس سے باہر نہیں ۔ لمحہ بھر میں ہر ایک زمرے اور ہر ایک لڑی پر نظر آتیں ہیں ۔ ان کی جگتوں کا بھی جواب نہیں ۔ اردو محفل کے آخری دنوں میں مریم نے جو رونق لگائی ہے ۔ یہ رونق اردومحفل کی پیدائش پربس لگی تھی ۔ مجھے پورا یقین ہے۔ اردو محفل کا مزار ان کے توسط سے ہی قائم ہوگا ۔ اور اس مزار پر سالانہ عرس کاانتظام بھی ان کے ہی ہاتھ میں ہوگا ۔
یاز کی بات ہی الگ ہے۔ یاز صاحب، جنہیں ہم برسوں جرمنی میں فرض کرتے رہے، نکلے راولپنڈی کے شہری۔جب میں نے انہیں جرمن چوک کے قریب کا سمجھا، تو مریم اور وہ دونوں ایسے ہنسے جیسے فلسفے میں بونگی مار دی ہو۔اگلے ہفتے میرے پروفائل پر میری جائے پیدائش پر سوالیہ نشان لگا دیا گیا۔بس رہ گئی تھی میری پیدائش کی تصدیق ۔ توشکر ہے انہوں نے @ فہیم سے اب تک رابطہ نہیں کیا۔ورنہ کم از کم بھٹو اور میری ایک ہی دن کی پیدائش کسی بھی طور نادرا سے نکال ہی لیتے ۔ یاز کو گھومنے کا بہت شوق ہے ۔ بقر عید کو بھی گھومنے نکلے ہوئے تھے ۔ یہ بھی زیک کی طرح اتنے گھوم چکے ہیں کہ کہتے ہیں کہ اب چکر آرہے ہیں ۔
محمد عبدالرؤوف ، جاسمن ۔ مختلف کہانیاں، مگر ایک ہی محفل کے باب۔
عبدالروف کا علمی و روحانی مزاج، ،اور جاسمن کی سماجی بصیرت وخدمات ،ان سب نے محفل کو ایک مکمل ادب کدہ بنایا۔
الف عین استادِ محترم !
محفل کے وہ ستون، جن کے بغیر کئی شاعروں کی عروض ایسی بہکتی جیسے بلبل بے چمن۔جنہوں نے ہمیں بتایا کہ فاعلاتن فاعلاتن کا مطلب بیوی کا غصہ نہیں بلکہ بحرِ ہزج ہے۔استادِ محترم نے شاعری کے جگر گوشے تو ہم سب میں بانٹے،مگر عروض کے ہاتھوں ان کے بھی کئی صبر کے پیمانے لبریز ہو چکے ہوں گے۔خصوصاً میرے لیئے تو یہ بات صادق آتی ہوگی ۔ ظفری ! یہ مصرع پھر وزن سے گر گیا ۔اگرچہ اُن کی پوسٹ آتے ہی ہمیں کپکپی طاری ہو جاتی تھی کہ کیا اب بھی غلطی پکڑ لی؟مگر ساتھ ہی دل کہتا تھا کہ ان کی شفقت ہماری غلطی کو نظرانداز کردے گی ۔ اللہ ان کو خوش رکھے ۔
اے خان
اے خان کا کہنا کہ جلدی شادی کر لی، اب صبر بھی جلدی چاہیے، ہم سے ان کا یہ کرب دیکھا نہیں جاتا ۔ اکثر ہممم پر ہی اکتفا کرتے ہیں ۔ ہوم منسٹری سے کیا ہدایات ہیں ۔ اللہ ہی بہتر جانتا ہے ۔
کس کس کا نام لوں اے اردو محفل ! تمہارے بعد کتنوں کے ٹھکانے ، ٹھکانے لگ جائیں گے ۔
اب تم جا رہی ہو، اردو محفل۔
تم ہمارے اندر کی وہ “اردو” تھیں جواملے سے آزاد، اور جگتوں سے مالا مال تھی۔
اب ہم جائیں گے کہاں؟
فیس بک؟ جہاں کمنٹ میں صرف LOLہوتا ہے؟
یا ٹوئٹر؟ جہاں طنز 280 حروف میں نچوڑا اور جھاڑا جاتا ہے ، اور زیک کی پوری بات صرف تین ہیش ٹیگز میں آ جاتی ہے۔ بس گزارش ہے کہ اگر بند ہونے سے پہلے تمہارے سرور میں ایک آخری میل باقی ہو، تو یہ خط سنبھال لینا۔ کیونکہ یہ خالص محفلین کی پیداوار ہے۔
تمہارا جو کبھی اپنا تھا
ظفری
(بیس سالہ خدمت گار، حال مقیم نوسٹالجیا گنج، ممبر اردو محفل ڈاٹ او آر جی)
 
آخری تدوین:
Top