مریم افتخار
محفلین
صبح ہوگئی جناب---اٹھ جائیے!ہم تو یہیں ہیں، مگر یہ کیا سننا پڑ رہا ہے؟ اردو محفل جولائی میں ختم ہونے کو ہے؟
صبح ہوگئی جناب---اٹھ جائیے!ہم تو یہیں ہیں، مگر یہ کیا سننا پڑ رہا ہے؟ اردو محفل جولائی میں ختم ہونے کو ہے؟
ارے۔۔ اربش علی صاحب، آپ نے غم ناک ری ایکٹ کیا۔ آپ کو برا لگا ہو تو بے حد معذرت (کہ ہم @محمدعبدالرؤوف بھائی کی موٹیویشن میں معافی نامہ جیب میں رکھ کر گھومتے ہیں!!!)۔ دراصل میرا اشارہ ازراہ تفنن محفل کے اصحاب کہف کی جانب تھا، جو ایسے سوئے کہ زمانے بیت گئے۔صبح ہوگئی جناب---اٹھ جائیے!
نہیں نہیں! بھلا معذرت کی کیا ضرورت۔ غمناک تو ہم نے محفل ختم ہونے کی خبر پر ری ایکٹ کیا۔ ویسے ہم کچھ مہینے تو سوئے رہے، مگر بالآخر جاگ ہی گئے۔ بات یہ ہے کہ جاگنے کے باوجود ہم محفل کی سالگرہ والا زمرہ دیکھنا بھول گئے، اور آج معلوم ہو رہا ہے کہ یہ خبر تو عرصہ پہلے دی جا چکی تھی۔ارے۔۔ اربش علی صاحب، آپ نے غم ناک ری ایکٹ کیا۔ آپ کو برا لگا ہو تو بے حد معذرت (کہ ہم @محمدعبدالرؤوف بھائی کی موٹیویشن میں معافی نامہ جیب میں رکھ کر گھومتے ہیں!!!)۔ دراصل میرا اشارہ ازراہ تفنن محفل کے اصحاب کہف کی جانب تھا، جو ایسے سوئے کہ زمانے بیت گئے۔
پنڈی سلاماباد میں ایک میٹنگ کرتے ہیں برسی سے پہلے پہلےاس کے لئے دعا کرنا ہو گی کہ ان کا اور ہمارا کراچی ایک ہی ٹائم فریم میں چکر لگے، یا فیر پنڈی پنڈی اے۔
لہوڑ میں یا تو گرمی بہت ہوتی ہے یا سموگلہوڑ لہوڑ اے جناب!
پھر تو بالکل بھی نہیں آتی ہوں گییہ نہیں معلوم کہ @سیما علی آپا جی بھی کبھی ادھر آتی ہیں؟ (کیونکہ ان کی ایک بہو بھی غالبا لاہور سے ہی ہیں)
برسی سے یاد آیا کہپنڈی سلاماباد میں ایک میٹنگ کرتے ہیں برسی سے پہلے پہلے
کیا یہ آپ کی مہندی کی انویٹیشن ہے؟برسی سے یاد آیا کہ
باریں برسی کھٹن گیا تے کھٹ کے لیاندی لا چی
مہندی تان سجدی۔۔۔۔
بیک ٹو دی فیوچر پاسٹ وغیرہ جانا پڑے گا۔کیا یہ آپ کی مہندی کی انویٹیشن ہے؟
آپ کا خط ملا، قاصد اس کا سرنامہ پڑھ کر ہی بار بار آستین سے آنکھیں پونچھتا تھا۔ کیا یہ خط "سیکنڈ لاسٹ" ہونے کی کوئی گنجائش نہ تھی؟محفل، تیری گلی میں آخری خط
سن رہی ہوں، فرمائیے!محفلِ معززہ!
یہ خبر کسی دشمن نے اڑائی ہے۔ یقین کرو ابھی خود مجھے بھی نہیں "بتایا گیا" کہ میں کب بند ہو رہی ہوں۔ مجھے تو آج دوپہر کو بھی پیروں کے انگوٹھوں سے جان نکلتی ہوئی محسوس ہونے لگی تھی۔ میری اولادیں بھی "دوسرے کمرے میں" چہ مگوئیاں کرتی تھیں۔ لیکن پھر کچھ نادیدہ طاقتوں نے مجھے آ کر سی پی آر مہیا کیا،(جن کا نام لینا یہاں ضروری نہیں )۔۔۔مگر ہاں، میں بھلی چنگی اٹھ بیٹھی ہوں!کچھ عرصہ قبل جیسا کہ اطلاع ملی تھی کہ تم جولائی میں بند ہونے جا رہی ہو۔
اگر اے خان کی طرح ہمممم کرتے تو جذبات بھاپ بن کر کمرے کی چھت اڑا کر لے جاتے۔ اچھا کیا،اس کام میں زیک کا انتخاب کیا!اور پھر @زیک کی طرح ہمم کہہ کر میں بھی خاموش ہو گیا، تاکہ کسی کو میرے جذبات کا اندازہ نہ ہو
آخری اطلاع تک میری اولادیں ان میں سے ایک وقت میں ایک چیز سے بیزار ہوتی تھیں۔ روایت شکنی اچھی چیز ہے، لیکن اب آپ کہاں جاؤ گے!!!شادی سے بیزار، فلسفے سے بیزار
محب علوی تو الیکشن جیتنے کی حسرت بیان کر کے بھی ابھی تک نہیں مڑے۔ یہ خبر پکی ہے کہ کبوتر بازی سے اب اجتناب کرتے ہیں؟ یا انہیں لاہور کے کبوتر زدہ حصوں میں تلاش کرنے نکلا جاوے؟@محب علوی اسی بوجھ کو ظرافت کی ٹوکری میں ڈال کرکسی شگوفہ کی صورت میں ایک کبوتر کی طرح محفل کے زمروں میں اڑایا کرتا تھا ۔
نہیں نہیں، آپ کی ابھی عمر ہی کیا ہے۔ آپ تو لڑکے بالے ہیں اس لیے ریٹائرمنٹ کی بجائے اپنا دیوان لکھنے کا سوچیں۔ میں تو ایک ڈسٹریکشن کا کانٹا تھی جو آپ کی یکسوئی کی راہ میں پڑتا تھا۔ خود کو نکال رہی ہوں، آپ آج پبلیشر کو فون کر کے سونا!اب تم جا رہی ہو؟ تو کیا ہم بھی ریٹائرڈ رُکن ہو جائیں گے۔
مجھے یقین ہے آنٹیاں زیادہ آئیں گی لیکن پھر بھی کوشش کر کے دیکھ لیں!کیا اب ہمیں اپنی تحریریں فیس بک پر انکلز کے درمیان ڈالنی پڑیں گی؟
یہ بھی خوب کہی۔ غالب آج زندہ ہوتے تو اپنے فولوؤرز کے لیے اتنا تو کر ہی لیتے!یا خدا! یہ تو ایسا ہے جیسے غالب کو انسٹاگرام ریلس بنانے پر مجبور کیا جائے۔
یہ محلاتی سازشیں ہیں ، آپ پردیسی ہو، نہیں سمجھو گے۔ ورنہ میں آپ کو چھوڑ کر کہاں جا سکتی تھی!!!یہ بھی کیا ظلم ہے کہ عین دار جوانی میں اس انٹرنیٹ کی دنیا کوچ کرنے پر بضد ہو ۔
اتنا غور تو میں نے خود اپنے جذبات پر نہیں کیا تھا، یہ آپ کو کون سکھا گئی ہے!!! (کاش مجھے حکام بالا اتنی مہلت دے دیں کہ میرے ذہن میں ابھی ڈالے جانے والے ان خیالات پر عمل درآمد کر پاؤں۔ کیونکہ زندگی ایک بار ملتی ہے!!!)یہ بیس سال کی عمر ہوتی ہی کیا ہے ۔ ابھی امنگیں جوان ہونی شروع ہوتی ہیں ، خواہشیں جنم لینا شروع ہوتی ہیں ۔ ابھی تو نین مٹکنا شروع ہوتے ہیں ۔
یہ سراسر الزام ہے، جسے مٹانے مجھے خود حاضر ہونا پڑا۔ میں نےیہ تابوت خود نہیں چنا، میں تو چنوائی جا رہی ہوں اور لاکھوں دہائیاں دیتی رہی ہوں "سانوں کھیڑیاں دے نال نہ ٹور بابلا وےےےے"!!!مگر تم نے بھی کیا سوچ کر اس بھری جوانی میں اس تابوت کو اپنے لیئے چُنا ۔
اس انشاء پردازی سے لگتے تو آپ انشاء جی ہیں مگر کوچ کے آرڈرز ہمارے لیے جاری ہوئے ہیں۔ ستم گر او ستم گر او ستم گا ستم گا!سب تمہارا دیدار ہی کرسکیں گے ۔ نہ تم کو چھو سکیں گے نہ بات کرسکیں گے ۔
فہیم (شرلاک ہومز) ، ان کو بتائیں کہ کس کس کا ہوا۔ کیونکہ میں آپ کے شاگردوں سے بلواؤں گی تو ہیڈ کانسٹیبل گنڈاسا لے کر پہنچ جائیں گے، "ایہہ ڈولی نئیں اٹھ سکدی"!تیری آغوش میں سب کی فکر ی ارتقاء کا ظہور ہوا ۔ جانے کس کس کا رشتہ تیری نظرِ کرم سے منظور ہوا ۔ ( اللہ اعلم)۔
چند ماہ میں بڑے نوحے سنے ہیں اپنے لیے، لیکن یہ والا سب سے اچھا تھا!طویل فہرست ہے ۔ جو تجھے تیرے بعد یاد کرے گی ۔ جوریڈ اونلی موڈ کو دیکھ کر دیوار سے سر ٹکرائے گی ۔ ان کی انگلیاں کی بورڈ پر پھسلنے کو ترسیں گی ۔ کیا پتا تو صرف آرکائیو ہی ہوجائے۔ ریڈ اونلی ایک خواب ہوجائے ۔ جب جب ہم بوڑھے ہونگے ۔ جانے کہاں ہونگے ۔ لیکن جہاں ہونگے ، وہاں فریاد کریں گے، تجھے یاد کریں گے ۔ کون کون تجھے یاد کرے گا ۔ کون کون فریاد کرے گا ۔ کس کس کا نام لوں ۔ !
کاش یہ اصلاح میرے جیتے جی ہو جاتی!!!عنقریب آپ کے ستارے گردش میں ہیں کہ آپ کی آزادی کے دن ختم ہونے والے ہیں ۔ اور پھر یہ کہ اگلے ہفتے آپ کے مراسلوں پر @زیک کی دھار آئے گی ۔بھائی، دھار نہیں، اصلاحی تبصرے آئے تھے ۔
اے اہل کراتشی !آپ کو حق ہے جو بھی کہیں ، پر ساڈا لہوڑ لہوڑ اے!ہماری برسوں کی تحقیق کو یہ کہہ کر برباد کردیا کہ آپ آجاؤ میں آپ کو ڑیلو ے اسٹیشن سے پک کرلوں گا ۔
یہ وہ اصل وجہ تھی جسے تاحال کوئی کھوج نہ پایا تھا، مگر آپ نے چیخے بغیر بیان کر دی۔ ہمیں پہلے معلوم ہوتا تو محفل پہ فعالیت کی اتنی تگ و دو کرنے کی بجائے، سرکار بنام چیٹ جی پی ٹی پیشیاں منعقد کرواتے۔@زیک کو AI سے اتنا خطرہ تھا کہ بعض اوقات لگتا ہےوہ محفل کو بند ہونے سے نہیں، AI کے قبضے میں جانے سے بچانا چاہتے ہیں۔
یعنی برزخ کے لیے کمک کی طلب ہے!!!2005 میں محفل کی ابتدا ہوئی تھی، اور اب اس کی فعالیت کا دور اختتام پذیر ہے، جزاکم اللہ۔ آج کل آرکائیو اور ریڈ اونلی کے درمیان کوئی راستہ نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں
وہ سب تو ٹھیک ہے لیکن وہ جو شہد کی مکھیوں سے ان کی آنکھ اور ناک میں فرق ختم ہوا تھا، اس کا کیا؟؟؟کبھی زینہ پھسلتا، کبھی چوکھٹ سے ٹکرا جاتیں، اور کبھی قالین سے لڑ پڑتیں، کبھی کبھی تو جھولے سے بھی گر جاتیں ہیں ۔
بیس سال میں استاد محترم آپ کے اشعار کے اوزان کو گریویٹیشنل ایکسلریشن سے نہ بچا سکے۔ میں اسی احتجاج میں تابوت میں شفٹ ہو رہی ہوں! (پنڈ والیو! میں آ رئی آں!!!!!!)محفل کی وہ خوشبو ہیں جو گر کر بھی مہکنا نہ چھوڑے،
اور ہمارے قہقہوں کی گُل دان میں ہمیشہ تازہ رہیں
پورے فیصل آباد شہر سے تو ایک ثقیل"فیصل" ہی نہیں سنبھلتا، یہ دو دو سنبھالے بیٹھے ہیں۔ اب کہیں تو یہ فرسٹریشن نکلے گی نا! ابھی شکر کریں کہ ان کے وردی کے رنگ کی طرح یہ مزاح اسود نہ کرنے لگے، ورنہ میں بہت پہلے احتجاجا کوچ کر چکی ہوتی!!!@فیصل عظیم فیصل! پولیس آفیسر، مگر مزاح میں ماہر۔گفتگو میں شاہکار، اردو محفل کی شروع کے ساتھی ۔ایسے بے لاگ تبصرے کرتے کہ لگتا کہ تھانے میں نہیں، محفل میں دل لگی ہو رہی ہے۔جب بھی کوئی لمبی بحث شروع ہوتی، تو ہم کہتے کہ فیصل بھائی آ رہے ہیں، تھریڈ کی F.I.R اب ضرور درج ہو گی۔ ان کے ڈنڈے سے کئی شرپسند اراکین کی خیریت دریافت ہوچکی ہے ، کچھ ابھی تک جیل میں براجمان ( معطل ) ہیں ۔
خدا کا شکر ہے آپ نے "بے" کا بے دریغ استعمال نہ کیا!معاشرتی مسائل سے لے کر فلسفے کے عمیق ترین مقام تک، ان کی تحریریں پڑھ کر لگتا تھا ہم ادب کے سمندر میں ہیں
مریم صاحبہ بھی کیا کارہائے نمایاں کر گئیںاردو محفل کے آخری دنوں میں مریم نے جو رونق لگائی ہے ۔ یہ رونق اردومحفل کی پیدائش پربس لگی تھی
یو آر پٹنگ ورڈز ان ہر ماؤتھ!اردو محفل کا مزار ان کے توسط سے ہی قائم ہوگا ۔ اور اس مزار پر سالانہ عرس کاانتظام بھی ان کے ہی ہاتھ میں ہوگا ۔
کیا بات ہے جی، کیااااااا بات ہے!@یاز کی بات ہی الگ ہے
یہ جرمنی کے ہی ہیں جی (محفل نوز اٹ آل)، بس یہ عجز برقرار رکھنے کے لیے شیخ رشید کی ہمسائیگی کا اقرار کرتے رہتے ہیں۔ اب اس مزاج کو کوئی فلسفی ہی سمجھے تو سمجھے!یاز صاحب، جنہیں ہم برسوں جرمنی میں فرض کرتے رہے، نکلے راولپنڈی کے شہری۔جب میں نے انہیں جرمن چوک کے قریب کا سمجھا، تو مریم اور وہ دونوں ایسے ہنسے جیسے فلسفے میں بونگی مار دی ہو
زندگی اور موت تو اللہ کے ہاتھ میں ہے ، لیکن کیا آپ کے دوسرے ہم عمر کا شناختی کارڈ اب تک نادرہ نے منسوخ کر دیا؟ورنہ کم از کم بھٹو اور میری ایک ہی دن کی پیدائش کسی بھی طور نادرا سے نکال ہی لیتے
اندر کی بات بتانا میرا شیوہ تو نہیں لیکن چلیں سن لیں۔ یہ پہلے ہی گھومے ہوئے ہیں، بس کوئی ان کو گھوما ہوا نہ کہے اس کی توجیہہ بیان کرنے کے لیے بہانہ گھڑتے ہیں کہ یہ چیز ان میں قصدا آئی یا شوقیہ لائی گئی!@یاز کو گھومنے کا بہت شوق ہے ۔ بقر عید کو بھی گھومنے نکلے ہوئے تھے ۔ یہ بھی @زیک کی طرح اتنے گھوم چکے ہیں کہ کہتے ہیں کہ اب چکر آرہے ہیں ۔
یہاں بھی "بے" کا بے دریغ استعمال ہو سکتا تھا۔ آپ نے نہیں کیا؟ اچھا کیا!!!عبدالروف کا علمی و روحانی مزاج
یہ بات آپ پر کاذب آ ہی نہیں سکتی۔ ابھی اوپر گل یاسمیں کے مضمون میں ہی آپ نے جیسے جملوں کو مصرعوں کی طرح جوڑا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے!!!خصوصاً میرے لیئے تو یہ بات صادق آتی ہوگی ۔ ظفری ! یہ مصرع پھر وزن سے گر گیا ۔
غالب کو اس جرم کی پاداش میں تادم آخر صبر نہ آیا تھا، اپنے اے خان کس کھیت کے شلغم ہوئے!اے خان کا کہنا کہ جلدی شادی کر لی، اب صبر بھی جلدی چاہیے،
آپ اتنا اصرار کرتے ہیں تو اپنا ارادہ بدلنے کی جانب رجوع تو کر لیتی ہوں، لیکن وہ جوپہلے ہی ٹھکانے لگ چکے پھر ان کا فیصلہ غلط ثابت ہو جائے گا!کس کس کا نام لوں اے اردو محفل ! تمہارے بعد کتنوں کے ٹھکانے ، ٹھکانے لگ جائیں گے ۔
اب تم جا رہی ہو، اردو محفل۔
تم ہمارے اندر کی وہ “اردو” تھیں جواملے سے آزاد، اور جگتوں سے مالا مال تھی۔
اب ہم جائیں گے کہاں؟
اتنےکسمپرسی والے لطیفے سنا سناکے آخر اب اگر آپ ڈسکورڈ پہ اکٹھے ہوئے نا، تو میں نے ایک دیوان اپنی جانب سےمحفلین کے نام مرثیوں کا چھپوا دینا ہے!فیس بک؟ جہاں کمنٹ میں صرف LOLہوتا ہے؟
یا ٹوئٹر؟ جہاں طنز 280 حروف میں نچوڑا اور جھاڑا جاتا ہے ، اور @زیک کی پوری بات صرف تین ہیش ٹیگز میں آ جاتی ہے۔
(یعنی آپ کہتے ہیں کہ؟)تمہارا جو کبھی اپنا تھا
ظفری
(بیس سالہ خدمت گار، حال مقیم نوسٹالجیا گنج، ممبر اردو محفل ڈاٹ او آر جی)
چاچی نوں انوائٹ کرو گے تے پھپھی اگے لڑن نوں تیار اے!برسی سے یاد آیا کہ
باریں برسی کھٹن گیا تے کھٹ کے لیاندی لا چی
مہندی تان سجدی۔۔۔۔
یہ کون لکھے گا ۔محفل کی بندش کے دن جیسے جیسے قریب آرہے ہیں۔ آپ کے ذہن کی بیٹریاں جن کا پانی سوکھ چکا تھا، سیل بے جان ہوچلے تھے، ایک دم سے پھر پوری طرح چارج ہوگئی ہیں
اردو محفل اور ظفری بھائی کے افیئرز پر بھی ایک خط یا تحریر ہونی چاہیے![]()
کہیں لہوری بہو بھی محفلین ہی نہ ہوں!!!!پھر تو بالکل بھی نہیں آتی ہوں گی
ان کا علم نہیں لیکن ایک زمانے میں افواہیں عام تھیں کہ کچھ کپلز محفل پر رکن ہیں لیکن سیکرٹ۔ مجھے تو مغزل کا اوپنلی بات کرنا بہتر لگتا تھا لیکن دیگر محفلین کی مرضیکہیں لہوری بہو بھی محفلین ہی نہ ہوں!!!!
کڑی سی کڑی ملائیں۔
پڑھ لیتی ہیں اردو مگر لکھتی نہیں ہیں ۔کہیں لہوری بہو بھی محفلین ہی نہ ہوں!!!!
کڑی سی کڑی ملائیں۔
بہت ہی زبردست ۔۔۔ جواب دینے کے لیئے متحرک کردیا ۔ گھر پہنچ کر کوشش کرتا ہوں ۔ ابھی ویسےبھی محفل کا سرور سلو چل رہا ہے ۔خط کا جواب محفل کی جانب سے
آپ کا خط ملا، قاصد اس کا سرنامہ پڑھ کر ہی بار بار آستین سے آنکھیں پونچھتا تھا۔ کیا یہ خط "سیکنڈ لاسٹ" ہونے کی کوئی گنجائش نہ تھی؟
سن رہی ہوں، فرمائیے!
یہ خبر کسی دشمن نے اڑائی ہے۔ یقین کرو ابھی خود مجھے بھی نہیں "بتایا گیا" کہ میں کب بند ہو رہی ہوں۔ مجھے تو آج دوپہر کو بھی پیروں کے انگوٹھوں سے جان نکلتی ہوئی محسوس ہونے لگی تھی۔ میری اولادیں بھی "دوسرے کمرے میں" چہ مگوئیاں کرتی تھیں۔ لیکن پھر کچھ نادیدہ طاقتوں نے مجھے آ کر سی پی آر مہیا کیا،(جن کا نام لینا یہاں ضروری نہیں )۔۔۔مگر ہاں، میں بھلی چنگی اٹھ بیٹھی ہوں!
اگر اے خان کی طرح ہمممم کرتے تو جذبات بھاپ بن کر کمرے کی چھت اڑا کر لے جاتے۔ اچھا کیا،اس کام میں زیک کا انتخاب کیا!
آخری اطلاع تک میری اولادیں ان میں سے ایک وقت میں ایک چیز سے بیزار ہوتی تھیں۔ روایت شکنی اچھی چیز ہے، لیکن اب آپ کہاں جاؤ گے!!!
بقول شاعر:
کروں گا کیا جو محبت میں ہو گیا ناکام
مجھے تو اور کوئی کام بھی نہیں آتا
محب علوی تو الیکشن جیتنے کی حسرت بیان کر کے بھی ابھی تک نہیں مڑے۔ یہ خبر پکی ہے کہ کبوتر بازی سے اب اجتناب کرتے ہیں؟ یا انہیں لاہور کے کبوتر زدہ حصوں میں تلاش کرنے نکلا جاوے؟
نہیں نہیں، آپ کی ابھی عمر ہی کیا ہے۔ آپ تو لڑکے بالے ہیں اس لیے ریٹائرمنٹ کی بجائے اپنا دیوان لکھنے کا سوچیں۔ میں تو ایک ڈسٹریکشن کا کانٹا تھی جو آپ کی یکسوئی کی راہ میں پڑتا تھا۔ خود کو نکال رہی ہوں، آپ آج پبلیشر کو فون کر کے سونا!
مجھے یقین ہے آنٹیاں زیادہ آئیں گی لیکن پھر بھی کوشش کر کے دیکھ لیں!
یہ بھی خوب کہی۔ غالب آج زندہ ہوتے تو اپنے فولوؤرز کے لیے اتنا تو کر ہی لیتے!
یہ محلاتی سازشیں ہیں ، آپ پردیسی ہو، نہیں سمجھو گے۔ ورنہ میں آپ کو چھوڑ کر کہاں جا سکتی تھی!!!
اتنا غور تو میں نے خود اپنے جذبات پر نہیں کیا تھا، یہ آپ کو کون سکھا گئی ہے!!! (کاش مجھے حکام بالا اتنی مہلت دے دیں کہ میرے ذہن میں ابھی ڈالے جانے والے ان خیالات پر عمل درآمد کر پاؤں۔ کیونکہ زندگی ایک بار ملتی ہے!!!)
یہ سراسر الزام ہے، جسے مٹانے مجھے خود حاضر ہونا پڑا۔ میں نےیہ تابوت خود نہیں چنا، میں تو چنوائی جا رہی ہوں اور لاکھوں دہائیاں دیتی رہی ہوں "سانوں کھیڑیاں دے نال نہ ٹور بابلا وےےےے"!!!
اس انشاء پردازی سے لگتے تو آپ انشاء جی ہیں مگر کوچ کے آرڈرز ہمارے لیے جاری ہوئے ہیں۔ ستم گر او ستم گر او ستم گا ستم گا!
فہیم (شرلاک ہومز) ، ان کو بتائیں کہ کس کس کا ہوا۔ کیونکہ میں آپ کے شاگردوں سے بلواؤں گی تو ہیڈ کانسٹیبل گنڈاسا لے کر پہنچ جائیں گے، "ایہہ ڈولی نئیں اٹھ سکدی"!
چند ماہ میں بڑے نوحے سنے ہیں اپنے لیے، لیکن یہ والا سب سے اچھا تھا!
آپ جیسے لوگوں کے لیے ہی بڑے بوڑھے کہہ گئے ہیں کہ جب زندہ ہیں تو قدر کر لو، مرنے پہ منجی ہلا ہلا کے بین نہ ڈالنا! (لیکن نہیں؟)
کاش یہ اصلاح میرے جیتے جی ہو جاتی!!!
(لیکن اب میری اکھڑتی سانسوں کی شجر سے پیوستگی مشکل تر معلوم ہوتی ہے)
اے اہل کراتشی !آپ کو حق ہے جو بھی کہیں ، پر ساڈا لہوڑ لہوڑ اے!
یہ وہ اصل وجہ تھی جسے تاحال کوئی کھوج نہ پایا تھا، مگر آپ نے چیخے بغیر بیان کر دی۔ ہمیں پہلے معلوم ہوتا تو محفل پہ فعالیت کی اتنی تگ و دو کرنے کی بجائے، سرکار بنام چیٹ جی پی ٹی پیشیاں منعقد کرواتے۔
یعنی برزخ کے لیے کمک کی طلب ہے!!!
وہ سب تو ٹھیک ہے لیکن وہ جو شہد کی مکھیوں سے ان کی آنکھ اور ناک میں فرق ختم ہوا تھا، اس کا کیا؟؟؟
بیس سال میں استاد محترم آپ کے اشعار کے اوزان کو گریویٹیشنل ایکسلریشن سے نہ بچا سکے۔ میں اسی احتجاج میں تابوت میں شفٹ ہو رہی ہوں! (پنڈ والیو! میں آ رئی آں!!!!!!)
پورے فیصل آباد شہر سے تو ایک ثقیل"فیصل" ہی نہیں سنبھلتا، یہ دو دو سنبھالے بیٹھے ہیں۔ اب کہیں تو یہ فرسٹریشن نکلے گی نا! ابھی شکر کریں کہ ان کے وردی کے رنگ کی طرح یہ مزاح اسود نہ کرنے لگے، ورنہ میں بہت پہلے احتجاجا کوچ کر چکی ہوتی!!!
خدا کا شکر ہے آپ نے "بے" کا بے دریغ استعمال نہ کیا!
مریم صاحبہ بھی کیا کارہائے نمایاں کر گئیں
لڑیاں بنائیں، ٹیگ لگائے، مراسلے لکھے، ٹر گئیں
(درست جگہ پیش لگانے کے لیے اپنے وڈوں کو ٹیگ کر رہی ہوں)
یو آر پٹنگ ورڈز ان ہر ماؤتھ!
ڈونٹ ڈو دیٹ ود می، آئی ایم یوئیر ون اینڈ اونلی اردومحفل اینڈ آئی ڈیزرو نو لیس دین آ تاج محل!!!!!!!!
آئی ہوپ یو گائیز رئیلی انڈرسٹینڈ ہو آ ئی ایم!
کیا بات ہے جی، کیااااااا بات ہے!
یہ جرمنی کے ہی ہیں جی (محفل نوز اٹ آل)، بس یہ عجز برقرار رکھنے کے لیے شیخ رشید کی ہمسائیگی کا اقرار کرتے رہتے ہیں۔ اب اس مزاج کو کوئی فلسفی ہی سمجھے تو سمجھے!
زندگی اور موت تو اللہ کے ہاتھ میں ہے ، لیکن کیا آپ کے دوسرے ہم عمر کا شناختی کارڈ اب تک نادرہ نے منسوخ کر دیا؟
اندر کی بات بتانا میرا شیوہ تو نہیں لیکن چلیں سن لیں۔ یہ پہلے ہی گھومے ہوئے ہیں، بس کوئی ان کو گھوما ہوا نہ کہے اس کی توجیہہ بیان کرنے کے لیے بہانہ گھڑتے ہیں کہ یہ چیز ان میں قصدا آئی یا شوقیہ لائی گئی!
ہاں جو بقر عید والی بات تھی۔۔۔۔وہ بکرے کا جی کچا کچا ہو رہا تھا، اس کی آخری خواہش کے مطابق اس کو گھمانے لے کے گئے تھے!!!
یہاں بھی "بے" کا بے دریغ استعمال ہو سکتا تھا۔ آپ نے نہیں کیا؟ اچھا کیا!!!
یہ بات آپ پر کاذب آ ہی نہیں سکتی۔ ابھی اوپر گل یاسمیں کے مضمون میں ہی آپ نے جیسے جملوں کو مصرعوں کی طرح جوڑا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے!!!
غالب کو اس جرم کی پاداش میں تادم آخر صبر نہ آیا تھا، اپنے اے خان کس کھیت کے شلغم ہوئے!
آپ اتنا اصرار کرتے ہیں تو اپنا ارادہ بدلنے کی جانب رجوع تو کر لیتی ہوں، لیکن وہ جوپہلے ہی ٹھکانے لگ چکے پھر ان کا فیصلہ غلط ثابت ہو جائے گا!
اتنےکسمپرسی والے لطیفے سنا سناکے آخر اب اگر آپ ڈسکورڈ پہ اکٹھے ہوئے نا، تو میں نے ایک دیوان اپنی جانب سےمحفلین کے نام مرثیوں کا چھپوا دینا ہے!
(یعنی آپ کہتے ہیں کہ؟)
تم ہمارے کسی طرح نہ ہوئے؟
ورنہ دنیا میں کیا نہیں ہوتا؟؟؟؟
(لیکن کوئی ہماری بھی سنے!!!)
اک تم ہی نہیں تنہا الفت میں مری رسوا!!
اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں!!!
آپ کی اپنی آنسہ اردو محفل ڈاٹ او آر جی
(پتہ ابھی تک پرانا ہی ہے، نئے پتے کے لیے اگلی چٹھی تک کا انتظار فرمائیں)
بہو کی دادی لاہور میں رہتی ہیں اور ایک چچا ۔ون اینڈ اونلی بہو لاہور۔ سے
کاف پر پیش پڑھنی ہے یا زبر؟کہیں لہوری بہو بھی محفلین ہی نہ ہوں!!!!
کڑی سی کڑی ملائیں۔
لاہور سے ہو کے اردو لکھائی سے بیر؟پڑھ لیتی ہیں اردو مگر لکھتی نہیں ہیں ۔
بیٹے کو زیادہ پتہ ہے اردو محفل کے بارے میں بہو کو نہیں ۔