خط میں نے تیرے نام لکھا

سیما علی

لائبریرین
۔ جب ہم محفلین جذباتی ہو کر پوسٹ کی حدوں سے باہر نکلنے لگتے تو سیما آپا آ جاتیں۔ایسی بات کہتیں کہ دل بھی ہشاش، دماغ بھی بشاش اور محفل کا ماحول بھی فراخ ہوجاتا ہے
جب عالم محبت 💘 کا یہ ہو تو۔۔۔۔
وے اک تیرا پیار مینوں ملیا، میں دنیا تے ہور کی لیناں
کریں نا دور قدماں توں، اساں تینوں ہور کی کہناں
 
سیما علی

لائبریرین
آخری دنوں میں مریم نے جو رونق لگائی ہے ۔ یہ رونق اردومحفل کی پیدائش پربس لگی تھی ۔ مجھے پورا یقین ہے۔ اردو محفل کا مزار ان کے توسط سے ہی قائم ہوگا ۔ اور اس مزار پر سالانہ عرس کاانتظام بھی ان کے ہی ہاتھ میں ہوگا ۔
سچ کہا یا تو پیدائش پر یہ رونق ہوگی یا ۔۔۔۔لکھنے کی بھی ہمت نہیں کہ محفل م۔۔۔م ہوگی 🥲
عرس شریف کا انتظام ہوگا
 
یاز

محفلین
@ یاز صاحب، جنہیں ہم برسوں جرمنی میں فرض کرتے رہے، نکلے راولپنڈی کے شہری۔جب میں نے انہیں جرمن چوک کے قریب کا سمجھا، تو مریم اور وہ دونوں ایسے ہنسے جیسے فلسفے میں بونگی مار دی ہو۔اگلے ہفتے میرے پروفائل پر میری جائے پیدائش پر سوالیہ نشان لگا دیا گیا۔بس رہ گئی تھی میری پیدائش کی تصدیق ۔ توشکر ہے انہوں نے @ فہیم سے اب تک رابطہ نہیں کیا۔ورنہ کم از کم بھٹو اور میری ایک ہی دن کی پیدائش کسی بھی طور نادرا سے نکال ہی لیتے ۔ @یاز کو گھومنے کا بہت شوق ہے ۔ بقر عید کو بھی گھومنے نکلے ہوئے تھے ۔ یہ بھی @زیک کی طرح اتنے گھوم چکے ہیں کہ کہتے ہیں کہ اب چکر آرہے ہیں ۔
بہت خوب بھائی۔
آپ سے گفت و شنید جب بھی اور جتنی بھی ہوئی، انتہائی پرلطف رہی۔ فلسفے والی لڑیوں میں مراسلہ جات سے آپ کی علمیت و فراست سے تو ہم مرعوب بلکہ مرعوب تر ہوئے، لیکن جہاں ہلکی پھلکی بات چیت ہوئی تو بھی حیران تر ہوئے کہ یہ وہی صاحب ہیں جو ابھی اتنی ثقیل باتیں لکھ رہے تھے اور یہاں دوسری لڑیوں کو کشتِ زغفران بن رکھا ہے۔
خوش رہیں
 
اور مل کے اس سے بھی زیادہ خوش ہونگے کہ بیک وقت خوش گفتار،خوش مزاج ،خوش لباس،و خوش شکل
ہیں
اللہ نظر بد سے محفوظ رکھے آمین
 
یاز

محفلین
اردو محفل کے آخری دنوں میں مریم نے جو رونق لگائی ہے ۔ یہ رونق اردومحفل کی پیدائش پربس لگی تھی ۔ مجھے پورا یقین ہے۔ اردو محفل کا مزار ان کے توسط سے ہی قائم ہوگا ۔ اور اس مزار پر سالانہ عرس کاانتظام بھی ان کے ہی ہاتھ میں ہوگا ۔
بالکل درست فرمایا جناب۔ محفل کا ختم شریف عمدہ طریقے سے منعقد کروایا مریم صاحبہ نے۔ خصوصاً ان کے دو تین درجن بھرے ٹیگز والے مراسلے نے کچھ ایسا ہی catalyst والا کردار ادا کیا جیسا محمد بن قاسم کو سندھ و ہند سے لکھے جانے والے ایک مراسلے نے کیا تھا۔
نیز فورم کے متبادل پلیٹ فارم کی تشکیل و ترویج میں بھی ان کا اہم حصہ ہے۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
اردو محفل کے آخری دنوں میں مریم نے جو رونق لگائی ہے ۔ یہ رونق اردومحفل کی پیدائش پربس لگی تھی ۔ مجھے پورا یقین ہے۔ اردو محفل کا مزار ان کے توسط سے ہی قائم ہوگا ۔ اور اس مزار پر سالانہ عرس کاانتظام بھی ان کے ہی ہاتھ میں ہوگا ۔
مریم بی بی کی ان کاوشوں سے پھر LOTR کی یاد آتی ہے۔
images
 
یاز

محفلین
اور مل کے اس سے بھی زیادہ خوش ہونگے کہ بیک وقت خوش گفتار،خوش مزاج ،خوش لباس،و خوش شکل
ہیں
اللہ نظر بد سے محفوظ رکھے آمین
اس کے لئے دعا کرنا ہو گی کہ ان کا اور ہمارا کراچی ایک ہی ٹائم فریم میں چکر لگے، یا فیر پنڈی پنڈی اے۔
 
سیما علی

لائبریرین
اپنی تحریریں فیس بک پر انکلز کے درمیان ڈالنی پڑیں گی؟ یا خدا! یہ تو ایسا ہے جیسے غالب کو انسٹاگرام ریلس بنانے پر مجبور کیا جائے۔ یہ بھی کیا ظلم ہے کہ عین دار جوانی میں اس انٹرنیٹ کی دنیا کوچ کرنے پر بضد ہو ۔ یہ بیس سال کی عمر ہوتی ہی کیا ہے ۔ ابھی امنگیں جوان ہونی شروع ہوتی ہیں ، خواہشیں جنم لینا شروع ہوتی ہیں ۔ ابھی تو نین مٹکنا شروع ہوتے ہیں ۔ مگر تم نے بھی کیا سوچ کر اس بھری جوانی میں اس تابوت کو اپنے لیئے چُنا ۔ جسے آرکائیو کہتے ہیں ۔ مصر کی ایک ممی کی طرح اس میں اپنے زمروں کے کفن میں لپٹی پڑی رہو گی ۔ سب تمہارا دیدار ہی کرسکیں گے ۔ نہ تم کو چھو سکیں گے نہ بات کرسکیں گے ۔ یہ کیا ستم ہوگا ۔ یہ کیا ظلم ہوگا
سب سے پہلے تو ظفری اتنا شاندار خط لکھنے کا بہت بہت شکریہ۔دوسرا شکریہ تہہ دل سے اس بات پہ کہ آپ نے روز اول سے اپنی آپا کی بات رد،نہیں کی اور بڑا مان دیا جس کی ہم جتنی تعریف کریں کم ہے ۔ہمارے سر یہ سہرا ضرور جاتا ہے کہ روٹھوں کو نہ صرف منا لائے ان سے لکھوایا بھی سلامتی ہو،آپ پر اللہ پاک قدم قدم پر کامیابیاں عطا فرمائے آمین
 
ظفری

لائبریرین
بہت خوب بھائی۔
آپ سے گفت و شنید جب بھی اور جتنی بھی ہوئی، انتہائی پرلطف رہی۔ فلسفے والی لڑیوں میں مراسلہ جات سے آپ کی علمیت و فراست سے تو ہم مرعوب بلکہ مرعوب تر ہوئے، لیکن جہاں ہلکی پھلکی بات چیت ہوئی تو بھی حیران تر ہوئے کہ یہ وہی صاحب ہیں جو ابھی اتنی ثقیل باتیں لکھ رہے تھے اور یہاں دوسری لڑیوں کو کشتِ زغفران بن رکھا ہے۔
خوش رہیں

سب سے پہلے تو ظفری اتنا شاندار خط لکھنے کا بہت بہت شکریہ۔دوسرا شکریہ تہہ دل سے اس بات پہ کہ آپ نے روز اول سے اپنی آپا کی بات رد،نہیں کی اور بڑا مان دیا جس کی ہم جتنی تعریف کریں کم ہے ۔ہمارے سر یہ سہرا ضرور جاتا ہے کہ روٹھوں کو نہ صرف منا لائے ان سے لکھوایا بھی سلامتی ہو،آپ پر اللہ پاک قدم قدم پر کامیابیاں عطا فرمائے آمین
استادِ محترم اور گُلِ یاسمیں کا ذکر تو آپ لوگ پڑھنا بھول گئے ۔ :D
 
اے خان

محفلین
جانم

محفل، تیری گلی میں آخری خط

محفلِ معززہ!
کچھ عرصہ قبل جیسا کہ اطلاع ملی تھی کہ تم جولائی میں بند ہونے جا رہی ہو۔ ایک دم دل دھک سے رہ گیا، اور پھر زیک کی طرح ہمم کہہ کر میں بھی خاموش ہو گیا، تاکہ کسی کو میرے جذبات کا اندازہ نہ ہو۔ارے تم تو وہ جگہ تھیں جہاں ہم سب، دفتر سے فرار، شادی سے بیزار، فلسفے سے بیزار، اور زندگی سے ہارے لوگ آ کر خالص اردو میں اپنے دل کا سارا بوجھ اتارتے تھے ۔اور پھر وہ بھی کیا دور تھا جب قیصرانی آ کر وہ بوجھ فلسفے میں لپیٹ کر ہمیں ہی واپس کر دیتا تھا ۔@محب علوی اسی بوجھ کو ظرافت کی ٹوکری میں ڈال کرکسی شگوفہ کی صورت میں ایک کبوتر کی طرح محفل کے زمروں میں اڑایا کرتا تھا ۔
اب تم جا رہی ہو؟ تو کیا ہم بھی ریٹائرڈ رُکن ہو جائیں گے۔کیا اب ہمیں اپنی تحریریں فیس بک پر انکلز کے درمیان ڈالنی پڑیں گی؟ یا خدا! یہ تو ایسا ہے جیسے غالب کو انسٹاگرام ریلس بنانے پر مجبور کیا جائے۔ یہ بھی کیا ظلم ہے کہ عین دار جوانی میں اس انٹرنیٹ کی دنیا کوچ کرنے پر بضد ہو ۔ یہ بیس سال کی عمر ہوتی ہی کیا ہے ۔ ابھی امنگیں جوان ہونی شروع ہوتی ہیں ، خواہشیں جنم لینا شروع ہوتی ہیں ۔ ابھی تو نین مٹکنا شروع ہوتے ہیں ۔ مگر تم نے بھی کیا سوچ کر اس بھری جوانی میں اس تابوت کو اپنے لیئے چُنا ۔ جسے آرکائیو کہتے ہیں ۔ مصر کی ایک ممی کی طرح اس میں اپنے زمروں کے کفن میں لپٹی پڑی رہو گی ۔ سب تمہارا دیدار ہی کرسکیں گے ۔ نہ تم کو چھو سکیں گے نہ بات کرسکیں گے ۔ یہ کیا ستم ہوگا ۔ یہ کیا ظلم ہوگا ۔
اے محفل ! تجھ سے جڑے کتنے فسانے تھے ۔ تجھ سے وابستہ کتنے زمانے تھے ۔ تیری آغوش میں کتنے ایسے گل کھلے ، جنہوں نے شاعری میں پذیرائی حاصل کی۔ کسی نے ادیب بننے کی ادا تجھ سے لی ۔ مذہبی و سیاسی بلوغت تیرے ہی توسط سے ملی ۔ زندگی کے ڈھنگ ، فلسفوں کے رنگ تجھ سے ہی سیکھے۔ انفارمیشن وٹیکنالوجی کے ہنر تیری وساطت سے ملے ۔ محب علوی نے پائتھون کئی قصدے لکھ دیئے ۔ سب سے بڑھ کر ڈیجیٹل اردو لائبریری کا اجراء تیری منظورِ نظر سے ہی ممکن ہوا۔ کیسےکیسے گل تھے ۔ جو تُونےکھلائے ، کیسی کیسی کلیاں تُو نے چٹکائیں ۔ تیری آغوش میں سب کی فکر ی ارتقاء کا ظہور ہوا ۔ جانے کس کس کا رشتہ تیری نظرِ کرم سے منظور ہوا ۔ ( اللہ اعلم)۔
کیا لکھوں کہ کون کون تیرے بعد ماتم کرے گا ۔ کون کون تیرے نام کے مرثیےبرپا کرے گا ۔ طویل فہرست ہے ۔ جو تجھے تیرے بعد یاد کرے گی ۔ جوریڈ اونلی موڈ کو دیکھ کر دیوار سے سر ٹکرائے گی ۔ ان کی انگلیاں کی بورڈ پر پھسلنے کو ترسیں گی ۔ کیا پتا تو صرف آرکائیو ہی ہوجائے۔ ریڈ اونلی ایک خواب ہوجائے ۔ جب جب ہم بوڑھے ہونگے ۔ جانے کہاں ہونگے ۔ لیکن جہاں ہونگے ، وہاں فریاد کریں گے، تجھے یاد کریں گے ۔ کون کون تجھے یاد کرے گا ۔ کون کون فریاد کرے گا ۔ کس کس کا نام لوں ۔ !
فہیم ؟ محفل کے MI6! کھانے کا شوق ایسا کہ ہنسی روکنے کو منہ بند، مگر پلیٹ ہمیشہ کھلی!جاسوسی ایسی کہ نئی ممبر کا پہلا مراسلہ دیکھتے ہی فہیم کا مراسلہ آ جاتا تھا۔یہ ہیں فلانی ، ان کے ابا کی کتاب کا ہم نے تبصرہ کیا تھا 2011میں، تب سے چُھپ رہی ہیں۔ایک بار مجھے زوڈیک سائن پائسز سمجھ لیا، اور پھر فوراً پیش گوئی بھی کر دی۔ عنقریب آپ کے ستارے گردش میں ہیں کہ آپ کی آزادی کے دن ختم ہونے والے ہیں ۔ اور پھر یہ کہ اگلے ہفتے آپ کے مراسلوں پر زیک کی دھار آئے گی ۔بھائی، دھار نہیں، اصلاحی تبصرے آئے تھے ۔
محب علوی، محفل کے ہمسفر، ہم نفس، ہم محب!لاہورہے ہیں ،مگر اردو کے لیے اتنے سنجیدہ کہ کبھی کبھار لگتا تھا کہ اندر ہی کہیں اردو بورڈ کے چیئرمین بیٹھے ہیں۔اردو لائبریری کی بات ہو یا ن پائتھون کی وضاحت و تبلیغ ۔ محب آن موجود!۔اور جب اوائل میں ہم ہانپتے کانپتے کچھ لکھتے تو وہ واہ، خوبصورت کوشش کہہ کر ہماری ہمت بڑھاتے، یا ہمت توڑ دیتے؟ فیصلہ آج تک نہیں ہوسکا۔ جب اردوکے حرفِ ابجد ( ڑ) پر ہم نے برسوں تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ ( ڑ) سے اردو میں کوئی لفظ ہی شروع نہیں ہوتا ۔ پھر ایک دفعہ محب علوی کو ہم نے بتایا کہ ہم کراچی سے لاہور ریل کے ذریعے آرہے ہیں تو انہوں نے ہماری برسوں کی تحقیق کو یہ کہہ کر برباد کردیا کہ آپ آجاؤ میں آپ کو ڑیلو ے اسٹیشن سے پک کرلوں گا ۔
زیک! وہ جو لکھتے کم ہیں، مگر جب لکھتے ہیں خوب لکھتے ہیں ۔ عموماً لمبی تحاریر سے پرہیز کرتے ہیں ۔ کہتے ہیں کہ اس سے مجھے بدہضمی کا خدشہ رہتا ہے۔ مگر معلومات شئیر کرنے میں کنجوسی سے کام نہیں لیتے۔ کام تو وہ ویسے بھی نہیں کرتےکیونکہ وہ بس اپنے کام سے کام رکھتے ہیں ۔ اسی کو کام کہتے ہیں ۔ آج کل سب کو مشورہ دیتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں کہ AI سے مدد لو۔ @زیک کو AI سے اتنا خطرہ تھا کہ بعض اوقات لگتا ہےوہ محفل کو بند ہونے سے نہیں، AI کے قبضے میں جانے سے بچانا چاہتے ہیں۔کبھی کبھی تو مجھے شائبہ ہوتا ہے کہ وہ میری بیس سالہ رکنیت کے باوجود بھی میرے بارے میں ہی فرما رہے ہیں ۔ حالانکہ میری تحریریں اتنی انسانی ہیں کہ AI بھی شرما جائے۔
سید عاطف علی! یہ وہ ہستی ہیں جن کے تبصرے اتنے برجستہ، مگر معلوماتی ہوتے ہیں کہ یوں لگتا "اردو وکی پیڈیا" کا کوئی ذہین صفحہ خود کمنٹ کر رہا ہو۔ہم لکھتے ہیں کہ محفل بند ہو رہی ہے، دکھ ہوا۔وہ جواب دیتے ہیں کہ جی ہاں !2005 میں محفل کی ابتدا ہوئی تھی، اور اب اس کی فعالیت کا دور اختتام پذیر ہے، جزاکم اللہ۔ آج کل آرکائیو اور ریڈ اونلی کے درمیان کوئی راستہ نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ اللہ ان کو کامیاب کرے ۔
سیما علی آپا ! محفل کی ہر دلعزیز ، محترم ، ملنسار ،عاجزی و انکساری کا پیکر ۔ پھر وہ سنجیدگی، وہ نرمی، وہ محبت! کیا کہنے ۔ جب ہم محفلین جذباتی ہو کر پوسٹ کی حدوں سے باہر نکلنے لگتے تو سیما آپا آ جاتیں۔ایسی بات کہتیں کہ دل بھی ہشاش، دماغ بھی بشاش اور محفل کا ماحول بھی فراخ ہوجاتا ہے ۔اللہ ان کو ہمیشہ خوش رکھے ۔
گُلِ یاسمیں !محفل کی وہ نازنین جو چہرے پر ہنسی، ہاتھ میں چائے، اور پیشانی پر پٹّی لیے آتی ہیں ۔کبھی زینہ پھسلتا، کبھی چوکھٹ سے ٹکرا جاتیں، اور کبھی قالین سے لڑ پڑتیں، کبھی کبھی تو جھولے سے بھی گر جاتیں ہیں ۔مگر مجال ہے جو اُف بھی کہہ دیں ۔ بلکہ الٹا خود ہی آ کر کہتیں کہ آج پھر شہادت ہوئی ہے، سر اور درو دیوار کے درمیان ۔ انہیں دیکھ کر لگتا تھا کہ چوٹ بھی ان کی فین ہے، اور وہ ہر ہفتے آٹو گراف لینے آتی ہے۔ہم نے کتنی ہی بار مزاح میں کہا کہ ۔گُلِ یاسمیں آپ کو ہیلمٹ پہن کر فورم پر لاگ اِن ہونا چاہیے۔ مگر وہ تو چوٹ کھا کر بھی چَوٹ کے وزن پر ہنستی ہیں ۔
محفل کی وہ خوشبو ہیں جو گر کر بھی مہکنا نہ چھوڑے،
اور ہمارے قہقہوں کی گُل دان میں ہمیشہ تازہ رہیں
فیصل عظیم فیصل! پولیس آفیسر، مگر مزاح میں ماہر۔گفتگو میں شاہکار، اردو محفل کی شروع کے ساتھی ۔ایسے بے لاگ تبصرے کرتے کہ لگتا کہ تھانے میں نہیں، محفل میں دل لگی ہو رہی ہے۔جب بھی کوئی لمبی بحث شروع ہوتی، تو ہم کہتے کہ فیصل بھائی آ رہے ہیں، تھریڈ کی F.I.R اب ضرور درج ہو گی۔ ان کے ڈنڈے سے کئی شرپسند اراکین کی خیریت دریافت ہوچکی ہے ، کچھ ابھی تک جیل میں براجمان ( معطل ) ہیں ۔
مریم افتخار! وہ جن کے سوالات پڑھ کر ہم بھی چکرائے ۔معاشرتی مسائل سے لے کر فلسفے کے عمیق ترین مقام تک، ان کی تحریریں پڑھ کر لگتا تھا ہم ادب کے سمندر میں ہیں ۔ اور ہم جیسے کچھ لوگ صرف واہ لکھ کر ساحل پر واپس آ جاتے ہیں ۔انرجیٹک اتنی ہیں کہ اردو محفل کا کوئی بھی زمرہ ان کی دسترس سے باہر نہیں ۔ لمحہ بھر میں ہر ایک زمرے اور ہر ایک لڑی پر نظر آتیں ہیں ۔ ان کی جگتوں کا بھی جواب نہیں ۔ اردو محفل کے آخری دنوں میں مریم نے جو رونق لگائی ہے ۔ یہ رونق اردومحفل کی پیدائش پربس لگی تھی ۔ مجھے پورا یقین ہے۔ اردو محفل کا مزار ان کے توسط سے ہی قائم ہوگا ۔ اور اس مزار پر سالانہ عرس کاانتظام بھی ان کے ہی ہاتھ میں ہوگا ۔
یاز کی بات ہی الگ ہے۔ یاز صاحب، جنہیں ہم برسوں جرمنی میں فرض کرتے رہے، نکلے راولپنڈی کے شہری۔جب میں نے انہیں جرمن چوک کے قریب کا سمجھا، تو مریم اور وہ دونوں ایسے ہنسے جیسے فلسفے میں بونگی مار دی ہو۔اگلے ہفتے میرے پروفائل پر میری جائے پیدائش پر سوالیہ نشان لگا دیا گیا۔بس رہ گئی تھی میری پیدائش کی تصدیق ۔ توشکر ہے انہوں نے @ فہیم سے اب تک رابطہ نہیں کیا۔ورنہ کم از کم بھٹو اور میری ایک ہی دن کی پیدائش کسی بھی طور نادرا سے نکال ہی لیتے ۔ یاز کو گھومنے کا بہت شوق ہے ۔ بقر عید کو بھی گھومنے نکلے ہوئے تھے ۔ یہ بھی زیک کی طرح اتنے گھوم چکے ہیں کہ کہتے ہیں کہ اب چکر آرہے ہیں ۔
محمد عبدالرؤوف ، جاسمن ۔ مختلف کہانیاں، مگر ایک ہی محفل کے باب۔
عبدالروف کا علمی و روحانی مزاج، ،اور جاسمن کی سماجی بصیرت وخدمات ،ان سب نے محفل کو ایک مکمل ادب کدہ بنایا۔
الف عین استادِ محترم !
محفل کے وہ ستون، جن کے بغیر کئی شاعروں کی عروض ایسی بہکتی جیسے بلبل بے چمن۔جنہوں نے ہمیں بتایا کہ فاعلاتن فاعلاتن کا مطلب بیوی کا غصہ نہیں بلکہ بحرِ ہزج ہے۔استادِ محترم نے شاعری کے جگر گوشے تو ہم سب میں بانٹے،مگر عروض کے ہاتھوں ان کے بھی کئی صبر کے پیمانے لبریز ہو چکے ہوں گے۔خصوصاً میرے لیئے تو یہ بات صادق آتی ہوگی ۔ ظفری ! یہ مصرع پھر وزن سے گر گیا ۔اگرچہ اُن کی پوسٹ آتے ہی ہمیں کپکپی طاری ہو جاتی تھی کہ کیا اب بھی غلطی پکڑ لی؟مگر ساتھ ہی دل کہتا تھا کہ ان کی شفقت ہماری غلطی کو نظرانداز کردے گی ۔ اللہ ان کو خوش رکھے ۔
اے خان
اے خان کا کہنا کہ جلدی شادی کر لی، اب صبر بھی جلدی چاہیے، ہم سے ان کا یہ کرب دیکھا نہیں جاتا ۔ اکثر ہممم پر ہی اکتفا کرتے ہیں ۔ ہوم منسٹری سے کیا ہدایات ہیں ۔ اللہ ہی بہتر جانتا ہے ۔
کس کس کا نام لوں اے اردو محفل ! تمہارے بعد کتنوں کے ٹھکانے ، ٹھکانے لگ جائیں گے ۔
اب تم جا رہی ہو، اردو محفل۔
تم ہمارے اندر کی وہ “اردو” تھیں جواملے سے آزاد، اور جگتوں سے مالا مال تھی۔
اب ہم جائیں گے کہاں؟
فیس بک؟ جہاں کمنٹ میں صرف LOLہوتا ہے؟
یا ٹوئٹر؟ جہاں طنز 280 حروف میں نچوڑا اور جھاڑا جاتا ہے ، اور زیک کی پوری بات صرف تین ہیش ٹیگز میں آ جاتی ہے۔ بس گزارش ہے کہ اگر بند ہونے سے پہلے تمہارے سرور میں ایک آخری میل باقی ہو، تو یہ خط سنبھال لینا۔ کیونکہ یہ خالص محفلین کی پیداوار ہے۔
تمہارا جو کبھی اپنا تھا
ظفری
(بیس سالہ خدمت گار، حال مقیم نوسٹالجیا گنج، سابقہ ممبر اردو محفل ڈاٹ او آر جی)
بہت خوب لکھا خط
❤️
 
سیما علی

لائبریرین
@گُلِ یاسمیں !محفل کی وہ نازنین جو چہرے پر ہنسی، ہاتھ میں چائے، اور پیشانی پر پٹّی لیے آتی ہیں ۔کبھی زینہ پھسلتا، کبھی چوکھٹ سے ٹکرا جاتیں، اور کبھی قالین سے لڑ پڑتیں، کبھی کبھی تو جھولے سے بھی گر جاتیں ہیں ۔مگر مجال ہے جو اُف بھی کہہ دیں ۔ بلکہ الٹا خود ہی آ کر کہتیں کہ آج پھر شہادت ہوئی ہے، سر اور درو دیوار کے درمیان ۔ انہیں دیکھ کر لگتا تھا کہ چوٹ بھی ان کی فین ہے، اور وہ ہر ہفتے آٹو گراف لینے آتی ہے۔ہم نے کتنی ہی بار مزاح میں کہا کہ ۔گُلِ یاسمیں آپ کو ہیلمٹ پہن کر فورم پر لاگ اِن ہونا چاہیے۔ مگر وہ تو چوٹ کھا کر بھی چَوٹ کے وزن پر ہنستی ہیں ۔
محفل کی وہ خوشبو ہیں جو گر کر بھی مہکنا نہ چھوڑے،
اور ہمارے قہقہوں کی گُل دان میں ہمیشہ تازہ رہیں
کیا خوب ہماری
پارو
کی تعریف کی ہے چہرے پہ ہنسی ہاتھ میں چائے اور پارو کی پیشانی ہی تو اُنکا ٹریڈ مارک ہے ہاں ایک جنگ تو آپ بھولے ظفری وہ
IMG-0061.webp

انکا شہد کی مکھیوں سے نبرد آزما ہونا اس وقت تو واقعی ہم ڈر گئے کتنے دن ہسپتال میں داخل رہیں پھر اسی ٹھیک ہوکر اُسی خشوع و خضوع سے محفل کی خدمت میں لگ گئیں سچ کہا چوٹ بھی انکی فین ہے ۔۔۔
اور اس شان سے اُٹھ کر کہتیں ہیں ؀
شہ زور اپنے زور میں گرتا ہے مثل برق
 
سیما علی

لائبریرین
@الف عین استادِ محترم !
محفل کے وہ ستون، جن کے بغیر کئی شاعروں کی عروض ایسی بہکتی جیسے بلبل بے چمن۔جنہوں نے ہمیں بتایا کہ فاعلاتن فاعلاتن کا مطلب بیوی کا غصہ نہیں بلکہ بحرِ ہزج ہے۔استادِ محترم نے شاعری کے جگر گوشے تو ہم سب میں بانٹے،مگر عروض کے ہاتھوں ان کے بھی کئی صبر کے پیمانے لبریز ہو چکے ہوں گے۔خصوصاً میرے لیئے تو یہ بات صادق آتی ہوگی ۔ ظفری ! یہ مصرع پھر وزن سے گر گیا ۔اگرچہ اُن کی پوسٹ آتے ہی ہمیں کپکپی طاری ہو جاتی تھی کہ کیا اب بھی غلطی پکڑ لی؟مگر ساتھ ہی دل کہتا تھا کہ ان کی شفقت ہماری غلطی کو نظرانداز کردے گی ۔ اللہ ان کو خوش رکھے
بہت عمدہ لکھا ظفری سچ کہا انکی تمام تر شفقت ہی انکی شخصیت پر غالب نظر آتی ہے
پروردگار سلامت رکھے اُستادِ محترم کو اور اُنکے شاگردوں کو جو اُنکے شفقت کے سائے تلے اپنی آن بان اور شان بڑھاتے ہیں
 
فہیم

لائبریرین
مورخہ
12-06-2025
دل کی گلی نمبر ۔1

عزیز از جان اردو محفل

کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ رفتہ رفتہ ہماری زندگی کا اہم جزو بن بیٹھیں ؟ آپ کی محبت ہمارے دل و جاں میں رچ بس گئی ہے۔ رات دن، سفر و حضر ،صوم و صلوٰۃ غرض ہر دم آپکے بارے میں ہی سوچتے گذرتا ہے ۔
ہماری زندگی آپ کے بغیر ادھوری اور نامکمل معلوم ہوتی ہے ، اگر آپ نہ رہیں تو ہمارا سالم جسم ناکام عاشق کی مانند بے کار ہو رہے گا ۔
ہماری خوابوں کی نگری آپ سے آباد ہے، ہم کبھی ہم آپ کے ہمراہ پہاڑوں و پگڈنڈیوں پہ چہل قدمی کرتے ہیں تو کبھی لانگ ڈرائیو پہ نکل جاتے اور وہ بھی
بغیر خرچ ۔کبھی بوسٹن کی سیر کررہے ہوتے کبھی واشنگٹن کبھی اسکاٹ لینڈ کبھی برمنگھم کبھی کیمرج
کبھی ہنزہ گلگت اور کہاں کہاں کی سیر نہیں کرتے ۔۔۔
غرض اس بہانے سے دیکھ لی دنیا ہم نے ۔۔۔ کبھی زیک کے ساتھ ساتھ ہیں تو کبھی مریم بی بی کے ساتھ ہیں کبھی یاز میاں کے ساتھ ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اے میری جاں اردو محفل ! قلم کتاب سے کا رشتہ اٹوٹ بنانے اور ، لکھنے پڑھنے اور بولنے سب کا سلیقہُ سکھانے میں آپکا بڑا ہاتھ ہے ۔۔۔
۔۔۔،،،،،،،۔۔۔۔۔۔۔۔،،،،،،۔۔۔۔۔۔۔۔

قسم سے آپ کی جدائی کاُسوچ کر بہت بُرا حال ہے۔ سچ تو ہے آہ تو آہ ہےُسانس لینا بھی محال ہے۔
لوگوں نے ہم پر اتہام باندھے کہ سوائے
۔۔۔۔۔۔اب پ کے کچھ نہیں آتا سارا سارا دن اپنا اور دوسروں کے وقت کا زیاں کرتے ہیں ۔۔پر ہم پر کچھ اثر نہ ہو اور پوری دلجوئی سے اردو محفل سے روز اول سے جس محبت سے داخل ہوئے اس کے آخری دن تک جڑے رہنے کی قسم کھائی ہے ۔۔۔
جان من! آپ کی قربت میں ہم بہت آگے آ گئے، کہ اب مڑنے کا کوئی راستہ نہیں رہا ۔۔۔۔ہم نے اس راہ وفا میں ساری کشتیاں جلا دی ہیں ؀

ہم نہ باز آئیں گے تیری محبت سے
جان جائے گی اور کیا ہو گا

والسلام

فقط صرف اور صر ف آپکی اپنی
سیما علی
بہت زبردست آپی :)
 
فہیم

لائبریرین

محفل، تیری گلی میں آخری خط

محفلِ معززہ!
کچھ عرصہ قبل جیسا کہ اطلاع ملی تھی کہ تم جولائی میں بند ہونے جا رہی ہو۔ ایک دم دل دھک سے رہ گیا، اور پھر زیک کی طرح ہمم کہہ کر میں بھی خاموش ہو گیا، تاکہ کسی کو میرے جذبات کا اندازہ نہ ہو۔ارے تم تو وہ جگہ تھیں جہاں ہم سب، دفتر سے فرار، شادی سے بیزار، فلسفے سے بیزار، اور زندگی سے ہارے لوگ آ کر خالص اردو میں اپنے دل کا سارا بوجھ اتارتے تھے ۔اور پھر وہ بھی کیا دور تھا جب قیصرانی آ کر وہ بوجھ فلسفے میں لپیٹ کر ہمیں ہی واپس کر دیتا تھا ۔@محب علوی اسی بوجھ کو ظرافت کی ٹوکری میں ڈال کرکسی شگوفہ کی صورت میں ایک کبوتر کی طرح محفل کے زمروں میں اڑایا کرتا تھا ۔
اب تم جا رہی ہو؟ تو کیا ہم بھی ریٹائرڈ رُکن ہو جائیں گے۔کیا اب ہمیں اپنی تحریریں فیس بک پر انکلز کے درمیان ڈالنی پڑیں گی؟ یا خدا! یہ تو ایسا ہے جیسے غالب کو انسٹاگرام ریلس بنانے پر مجبور کیا جائے۔ یہ بھی کیا ظلم ہے کہ عین دار جوانی میں اس انٹرنیٹ کی دنیا کوچ کرنے پر بضد ہو ۔ یہ بیس سال کی عمر ہوتی ہی کیا ہے ۔ ابھی امنگیں جوان ہونی شروع ہوتی ہیں ، خواہشیں جنم لینا شروع ہوتی ہیں ۔ ابھی تو نین مٹکنا شروع ہوتے ہیں ۔ مگر تم نے بھی کیا سوچ کر اس بھری جوانی میں اس تابوت کو اپنے لیئے چُنا ۔ جسے آرکائیو کہتے ہیں ۔ مصر کی ایک ممی کی طرح اس میں اپنے زمروں کے کفن میں لپٹی پڑی رہو گی ۔ سب تمہارا دیدار ہی کرسکیں گے ۔ نہ تم کو چھو سکیں گے نہ بات کرسکیں گے ۔ یہ کیا ستم ہوگا ۔ یہ کیا ظلم ہوگا ۔
اے محفل ! تجھ سے جڑے کتنے فسانے تھے ۔ تجھ سے وابستہ کتنے زمانے تھے ۔ تیری آغوش میں کتنے ایسے گل کھلے ، جنہوں نے شاعری میں پذیرائی حاصل کی۔ کسی نے ادیب بننے کی ادا تجھ سے لی ۔ مذہبی و سیاسی بلوغت تیرے ہی توسط سے ملی ۔ زندگی کے ڈھنگ ، فلسفوں کے رنگ تجھ سے ہی سیکھے۔ انفارمیشن وٹیکنالوجی کے ہنر تیری وساطت سے ملے ۔ محب علوی نے پائتھون کئی قصدے لکھ دیئے ۔ سب سے بڑھ کر ڈیجیٹل اردو لائبریری کا اجراء تیری منظورِ نظر سے ہی ممکن ہوا۔ کیسےکیسے گل تھے ۔ جو تُونےکھلائے ، کیسی کیسی کلیاں تُو نے چٹکائیں ۔ تیری آغوش میں سب کی فکر ی ارتقاء کا ظہور ہوا ۔ جانے کس کس کا رشتہ تیری نظرِ کرم سے منظور ہوا ۔ ( اللہ اعلم)۔
کیا لکھوں کہ کون کون تیرے بعد ماتم کرے گا ۔ کون کون تیرے نام کے مرثیےبرپا کرے گا ۔ طویل فہرست ہے ۔ جو تجھے تیرے بعد یاد کرے گی ۔ جوریڈ اونلی موڈ کو دیکھ کر دیوار سے سر ٹکرائے گی ۔ ان کی انگلیاں کی بورڈ پر پھسلنے کو ترسیں گی ۔ کیا پتا تو صرف آرکائیو ہی ہوجائے۔ ریڈ اونلی ایک خواب ہوجائے ۔ جب جب ہم بوڑھے ہونگے ۔ جانے کہاں ہونگے ۔ لیکن جہاں ہونگے ، وہاں فریاد کریں گے، تجھے یاد کریں گے ۔ کون کون تجھے یاد کرے گا ۔ کون کون فریاد کرے گا ۔ کس کس کا نام لوں ۔ !
فہیم ؟ محفل کے MI6! کھانے کا شوق ایسا کہ ہنسی روکنے کو منہ بند، مگر پلیٹ ہمیشہ کھلی!جاسوسی ایسی کہ نئی ممبر کا پہلا مراسلہ دیکھتے ہی فہیم کا مراسلہ آ جاتا تھا۔یہ ہیں فلانی ، ان کے ابا کی کتاب کا ہم نے تبصرہ کیا تھا 2011میں، تب سے چُھپ رہی ہیں۔ایک بار مجھے زوڈیک سائن پائسز سمجھ لیا، اور پھر فوراً پیش گوئی بھی کر دی۔ عنقریب آپ کے ستارے گردش میں ہیں کہ آپ کی آزادی کے دن ختم ہونے والے ہیں ۔ اور پھر یہ کہ اگلے ہفتے آپ کے مراسلوں پر زیک کی دھار آئے گی ۔بھائی، دھار نہیں، اصلاحی تبصرے آئے تھے ۔
محب علوی، محفل کے ہمسفر، ہم نفس، ہم محب!لاہورہے ہیں ،مگر اردو کے لیے اتنے سنجیدہ کہ کبھی کبھار لگتا تھا کہ اندر ہی کہیں اردو بورڈ کے چیئرمین بیٹھے ہیں۔اردو لائبریری کی بات ہو یا ن پائتھون کی وضاحت و تبلیغ ۔ محب آن موجود!۔اور جب اوائل میں ہم ہانپتے کانپتے کچھ لکھتے تو وہ واہ، خوبصورت کوشش کہہ کر ہماری ہمت بڑھاتے، یا ہمت توڑ دیتے؟ فیصلہ آج تک نہیں ہوسکا۔ جب اردوکے حرفِ ابجد ( ڑ) پر ہم نے برسوں تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ ( ڑ) سے اردو میں کوئی لفظ ہی شروع نہیں ہوتا ۔ پھر ایک دفعہ محب علوی کو ہم نے بتایا کہ ہم کراچی سے لاہور ریل کے ذریعے آرہے ہیں تو انہوں نے ہماری برسوں کی تحقیق کو یہ کہہ کر برباد کردیا کہ آپ آجاؤ میں آپ کو ڑیلو ے اسٹیشن سے پک کرلوں گا ۔
زیک! وہ جو لکھتے کم ہیں، مگر جب لکھتے ہیں خوب لکھتے ہیں ۔ عموماً لمبی تحاریر سے پرہیز کرتے ہیں ۔ کہتے ہیں کہ اس سے مجھے بدہضمی کا خدشہ رہتا ہے۔ مگر معلومات شئیر کرنے میں کنجوسی سے کام نہیں لیتے۔ کام تو وہ ویسے بھی نہیں کرتےکیونکہ وہ بس اپنے کام سے کام رکھتے ہیں ۔ اسی کو کام کہتے ہیں ۔ آج کل سب کو مشورہ دیتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں کہ AI سے مدد لو۔ @زیک کو AI سے اتنا خطرہ تھا کہ بعض اوقات لگتا ہےوہ محفل کو بند ہونے سے نہیں، AI کے قبضے میں جانے سے بچانا چاہتے ہیں۔کبھی کبھی تو مجھے شائبہ ہوتا ہے کہ وہ میری بیس سالہ رکنیت کے باوجود بھی میرے بارے میں ہی فرما رہے ہیں ۔ حالانکہ میری تحریریں اتنی انسانی ہیں کہ AI بھی شرما جائے۔
سید عاطف علی! یہ وہ ہستی ہیں جن کے تبصرے اتنے برجستہ، مگر معلوماتی ہوتے ہیں کہ یوں لگتا "اردو وکی پیڈیا" کا کوئی ذہین صفحہ خود کمنٹ کر رہا ہو۔ہم لکھتے ہیں کہ محفل بند ہو رہی ہے، دکھ ہوا۔وہ جواب دیتے ہیں کہ جی ہاں !2005 میں محفل کی ابتدا ہوئی تھی، اور اب اس کی فعالیت کا دور اختتام پذیر ہے، جزاکم اللہ۔ آج کل آرکائیو اور ریڈ اونلی کے درمیان کوئی راستہ نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ اللہ ان کو کامیاب کرے ۔
سیما علی آپا ! محفل کی ہر دلعزیز ، محترم ، ملنسار ،عاجزی و انکساری کا پیکر ۔ پھر وہ سنجیدگی، وہ نرمی، وہ محبت! کیا کہنے ۔ جب ہم محفلین جذباتی ہو کر پوسٹ کی حدوں سے باہر نکلنے لگتے تو سیما آپا آ جاتیں۔ایسی بات کہتیں کہ دل بھی ہشاش، دماغ بھی بشاش اور محفل کا ماحول بھی فراخ ہوجاتا ہے ۔اللہ ان کو ہمیشہ خوش رکھے ۔
گُلِ یاسمیں !محفل کی وہ نازنین جو چہرے پر ہنسی، ہاتھ میں چائے، اور پیشانی پر پٹّی لیے آتی ہیں ۔کبھی زینہ پھسلتا، کبھی چوکھٹ سے ٹکرا جاتیں، اور کبھی قالین سے لڑ پڑتیں، کبھی کبھی تو جھولے سے بھی گر جاتیں ہیں ۔مگر مجال ہے جو اُف بھی کہہ دیں ۔ بلکہ الٹا خود ہی آ کر کہتیں کہ آج پھر شہادت ہوئی ہے، سر اور درو دیوار کے درمیان ۔ انہیں دیکھ کر لگتا تھا کہ چوٹ بھی ان کی فین ہے، اور وہ ہر ہفتے آٹو گراف لینے آتی ہے۔ہم نے کتنی ہی بار مزاح میں کہا کہ ۔گُلِ یاسمیں آپ کو ہیلمٹ پہن کر فورم پر لاگ اِن ہونا چاہیے۔ مگر وہ تو چوٹ کھا کر بھی چَوٹ کے وزن پر ہنستی ہیں ۔
محفل کی وہ خوشبو ہیں جو گر کر بھی مہکنا نہ چھوڑے،
اور ہمارے قہقہوں کی گُل دان میں ہمیشہ تازہ رہیں
فیصل عظیم فیصل! پولیس آفیسر، مگر مزاح میں ماہر۔گفتگو میں شاہکار، اردو محفل کی شروع کے ساتھی ۔ایسے بے لاگ تبصرے کرتے کہ لگتا کہ تھانے میں نہیں، محفل میں دل لگی ہو رہی ہے۔جب بھی کوئی لمبی بحث شروع ہوتی، تو ہم کہتے کہ فیصل بھائی آ رہے ہیں، تھریڈ کی F.I.R اب ضرور درج ہو گی۔ ان کے ڈنڈے سے کئی شرپسند اراکین کی خیریت دریافت ہوچکی ہے ، کچھ ابھی تک جیل میں براجمان ( معطل ) ہیں ۔
مریم افتخار! وہ جن کے سوالات پڑھ کر ہم بھی چکرائے ۔معاشرتی مسائل سے لے کر فلسفے کے عمیق ترین مقام تک، ان کی تحریریں پڑھ کر لگتا تھا ہم ادب کے سمندر میں ہیں ۔ اور ہم جیسے کچھ لوگ صرف واہ لکھ کر ساحل پر واپس آ جاتے ہیں ۔انرجیٹک اتنی ہیں کہ اردو محفل کا کوئی بھی زمرہ ان کی دسترس سے باہر نہیں ۔ لمحہ بھر میں ہر ایک زمرے اور ہر ایک لڑی پر نظر آتیں ہیں ۔ ان کی جگتوں کا بھی جواب نہیں ۔ اردو محفل کے آخری دنوں میں مریم نے جو رونق لگائی ہے ۔ یہ رونق اردومحفل کی پیدائش پربس لگی تھی ۔ مجھے پورا یقین ہے۔ اردو محفل کا مزار ان کے توسط سے ہی قائم ہوگا ۔ اور اس مزار پر سالانہ عرس کاانتظام بھی ان کے ہی ہاتھ میں ہوگا ۔
یاز کی بات ہی الگ ہے۔ یاز صاحب، جنہیں ہم برسوں جرمنی میں فرض کرتے رہے، نکلے راولپنڈی کے شہری۔جب میں نے انہیں جرمن چوک کے قریب کا سمجھا، تو مریم اور وہ دونوں ایسے ہنسے جیسے فلسفے میں بونگی مار دی ہو۔اگلے ہفتے میرے پروفائل پر میری جائے پیدائش پر سوالیہ نشان لگا دیا گیا۔بس رہ گئی تھی میری پیدائش کی تصدیق ۔ توشکر ہے انہوں نے @ فہیم سے اب تک رابطہ نہیں کیا۔ورنہ کم از کم بھٹو اور میری ایک ہی دن کی پیدائش کسی بھی طور نادرا سے نکال ہی لیتے ۔ یاز کو گھومنے کا بہت شوق ہے ۔ بقر عید کو بھی گھومنے نکلے ہوئے تھے ۔ یہ بھی زیک کی طرح اتنے گھوم چکے ہیں کہ کہتے ہیں کہ اب چکر آرہے ہیں ۔
محمد عبدالرؤوف ، جاسمن ۔ مختلف کہانیاں، مگر ایک ہی محفل کے باب۔
عبدالروف کا علمی و روحانی مزاج، ،اور جاسمن کی سماجی بصیرت وخدمات ،ان سب نے محفل کو ایک مکمل ادب کدہ بنایا۔
الف عین استادِ محترم !
محفل کے وہ ستون، جن کے بغیر کئی شاعروں کی عروض ایسی بہکتی جیسے بلبل بے چمن۔جنہوں نے ہمیں بتایا کہ فاعلاتن فاعلاتن کا مطلب بیوی کا غصہ نہیں بلکہ بحرِ ہزج ہے۔استادِ محترم نے شاعری کے جگر گوشے تو ہم سب میں بانٹے،مگر عروض کے ہاتھوں ان کے بھی کئی صبر کے پیمانے لبریز ہو چکے ہوں گے۔خصوصاً میرے لیئے تو یہ بات صادق آتی ہوگی ۔ ظفری ! یہ مصرع پھر وزن سے گر گیا ۔اگرچہ اُن کی پوسٹ آتے ہی ہمیں کپکپی طاری ہو جاتی تھی کہ کیا اب بھی غلطی پکڑ لی؟مگر ساتھ ہی دل کہتا تھا کہ ان کی شفقت ہماری غلطی کو نظرانداز کردے گی ۔ اللہ ان کو خوش رکھے ۔
اے خان
اے خان کا کہنا کہ جلدی شادی کر لی، اب صبر بھی جلدی چاہیے، ہم سے ان کا یہ کرب دیکھا نہیں جاتا ۔ اکثر ہممم پر ہی اکتفا کرتے ہیں ۔ ہوم منسٹری سے کیا ہدایات ہیں ۔ اللہ ہی بہتر جانتا ہے ۔
کس کس کا نام لوں اے اردو محفل ! تمہارے بعد کتنوں کے ٹھکانے ، ٹھکانے لگ جائیں گے ۔
اب تم جا رہی ہو، اردو محفل۔
تم ہمارے اندر کی وہ “اردو” تھیں جواملے سے آزاد، اور جگتوں سے مالا مال تھی۔
اب ہم جائیں گے کہاں؟
فیس بک؟ جہاں کمنٹ میں صرف LOLہوتا ہے؟
یا ٹوئٹر؟ جہاں طنز 280 حروف میں نچوڑا اور جھاڑا جاتا ہے ، اور زیک کی پوری بات صرف تین ہیش ٹیگز میں آ جاتی ہے۔ بس گزارش ہے کہ اگر بند ہونے سے پہلے تمہارے سرور میں ایک آخری میل باقی ہو، تو یہ خط سنبھال لینا۔ کیونکہ یہ خالص محفلین کی پیداوار ہے۔
تمہارا جو کبھی اپنا تھا
ظفری
(بیس سالہ خدمت گار، حال مقیم نوسٹالجیا گنج، ممبر اردو محفل ڈاٹ او آر جی)
محفل کی بندش کے دن جیسے جیسے قریب آرہے ہیں۔ آپ کے ذہن کی بیٹریاں جن کا پانی سوکھ چکا تھا، سیل بے جان ہوچلے تھے، ایک دم سے پھر پوری طرح چارج ہوگئی ہیں:D
اردو محفل اور ظفری بھائی کے افیئرز پر بھی ایک خط یا تحریر ہونی چاہیے:ROFLMAO:
 
آخری تدوین:

اربش علی

محفلین
12 جون 2025ء
بند گلی

اردو محفل!
تمھارے نام میں لفظ اردو زیادہ خوب صورت ہے یا محفل میرے لیے اس بات کا فیصلہ کرنا آسان نہیں۔ میری یادداشت ساتھ نہیں دیتی مگر میں ان گلیوں میں چھپ چھپ پھرا کرتا، مکالمے سنتا، کہیں وارث صاحب فارسی سے کان میں رس گھولتے، تو کہیں کوئی گیت مجھے گھیر لیتا۔ کہیں یعقوب آسی مرحوم استاد بنے چلے آتے، تو کہیں الف عین مجھے کچھ ایسا سکھا جاتے، جو زندگی بھر نہیں بھول سکتا۔ مگر میرے یہ سب محسن میرے وجود سے لاعلم، تمھارے نام کے پہلے لفظ اردو سے اظہارِ محبت کی محفلیں گرم رکھتے۔ ایک دن میرے جی میں آئی کہ مجھے بھی محفل میں بیٹھنے کا شرف ملے، ہیولے کی صورت نہیں، ایک بولنے والے کردار کی شکل میں،جس کو کم از کم اس بات پر تو ناز ہو سکے کہ اس کے ٹوٹے پھوٹے الفاظ بھی ان کوچوں میں کہیں مدھم مدھم گونج رہے ہیں۔ میں نے تم میں باقاعدہ شرکت کی خاطر نشست مختص کر لی، مگر میری قسمت کہ میں توثیق کا منتظر ٹھہرا دیا گیا، جس کی تکمیل میں ڈیڑھ سال لگے، اور ان سالوں میں میں دل میں موہوم سی امیدیں لیے کہ ایک دن میں بھی اس بیٹھک میں کہیں نشست جمایا کروں گا، ہیولا بن ادھر ادھر تمھاری دیواروں پر کندے الفاظ پڑھتا رہا۔ مگر میری امید بر آئی، اور پھر ایک دن اس ہیولے کو موقع مل ہی گیا کہ اپنا تعارف کروائے۔ مجھے سب سے پہلے محمد احمد نے خوش آمدید کہا، جو مجھے اب تک یاد ہے۔ مگر خوشی کے اس دن مجھے اک تلخ جام پلایا گیا کہ وارث صاحب جنھوں نے مجھے فارسی سے محبت سکھائی اس دنیا سے کوچ کر چکے ہیں، اور مجھے خبر تک نہ ہوئی۔ اس دن میں پہلی بار ایک ایسے شخص کے لیے رویا جس سے میں کبھی نہیں ملا تھا۔ پھر مجھے سیما علی آپا ملیں، جن کی بات بات میں ایسی نرمی، اور ایسی محبت بسی تھی کہ میرے ذہن میں محفل کے نام کے ساتھ ان کا نام نقش ہو گیا۔ اور گُلِ یاسمیں کا ذکر کیے بغیر یہ خط چاشنی سے خالی رہے گا۔ ان دنوں میں زندگی سے بے زار ہوا جاتا تھا، مگر ان کی حاضر دماغی (جسے ہم نے بے دماغی کا نام دیا)، ان کے چٹکلوں، اور سب سے بڑھ کر ان کے تعارف کی لڑی میں ان کی کہانی سن کر مجھے احساس ہوا کہ اپنی زندگی کو خوبصورت بنانے کا ہنر کیا ہے۔ اور ہاں! شکیل احمد خان23 جو اک عرصے سے غائب ہیں، مگر محفل میں قدم رکھتے ہی مجھے ان کی تحاریر پڑھنے کو ملیں، جو کسی وجہ سے میرے دل میں کندہ ہیں۔ علی وقار کو کیسے بھولوں، اور جاسمن کا ذکر کیسے نہ کروں۔ مجھے ہمیشہ آپ دونوں کی طبیعت میں وہ ٹھہراؤ نظر آیا جو اپنی ذات میں پا لینا میرا خواب ہے۔ الف نظامی اور ان کے پر معرفت پنجابی اشعار کیسے بھول جاؤں۔ میں وہ دن کیسے فراموش کروں جب میری صبح چاے اور محفل کے ساتھ مشروط تھی، وہ ایام کیسے ذہن سے نکالوں جب اس اردو محفل نے مجھے نئی زندگی دی تھی، ایسے لوگوں کے ساتھ جنھیں شاید میں کبھی نہ بھول پاؤں۔

پنچھی سے چھڑا کر اس کا گھر
تم اپنے گھر پر لے آئے
یہ پیار کا پنجرہ من بھایا
ہم جی بھر بھر کر مسکائے
جب پیار ہوا اس پنجرے سے
تم کہنے لگے آزاد رہو
ہم کیسے بھلائیں پیار ترا
تم اپنی زباں سے یہ نہ کہو
اب تم سا جہاں میں کوئی نہیں ہے
ہم تو تمھارے ہو بیٹھے
تم کہتے ہو کہ ایسے پیار کو بھول جاؤ، بھول جاؤ
ہم تیرے پیار میں سارا عالم کھو بیٹھے ہیں
کھو بیٹھے ہیں!

وہ پنچھی جسے تم نے پر دے کر تنہا اڑنے کو چھوڑ دیا!​
 
اس کے لئے دعا کرنا ہو گی کہ ان کا اور ہمارا کراچی ایک ہی ٹائم فریم میں چکر لگے، یا فیر پنڈی پنڈی اے۔
لہوڑ لہوڑ اے جناب!
امید ہے کبھی تو محفلین کی ملاقات لاہور میں بھی ہو۔ ہم تو میزبانی کے لیے تیار ہیں لیکن یہ نہیں معلوم کہ سیما علی آپا جی بھی کبھی ادھر آتی ہیں؟ (کیونکہ ان کی ایک بہو بھی غالبا لاہور سے ہی ہیں)
 
Top