خدا حافظ ابو ! خوش آمدید میاں جی !

ساجد

محفلین
جب ہم ڈبلن میں ہوتے تھے تو بہت سوشل لائف ہوتی تھی اور اکثر دعوتیں تو جب دعوت کے بعد مہمان اٹھ کر جاتے ہیں اور اللہ حافظ کہ چکے ہوتے ہیں پھر بھی ان کو دروازے تک رخصت کرنے میں جو بات لمبی ہوتی جاتی ہے اسے میرے ہبی کے ایک دوست نے بوا ٹاک کا نام دیا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ ایک تو میں خواتین کی اس بوا ٹاک سے بہت بیزار ہوں :)
تو اسے بُوہا ٹاک کہیں نا !!!۔ جیسے حدیقہ کیانی کہتی ہے "بُوہے باریاں تے نالے کندھاں ٹپ کے ، آواں گی ہوا بن کے"۔
 
تعبیر

محفلین
تو اسے بُوہا ٹاک کہیں نا !!!۔ جیسے حدیقہ کیانی کہتی ہے "بُوہے باریاں تے نالے کندھاں ٹپ کے ، آواں گی ہوا بن کے"۔
ساجد بھائی
آپ میرے ٹیچر بن جائیں اور میری غلطیاں سدھارا کریں :)
آپ کو پتہ ہے ایک بات تب میں نے نہیں بتائی تھی اپنی خفت مٹانے کو :blushing:
مجھ سے انگریزی اردو میں نہیں لکھی جاتی اور یہاں مجھ سے انگریزی میں ٹائپ بھی نہیں ہوتا
ہاں تو میں بتا رہی تھی کہ میں فورم کو فارم لکھتی تھی پہلے وہ تو اللہ بھلا کرے آپکا اور آپکا شکریہ کہ مجھے آپ نے کریکٹ کیا :)
 
ویسے کبھی کبھار فورم ، فارم کا منظر بھی پیش کرنے لگتا ہے جب کوئی طالع آزما دوسروں کی برداشت آزمانے پر تُل جائے تو :)
اردو میں میری اپنی استعداد کافی محدود ہے دوسروں کی رہنمائی کی بساط کہاں پھر بھی خدائی فوجدار کی طرح سے اپنی اہلیت سے بڑھ کر الٹے سیدھے مشورے دے لیا کرتا ہوں۔
لیکن بُوہا تو انگریزی کا لفظ نہیں ہے۔
 
تعبیر

محفلین
ویسے کبھی کبھار فورم ، فارم کا منظر بھی پیش کرنے لگتا ہے جب کوئی طالع آزما دوسروں کی برداشت آزمانے پر تُل جائے تو :)
اردو میں میری اپنی استعداد کافی محدود ہے دوسروں کی رہنمائی کی بساط کہاں لیکن پھر بھی خدائی فوجدار کی طرح سے اپنی اہلیت سے بڑھ کر الٹے سیدھے مشورے دے لیا کرتا ہوں۔
لیکن بُوہا تو انگریزی کا لفظ نہیں ہے۔
جی پنجابی کا ہے
لیکن میری ساری ہی زبانوں کا اللہ ہی حافظ ہے :p
 
شمشاد

لائبریرین
ساجد بھائی عورتوں کی جیب کی بھی آپ نے خوب کہی۔

ڈاکٹر کہتے ہیں جب مرد فوت ہوتا ہے تو اس کا یقین تب کریں جب اس کا دل حرکت کرنا بند کر دے۔
اور عورت کا تب یقین کریں جب اس کی جیب حرکت کرنا بند کر دے۔

اب آپ خود ہی حساب لگا لیں کہ کتنی جیبیں ہیں ان کی۔
 
Top