تعارف خاک زادہ

اسلامُ علیکم۔۔ میرا نام محمد عثمان قریشی ہے۔کبریا سے دعابھی ہےاور امید بھی یہی کرتا ہوں کہ آپ احباب بخیریت ہوں گے۔ پیشے کے اعتبار سے ایک سرکاری ملازم ہوں عدلیہ کے محکمہ میں۔ میرا تعلق ضلع گجرات کے ایک گاؤں سےہے۔۔مجھے اردو ادب سے جنون کی حد تک لگاؤہے۔ شاعری میری پہلی محبت ہے۔ :) خود سے کبھی ذہن بناکے کچھ لکھنے نہیں بیٹھا بس یونہی بیٹھے بٹھائےکبھی کبھار اچانک کوئی خیال آنا شروع ہوجاتا ہے۔ جسے میں بہت کوشش کر کے بھی شعرمیں نہیں ڈھال پاتا۔ یہی میری پریشانی ہے۔ بلکہ۔۔ درفنتنی ہے۔۔ :) امیدِ قوی ہے کہ آپ لوگ میری مدد کرکے ممنون فرمائیں گے۔۔ اللہ آپ سب کو آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرمائے۔۔ آمین۔۔
 
جناب میرا گاؤں دیونہ گجرات سے تقریباََ 12 کلومیٹر اسلام آباد کی جانب جرنیلی سڑک پر ہے۔۔ جرنیلی سڑک۔۔ جی ٹی روڈ گرینڈ ٹرنک روڈ۔۔ :)
 
Top