مبارکباد خاورچودھری۔م۔م۔مغل اور محسن حجازی کومبارک باد

سجادعلی

محفلین
خاورچودھری
محمدمحمود مغل
اورمحسن حجازی
کودل کی گہرائیوں سے مبارک باد اور یہ امید بھی کہ یہ لوگ اپنی بے لوث خدمات محفل کے لیے وقف رکھیں گے۔
 

مغزل

محفلین
سجاد علی صاحب اور دیگراحباب بشمول محمد احمد اور وارث صاحب
بہت بہت شکریہ ۔۔۔آپ کی محبت سر آنکھوں پر۔
 

الف عین

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو مغل، خاور اور محسن۔۔محسن۔ اب تو سند مل گئی ہے مزاح نگار کی۔ اب باقاعدہ مزاح نگاری شروع کر دو۔
 

مغزل

محفلین
راجہ میاں ، الف عین صاحب اور فرحت کیانی
آداب و سلامِ مسنون
بہت بہت شکریہ اس قدر الطاف و کرم کیلئے
طالبِ‌دعا
کوہساروں سے ہجرتی
محمد محمود مغل
 

شاکرالقادری

لائبریرین
خاورچودھری
آپ کو مبارک ہو
محمدمحمود مغل
آپ کو بھی مبارک ہو
اورمحسن حجازی
آپ کو مزاح نگار کا ایوارڈ تو مل ہی گیا
بہترین فونٹ ساز کے ایوارڈ سے میرے حق میں دست بردار ہونے پر میں آپ کو ایک اور ایورڈ پیش کرتا ہوں:grin:
 

فرخ منظور

لائبریرین
میں پہلے بھی کسی دھاگے میں مبارکباد دے چکا ہوں‌ لیکن دوبارہ پھر دے دیتا ہوں‌ تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آوے - :)
خاور چوہدری صاحب
محمود مغل صاحب
اور محسن حجازی صاحب
آپ تینوں کو بہت بہت مبارک ہو - پہلے دو حضرات تو اچھے خاصے لکھاری ہیں لیکن محسن نے ابھی تک کوئی باقاعدہ تحریر نہیں‌ لکھی اس لیے ان سے خصوصی گزارش ہے کہ کوئی ایک آدھ باقاعدہ تحریر ضرور لکھیں‌ اور میری یہ فرمائش جلد سے جلد پوری کریں - بہت شکریہ :)
 

مغزل

محفلین
شاکر صاحب اور فرخ صاحب ۔۔۔ شکراً شکراً
آپ کی دل نوازی ہے وگرنہ بندہ کس قابل۔۔؟
دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
والسلام
 

محسن حجازی

محفلین
اعجاز انکل بہت شکریہ!
راجا جی! بہت شکریہ!
فرحت بہت بہت شکریہ!
قادری صاحب ہم دستبردار کہاں ہوئے آپ نے اٹھا باہر پھینک دیا ماشاللہ! :grin: :grin:
ویسے میں نے اپنا ووٹ بھی قادری صاحب کو ہی دیا تھا۔ :cool:
فرخ بھائی باقی دو حضرات تو لکھاری ہیں بندہ محض کھاری ہے۔ :grin:
بس میری رائٹنگ ٹیبل سج چکی ہے کچھ کرتے ہیں۔:rolleyes:
 
Top