خالہ جھٹ پٹ (پہلی قسط)

بہتریں ، دل چسپ اور مرغوب ہے
خالہ جھٹ پٹ کی کہانی خوب ہے

جلد بازی میں بہت مشہور ہیں
اور ذہانت سے یہ کوسوں دور ہیں

گر ملی ہے تیز رفتاری انھیں
بھولنے کی بھی ہے بیماری انھیں

دیکھ کر ان کو ہنسی جائے نکل
چائے پیتی ہیں تو منہ جاتا ہے جل

بے دلی سے یہ پکائیں روٹیاں
ساتھ دل کے یہ جلائیں روٹیاں

بات کی رفتار اتنی تیز ہے
جیسے کوئی ریل گاڑی تیز ہے

جھاڑو جب دیتی ہیں خالہ ہر طرف
پھیلتا ہے اور کچرا ہر طرف

آتے جو بچ کر کبھی جاتے نہ تھے
ان کے گھر مہماں تبھی آتے نہ تھے

کھانا ، پینا ، جاگنا ، سونا خراب
الغرَض خالہ کا ہے خانہ خراب

ان کی شادی ان کی تیزی کی گواہ
جھٹ ہوئی تھی منگنی اور پٹ بیاہ

ہو کہیں جھٹ پٹ کی گھانی کچھ اگر
آدھا تیل اور آدھا پانی ہو ادھر

ان کے قصوں میں ہیں شامل تیزیاں
مسخرے پن کی ہیں حامل پُھرتیاں

آپ ہم سے ان کے گر قصے سنیں
ہوکے خوش کہہ دیں گے بالآخر ہمیں

خوب لکھتے ہو اسامہ سَرسَرؔی!
خالہ جھٹ پٹ کی کہانی چٹ پٹی

 

شیرازخان

محفلین
آفریں ہے جناب اکڑشاہ اتنی طویل لکھنے کے بعد بھی تخلیق کی اتنی گنجائش ہے ۔۔سبحان اللہ۔۔۔دلچسپ اور چٹ پٹی۔۔۔اللہ کرے زودقلم اور زیادہ۔۔۔!!!
 
آفریں ہے جناب اکڑشاہ اتنی طویل لکھنے کے بعد بھی تخلیق کی اتنی گنجائش ہے ۔۔سبحان اللہ۔۔۔ دلچسپ اور چٹ پٹی۔۔۔ اللہ کرے زودقلم اور زیادہ۔۔۔ !!!
پسند فرمانے پر تہ دل سے شکرگزار ہوں۔
اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔
 
خالہ جھٹ پٹ نے روزہ رکھا (دوسری قسط)
آگیا جب چاند رمضاں کا نظر
خالہ جھٹ پٹ نے کسی جھٹ پٹ کمر

کیوں کہ سحری کی بھی تیاری نہ تھی
اور کچھ ترتیبِ افطاری نہ تھی

دیر کرنا تھا نہ خالہ کو پسند
کچھ دنوں سے تھا مگر بازار بند

لے کے آئی خالہ جھٹ پٹ اپنے ہاں
پھینی ، کھجلا ، بیسن اورکچھ سبزیاں

ہوگئی تیار سونے کے لیے
تاکہ جلدی آنکھ سحری میں کھلے

خالہ جب سوئی تو بس سوتی رہی
اور سحری ہر جگہ ہوتی رہی

پھر ہوئی بیدار خالہ نیند سے
دھوپ سے چودہ طبق روشن ہوئے

ہوگئی جو خالہ جھٹ پٹ کی قضا
فجر وہ پہلے فٹافٹ کی ادا

روزہ رکھا تھا بِنا سحری کیے
تھا یہ بھاری خالہ جھٹ پٹ کے لیے

پھر یہ منصوبہ بنایا ذہن میں
ظہر پڑھ کر سوؤں گی پھر صحن میں

الغرض خالہ اِدھر سونے لگی
منقطع فوراً اُدھر بجلی ہوئی

پیاس اور گرمی کی شدت جب بڑھی
لیٹتے ہی خالہ جھٹ پٹ اٹھ پڑی

اللہ اللہ کرکے مغرب کی اذان
سننے تک سن ہی رہے خالہ کے کان

کام کی ہے کچھ بری گر ابتدا
انتہا مشکل ہے پھر بے انتہا

خوب لکھتے ہو اسامہ سَرسَرؔی!
خالہ جھٹ پٹ کی کہانی چٹ پٹی

 
اٹھ پڑی کے بجائے اٹھ گئی ہی کردیں تو بہتر ہو۔
پہلے یہی لکھا تھا ، مگر پھر خیال آیا کہ مزاح میں کچھ اضافہ ہوجائے گا "پڑی" کرنے سے ، مگر "گئی" ہی ٹھیک لگ رہا ہے۔
رہنمائی کا بہت شکریہ۔
جزاکم اللہ خیرا۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
خالہ جھٹ پٹ (پہلی قسط)
بہتریں ، دل چسپ اور مرغوب ہے
خالہ جھٹ پٹ کی کہانی خوب ہے

جلد بازی میں بہت مشہور ہیں
اور ذہانت سے یہ کوسوں دور ہیں

گر ملی ہے تیز رفتاری انھیں
بھولنے کی بھی ہے بیماری انھیں

دیکھ کر ان کو ہنسی جائے نکل
چائے پیتی ہیں تو منہ جاتا ہے جل

بے دلی سے یہ پکائیں روٹیاں
ساتھ دل کے یہ جلائیں روٹیاں

بات کی رفتار اتنی تیز ہے
جیسے کوئی ریل گاڑی تیز ہے

جھاڑو جب دیتی ہیں خالہ ہر طرف
پھیلتا ہے اور کچرا ہر طرف

آتے جو بچ کر کبھی جاتے نہ تھے
ان کے گھر مہماں تبھی آتے نہ تھے

کھانا ، پینا ، جاگنا ، سونا خراب
الغرَض خالہ کا ہے خانہ خراب

ان کی شادی ان کی تیزی کی گواہ
جھٹ ہوئی تھی منگنی اور پٹ بیاہ

ہو کہیں جھٹ پٹ کی گھانی کچھ اگر
آدھا تیل اور آدھا پانی ہو ادھر

ان کے قصوں میں ہیں شامل تیزیاں
مسخرے پن کی ہیں حامل پُھرتیاں

آپ ہم سے ان کے گر قصے سنیں
ہوکے خوش کہہ دیں گے بالآخر ہمیں

خوب لکھتے ہو اسامہ سَرسَرؔی!
خالہ جھٹ پٹ کی کہانی چٹ پٹی

مجهے لگا میری بات ہو رہی ہے :rollingonthefloor::rollingonthefloor:
:rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
خالہ جھٹ پٹ کی استری (تیسری قسط)

خالہ جھٹ پٹ تھی بہت ہی بدحواس
رہ گیا تھا کافی کم وقت ان کے پاس

عید اگلے دن تھی ، تیاری نہ تھی
کی نہ تھی کپڑوں پہ اب تک استری

انقطاعِ برق سے ڈرنے لگیں
خالہ جھٹ پٹ استری کرنے لگیں

دیر تک وہ استری کرتی رہیں
سلوٹیں پر جوں کی توں باقی رہیں

تیز تر کرنے لگیں جب استری
تیوری خالہ کی اور چڑھتی رہی

پھر پڑی ان کی نظر جب تار پر
بورڈ سے وہ تار الگ آیا نظر

جھنجھلاکر ، اپنا ماتھا پیٹ کر
تار خالہ نے لگایا بورڈ پر

جلدی جلدی استری کرتی گئیں
تیزرفتاری کا دم بھرتی گئیں

استری تھی خالہ کی لیکن خراب
دور شکنیں کرنے کی کچھ تھی نہ تاب

فون کی گھنٹی پھر اتنے میں بجی
اور پھر گھنٹی وہ بجتی ہی گئی

ایک دم سے خالہ کو آیا جو ہوش
جھٹ پٹ ان کا بڑھ گیا جوش و خروش

دل میں سوچا جو ہوا اب سو ہوا
فون اٹھا کر کان سے چپکا دیا

چیخ اٹھیں وہ بولتے ہی ’’ہیلو کون‘‘
استری کو وہ سمجھ بیٹھی تھیں فون

قسمت اچھی خالہ جھٹ پٹ کی یہ تھی
تھی خراب اور ٹھنڈی ان کی استری

خالہ گر ہر کام کرتیں دھیان سے
کیوں لگاتیں استری کو کان سے

خوب لکھتے ہو اسامہ سَرسَرؔی!
خالہ جھٹ پٹ کی کہانی چٹ پٹی
 
Top