مبارکباد خاتون آہن سیدہ شگفتہ کو 500 دھاگوں کی تکمیل مبارک ہو

ابھی تھوڑی دیر قبل یہ سوچ رہا تھا کہ پرانے ارکان میں کس کے شرعو کردہ دھاگوں اور پیغامات کا تناسب سب سے اونچا ہوگا تو ذہن میں جو سب سے پہلا نام گونجا ان کی پروفائل تک جا پہونچا۔ اور یہ دیکھ کر حٰرت ہوئی کچھ احباب کے پیغامات 500 تک نہیں پہونچ پاتے اور شگفتہ بٹیا کے شروع کردہ دھاگے اس عدد کو چھو گئے۔ ابھی یہ بات حتمی نہیں کہ وہ فہرست ٹھیک 500 تک محدود ہے یا اتفاقاً اتنے ہی دھاگے ہوئے ہیں۔ خیر اگلے نئے دھاگے کی شروعات کے بعد اس امر کی بھی توثیق ہو جائے گی ان شاء اللہ۔

مبارک ہو بیٹا۔
 

فہیم

لائبریرین
بھئی سعود صاحب
یہ دھاگہ مبارک باد دینے کے خاطر کھولا ہے:rolleyes:
یا پھررررررررررررر;)
 
فہیم بھائی ایسا کہہ کر آپ نہ صرف میرے بوڑھے جذبات کو ٹھیس پہونچا رہے ہیں بلکہ ساتھ ہی ایک ایسی بات کی طرف اشارہ بھی کر رہے ہیں جس کا شائبہ تک پہلے دماغ میں گزرا ہوتا تو یہ دھاگہ شروع کرنے کی غٌطی نہ کرتا۔ میں شگفتہ بٹیا کے لگن اور محنت کا شروع ایام سے ہی قدردان رہا ہوں۔ اگر میرا یہ مراسلہ بھی میرا موقف واضح کر پانے میں ناکام ہوا تو میں اس دھاگے کو حذف کروانے پر مجبور ہوں گا۔
 

فہیم

لائبریرین
فہیم بھائی ایسا کہہ کر آپ نہ صرف میرے بوڑھے جذبات کو ٹھیس پہونچا رہے ہیں بلکہ ساتھ ہی ایک ایسی بات کی طرف اشارہ بھی کر رہے ہیں جس کا شائبہ تک پہلے دماغ میں گزرا ہوتا تو یہ دھاگہ شروع کرنے کی غٌطی نہ کرتا۔ میں شگفتہ بٹیا کے لگن اور محنت کا شروع ایام سے ہی قدردان رہا ہوں۔ اگر میرا یہ مراسلہ بھی میرا موقف واضح کر پانے میں ناکام ہوا تو میں اس دھاگے کو حذف کروانے پر مجبور ہوں گا۔

:eek:
لاحول ولا وقوۃ

ارے سعود صاحب کیا سچ مچ ہی بڑھاپا آگیا ہے:eek:

ارے بھئی میں آپ کے لکھے کو ہی پڑھ کر سمجھ جاتا ہوں کہ آپ کے دل میں‌ کیا ہے۔
اور آپ کی پہلی پوسٹ پڑھ کر ہی مجھے معلوم ہوگیا تھا کہ آپ کا مقصد تعریف کرنا ہی ہے۔

وہ تو بس میری ہی طبیعت کچھ ایسی ہے کہ ٹانگ اڑادیتا ہوں‌ فضول کی:blush:

بھئی ایک طرف تو آپ کہتے ہیں کہ آپ مجھ سے پوری طرح واقف ہیں۔
پھر بھی آپ نے نہیں سمجھا کہ میں صرف مذاق کررہا تھا:(
 
فہیم بھائی میں‌واقعی آپ کے مزاج سے واقف ہوں پر یہ اس لئے بھی ضروری تھا تاکہ وہ احباب جو آپ کے مزاج سے پوری طرح واقف نہ ہوں، کوئی منفی تاثر نہ لیں۔ اور کسی کے خدمات کا اعتراف نہ کیا جانا صرف میرے ہی نزدیک ظلم نہیں بلکہ امید ہے کہ آپ بھی میرے ہم خیال ہی ہونگے۔

رہی بات بزلہ سنجی اور لفاظی کی تو آپ اپنا چیٹ لاگ کھنگالیں اور دیکھیں کہ چند منٹ کے وقفے میں کہاں کہاں کی سیر کر آئے تھے ہم لوگ۔ یا گپ شپ کے گوشے میں "میری ٹانگ کھینچیں" نام سے کوئی دھاگہ کھول کے دیکھیں۔ :grin:
 

تعبیر

محفلین
میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو

کارڈ بعد میں حاضر کروںگی انشاءاللہ

ویسے میں نے کتنے ٹاپکس پوسٹ کیے ہونگے ؟؟؟
 

محمد نعمان

محفلین
بہت مبارک ہو سیدہ شگفتہ آپ کو۔۔۔بھئی آپ نے تو ہمیں حسد میں مبتلا کر دیا ہے
مگر ہم جانتے ہیں کہ اس میں حسد سے زیادہ رشک کا مادہ ہے
 
میرے خیال میں دھاگوں کی تعداد 500 سے کہیں زیادہ ہے کیوں کہ آج صبح ایک نئے دھاگے کی شمولیت کے بعد بھی تعداد 500 ہی دکھ رہی ہے اس لئے صحیح تعداد زکریا بھائی ہی بتا سکیں گے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت مبارک ہو شگفتہ صاحبہ،

آپ کی محنت اور خدمات لائقِ ستائش ہیں۔

اللہ آپ کو شاد و آباد رکھے (آمین)
 
Top