مبارکباد حکیم خالد محسن بن گئے

زیک

مسافر
حکیم خالد کی 100 پوسٹس ہو گئی ہیں۔ اس لئے ان کا رینک اب محسن ہو گیا ہے۔ مبارک ہو!
 

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو حکیم خالد۔ آپ سے ایسے ہی مزید سینکڑوں تشفّی بخش خطوط کی امّید کی جا سکتی ہے۔
 

تلمیذ

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
مبروک یا اخی حکیم زبدۃ الحکماء جناب محمد خالد صاحب
قیصرانی

ًمبارک ہو حکیم صاحب !!

آج ذرا میرا یہ تجسس بھی مٹا ہی دیں ۔ جہاں تک میرا خیال ہے ‘زبدۃ‘ عربی میں مکھن کو کہتے ہیں اور یہ لفظ فقط حکما کی عظمت اور رتبے کے اظہار کیلئے استعمال ہوتا ہے کسی اور پیشے یا شعبے کے ماہرین کیلئے نہیں۔ کیا اس کی کوئی خاص وجہ ہے؟

شکریہ ۔ !
 

F@rzana

محفلین
مبارک ہو حکیم صاحب

اب آپ جلد ہی 100 کے ساتھ ایک اور صفر کا اضافہ بھی کر دیجئے گا :lol:
 

hakimkhalid

محفلین
استاد مکرم زکریا بھائی،دوست،محترم اعجازاختر صاحب،راجا نعیم،قیصرانی،شمشاد،تلمیذ بھائی اور F@rzana بہنا !

آپ سب کی اپنائیت اور حوصلہ افزائی کا شکریہ

کچھ ملکی اور بین الاقوامی برننگ ایشوز کی وجہ سے اپنے خبررساں ادارے کے حوالے سے کچھ مصرو فیت بڑھ گئی ہے ۔تاہم وقتاً فوقتاً حاضر ہوتا رہوں گا۔
 

hakimkhalid

محفلین
تلمیذ نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
مبروک یا اخی حکیم زبدۃ الحکماء جناب محمد خالد صاحب
قیصرانی

ًمبارک ہو حکیم صاحب !!

آج ذرا میرا یہ تجسس بھی مٹا ہی دیں ۔ جہاں تک میرا خیال ہے ‘زبدۃ‘ عربی میں مکھن کو کہتے ہیں اور یہ لفظ فقط حکما کی عظمت اور رتبے کے اظہار کیلئے استعمال ہوتا ہے کسی اور پیشے یا شعبے کے ماہرین کیلئے نہیں۔ کیا اس کی کوئی خاص وجہ ہے؟

شکریہ ۔ !

[align=justify:707f382827]تلمیذ بھائی! زبدۃ مکھن یا جوہر کے معانی میں معروف ہے ۔
چونکہ فن طب ابتدائے آفرینش سے نبیوں کا پیشہ چلا آ رہا ہے ۔اسی لیے اس مقدس پیشے کو فن شریف کہا جاتا ہے ۔ اطباء کی تقدیس ہر دور اور ہر مذہب میں پیشِ نظر رہی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ جو الفاظ عزت و تکریم کے حوالے سے طب و اطباء کےلیے استعمال کیے گئے کسی اور شعبے یا پیشے میں ان کی مثال نہیں ملتی۔ جد امجد حضرت آدم (ع) کو دنیا میں آتے ہی جس علم کی سب سے پہلے ضرورت پڑی وہ علم الابدان ہی تھا اس بارے میں خلاق عالم سے تلمذ حاصل کرنے کے بعد ہی دیگر علوم یعنی علم الادیان کی طرف متوجہ ہوئے۔ان کے بعد حضرت شیث(ع)کو علم طب ورثے میں ملا انہوں نے حضرت ادریس (ع) کو سکھایا جو دیگر انبیا ء سمیت حضرت موسٰی (ع) حضرت عیسیٰ (ع)سے ہوتا ہوا پیارے اور آخری نبی حضرت محمد(ص) تک پہنچا۔

یہ سن 319عیسوی کی بات ہے جب خلیفہ مقتدر باللہ کے زمانے میں ایک طبیب کے غلط علاج سے ایک مریض راہی ملک عدم ہوا تو خلیفہ تک یہ بات جا پہنچی اس پر خلیفہ نے حکم جاری کیا کہ تمام اطباء کا امتحان لیا جائے۔اس فرمان کی وجہ سے ایک ہزار کے قریب اطباء نے اس امتحان میں شرکت کی جن کا ممتحن ثابت بن قرہ مقرر ہوا۔ شبلی لکھتا ہے کہ ان میں سے آٹھ سو ساٹھ(860)اطباء کامیاب ہوئے۔اور انہیں با ضابطہ طور پردرجہ بندی کرکے سرکاری اسناد دی گئیں۔اعلٰی درجہ میں کامیاب ہونے والوں کو زبدۃ الحکماء کی سند دی گئی(یاد رہے کہ یہ اطباء کا، دنیا کا پہلا امتحان تھا)۔

آج سے بیس پچیس سال بیشتر تک طبی مدارس اسی نام سے اطباء کو اسناد جاری کرتے تھے ۔اس کے علاوہ بعض اطباء کو عزت و تکریم کےلیے بھی عوام الناس کی طرف سے یا سرکاری طور پر زبدۃ الحکماء کا خطاب عطا کیا گیا اور جاتا ہے۔موجودہ دور میں اس سند کو فاضل طب والجراحت اور ہندوستان میں کامل طب والجراحت کا نام دیا گیا ہے ۔جو وزارت صحت کے تحت چار سالہ کورس کرنے پر عطا ہوتی ہے۔جبکہ اس وقت ہمدرد یونیورسٹی کراچی،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوراور پنجاب یونیورسٹی لاہور سمیت بعض دیگر یونیورسٹیوں میں طب اسلامی ڈگری کورس BIMSبھی شروع کیے جاچکے ہیں۔اس سلسلے میں میرا تفصیلی مضمون الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا میں حال ہی میں شائع ہو چکا ہے۔

یہ سچائی اپنی جگہ موجود ہے کہ آجکل کے دور میں بہت کم طبیب زبدۃ الحکماء کے خطاب اور عہدے کے اہل ہیں۔اس کی اہلیت سچے دل سے خدمت خلق ،علم طب کے حصول کی تمام عمر تگ و دو اور انبیاء (ع) کے اس پیشے کی عزت و توقیر سے مشروط ہے۔

فی الوقت میں اپنے لیے تلمیذ الحکماء (یعنی حکماء کا شاگرد)کا خطاب زیادہ پسند کرتا ہوں۔[/align:707f382827]
 

تلمیذ

لائبریرین
فی الوقت میں اپنے لیے تلمیذ الحکماء (یعنی حکماء کا شاگرد)کا خطاب زیادہ پسند کرتا ہوں

دیر آید درست آید ، وضاحت کا حق ادا کردیا آپ نے حکیم صاحب ! لیکن اوپر دئے گئے اقتباس میں کسر نفسی کی بھی انتہا کر دی ہے آپ نے۔۔۔ ہمارے نزدیک تو آپ ایک استاد ہیں۔ صاحب !!

آپکی دلچسپی کی ایک خبر کا ربط پیش خدمت ہے:



آپکی خبر رساں ایجنسی کونسی ہے؟
 
Top