حکومت وقت کے ساتھ کام کرنا نا ممکن ہو گیاتھا،مستعفی چیئر مین نادرا

کاشفی

محفلین
حکومت وقت کے ساتھ کام کرنا نا ممکن ہو گیاتھا،مستعفی چیئر مین نادرا
PAKISTAN-TariqMalik_1-13-2014_134007_l.jpg

اسلام آباد… مستعفی چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ حکومت وقت کے ساتھ کام کرنا نا ممکن ہو گیاتھا،اسی لئے ادارے کے مفاد میں چیئر مین کی حیثیت سے استعفیٰ دیا۔مستعفی ہونے کے بعد اپنے رد عمل میں ان کا کہنا ہے کہ سرکاری افسروں سے ذاتی ملازم جیسا سلوک روا نہیں رکھنا چاہیے،نادرا چیئر مین شپ نوکری سمجھ کر نہیں بلکہ مشن کے طورپر عہدہ سنبھالا۔طارق ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدالت نے میرے اصولی موقف کو درست تسلیم کیا۔
 
Top