حکایت رومی

ایک چور ایک باغ میں گھس گیا اور آم کے درخت پر چڑھ کر آم کھانے لگا
اتفاقًا باغبان بھی وہاں آپہنچا اور چور سے کہنے لگا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ اوبے شرم یہ کیا کر رہے ہو؟
چور مسکرایا اور بولا
ارے بے خبر یہ باغ اللہ کا ہے اور میں اللہ کا بندہ ہوں ، وہ مجھے کھلا رہا ہے اور میں کھا رہا ہوں ، میں تو اسکا حکم پورا کر رہا ہوں ، ورنہ تو پتہ بھی اس کے حکم کے بغیر حرکت نہیں کر سکتا
باغبان نے چور سے کہا
جناب! آپ کا یہ وعظ سن کر دل بہت خوش ہوا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ ذرا نیچے تشریف لائیے تاکہ میں آپ جیسے مومن باللہ کی دست بوسی کرلوں ۔۔۔ ۔ سبحان اللہ اس جہالت کے دور میں آپ جیسے عارف کا دم غنیمت ھے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ مجھے تو مدت کے بعد توحید ومعرفت کا یہ نکتہ ملا ھے جو کرتا ھے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ خدا ہی کرتا ھے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ اور بندے کا کچھ بھی اختیار نہیں ۔۔۔ ۔۔۔ قبلہ ذرا نیچے تشریف لائیے ۔۔۔ ۔۔۔
چور اپنی تعریف سن کر پھولا نہ سمایا اور جھٹ سے نیچے اتر آیا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ پھر ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
جب وہ نیچے آیا تو باغبان نے اسکو پکڑ لیا اور رسی کے ساتھ درخت سے باندھ دیا ۔ پھر خوب مرمت کی ، آخر میں جب ڈنڈا اٹھایا تو چور چلا اٹھا ، کے ظالم کچھ تو رحم کرو ، میرا اتنا جرم نہیں جتنا تو نے مجھے مار لیا ہے ۔ باغبان نے ہنس کر اس سے کہا کہ جناب ابھی تو آپ نے فرمایا تھا کہ جو کرتا ہے اللہ کرتا ہے ، اللہ کے حکم کے بغیر کوئی کچھ نہیں کر سکتا ، اگر پھل کھانے والا اللہ کا بندہ تھا تو مارنے والا بھی تو اللہ کا بندہ ہے اور اللہ کے حکم سے ہی مار رہا ہے کیونکہ اس کے حکم کے بغیر تو پتہ بھی نہیں ہلتا
چور ہاتھ جوڑ کر کہنے لگا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ خدارا مجھے چھوڑ دے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ اصل مسئلہ میری سمجھ میں آگیا ھے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ کہ بندے کا بھی کچھ اختیار ھے
باغبان نے کہا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ اور اسی اختیار کی وجہ سے اچھے یا برے کام کا ذمہ داربھی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
(حکایت رومی )
بہت خوب نیلم :) جیتی رہیئے
 
بدقسمتی سے جو آم درخت پر لگا ہو، وہ آم نہیں امبی ہوتا ہے۔ اس کو کھانے کا کیا مزہ :) البتہ اگر چونسہ آم ہوں، برف کے لگے ہوں اور گرمیوں میں کڑکتی دوپہر گھنے پیڑ کی چھاؤں میں ٹیوب ویل کے ساتھ بیٹھ کر اپنے ہاتھ (یعنی کسی مرد کے ہاتھ) کی بنی کڑاہی کھانے کے بعد ان آموں سے شغل کیا جائے اور اس کے بعد کچی لسی۔۔۔ پھر کہہ سکتے ہیں کہ واقعی زندگی کے بہترین لمحات ہوں گے اور دنیا کے مہنگے سے مہنگے ہوٹل کے کھانے سے بھی بڑھ کر ذائقہ دیں گے
اچھا اچھا ویسے بڑی اچھی معلومات فراہم فرمائیں آپ نے ماشاءاللہ ۔:battingeyelashes: جیتے رہیئے ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بدقسمتی سے جو آم درخت پر لگا ہو، وہ آم نہیں امبی ہوتا ہے۔ اس کو کھانے کا کیا مزہ :) البتہ اگر چونسہ آم ہوں، برف کے لگے ہوں اور گرمیوں میں کڑکتی دوپہر گھنے پیڑ کی چھاؤں میں ٹیوب ویل کے ساتھ بیٹھ کر اپنے ہاتھ (یعنی کسی مرد کے ہاتھ) کی بنی کڑاہی کھانے کے بعد ان آموں سے شغل کیا جائے اور اس کے بعد کچی لسی۔۔۔ پھر کہہ سکتے ہیں کہ واقعی زندگی کے بہترین لمحات ہوں گے اور دنیا کے مہنگے سے مہنگے ہوٹل کے کھانے سے بھی بڑھ کر ذائقہ دیں گے
یہ کیا مقولہ ہے بھائی کہ جو درخت پر ہوگا وہ امبی ہوگا۔۔۔ :eek:
ٹپکے کے آم آپ نے نہیں کھائے۔:cautious: جو آم باغ کے مالک نے اپنے استعمال کے لیئے رکھنے ہوتے ہیں۔ وہ درختوں پر ہی چھوڑ دیئے جاتے ہیں۔ :) اور ایسا بھی نہیں کہ بالکل کچی امبیاں ہی توڑ کر منڈی میں پہنچا دی جاتی ہیں۔ ہر قسم کے آم کے لیئے اس کے مختلف اوزان ہیں۔ اگر آپ کو منڈی جانے کا بھی اتفاق ہو۔ تو آپ نے دیکھا ہوگا کہ بعض پیٹیوں پر دکاندار آگاہی دے دیتے ہیں کہ یہ آج ہی کھول لیجیئے گا۔ مقصد یہ ہوتا ہے کہ انکو پٹاس کی اتنی ضرورت نہیں ہوتی۔ اور اگر زیادہ دیر بند رہیں تو آم گل جاتا ہے۔ :) انور راٹھور اور دوسیری۔۔ یا پھر جنوبی پنجاب میں اک آم پایا جاتا ہے۔ گلابو کہتے ہیں اسے وہاں۔۔ بازاری نام معلوم نہیں۔۔ وہ بہت میٹھا ہوتا ہے۔ اور درختوں سے توڑ کر کھانے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ :)

پس نوشت: ہم نے بقیہ مراسلے نہیں پڑھے تھے۔ اس لیئے وضاحت کر دی۔ ورنہ اس پر تو گفتگو ہو چکی ہے۔ :)
 
عینی شاہ

محفلین

مگر آپکو تو آم پسند ہی نہیں ہیں منصور بھائی :eek:
اوووووووووووووووووووووووووووووووو :waiting:یہاں تو کڑاہی شڑاہی آموں کی کانئڈز پر بھی بات ہو رہی ہے :nerd:
 
باقی تو سب ٹھیک ہے خیال بھائی یہ کیا نام ہے آم کا ۔۔ہمارے نیبرز والوں کی کام والی ماسی کا نام بھی یہی ہے :eek:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
باقی تو سب ٹھیک ہے خیال بھائی یہ کیا نام ہے آم کا ۔۔ہمارے نیبرز والوں کی کام والی ماسی کا نام بھی یہی ہے :eek:
بالکل گڑیا یہ تو عورتوں میں عام سا نام ہے بہاولپور و ملتان کے علاقوں میں۔۔۔ :) بازار میں یہ آم کس نام سے ملتا ہے معلوم نہیں۔ کیوں کہ میں نے یہ قسم ڈہرکی اور صادق آباد کے پاس ہی دیکھی ہے۔ شائد ابھی کم پیمانے پر تجربات جاری ہوں۔ :)
 
لال گلابو آئی ودھی اے
ساوا چولا پائی ودھی اے
سرخی پوڈر لائی ودھی اے
:p:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
اب آموں کے لیئے ایسے نام ہاہاہاہاہا :rollingonthefloor:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
نہیں خیال بھای یہ وہ نیبرز والی آنٹی اسے ایسے بلاتی ہیں کبھی کبھی تو ہمارے پچھلے صحن میں آواز آتی ہے تو سن کر بڑا مزا آتا ہے :p:rollingonthefloor:
وہ کیفیت نامہ پر بھی شاعری کی باتیں ہو رہی ہیں۔۔۔ تو سمجھا کہ باقاعدہ شاعری سے بدلہ لینے کا ارادہ کر لیا ہے عینی نے۔۔۔ :laugh:
 
اوووووووو نوو:eek: خیال بھائی وہ تو بس ایسے ہی مزاق ہے مجھے کیا پتہ شاعری کا ہاں اسکے ٹانگ توڑنا سیکھ لیا ہے تھورا بہت وہ بھی اگر چماٹ نہ لگی جب تک :p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اوووووووو نوو:eek: خیال بھائی وہ تو بس ایسے ہی مزاق ہے مجھے کیا پتہ شاعری کا ہاں اسکے ٹانگ توڑنا سیکھ لیا ہے تھورا بہت وہ بھی اگر چماٹ نہ لگی جب تک :p
لگتا ہے یہ ٹانگ توڑنا مجھے بھی سیکھنا پڑے گی۔۔۔ :p ویسے مجھے چماٹ لگنے کا بھی ایسا کوئی خدشہ نہیں۔۔ :cowboy:
 
قیصرانی

لائبریرین
مگر آپکو تو آم پسند ہی نہیں ہیں منصور بھائی :eek:
اوووووووووووووووووووووووووووووووو :waiting:یہاں تو کڑاہی شڑاہی آموں کی کانئڈز پر بھی بات ہو رہی ہے :nerd:
کیا واقعی منصور بھائی کو آم پسند نہیں؟ :confused:
جب ملتے ہی نہیں ادھر تو پھر پسند کر کے کیا کرنا؟ اب اس مقصد کے لئے ہر بار پاکستان یا کہیں اور تو نہیں جایا جا سکتا نا :(
 
Top