حوصلہ دل کا نکل جانے دے - کنور اخلاق محمد خاں‌ شہریار

کاشفی

محفلین
غزل
(کنور اخلاق محمد خاں‌ شہریار - علیگڑھ، ہندوستان)

حوصلہ دل کا نکل جانے دے
مجھ کو جلنے دے، پگھل جانے دے

آنچ پھولوں پہ نہ آنے دے مگر
خس و خاشاک کو جل جانے دے

مدتوں بعد صبا آئی ہے
موسم دل کو بدل جانے دے

چھا رہی ہیں جو مری آنکھوں پر
ان گھٹاؤں کو مچل جانے دے

تذکرہ اُس کا ابھی رہنے دے
اور کچھ رات کو ڈھل جانے دے
 

الف عین

لائبریرین
اتنی اچھی غزل تو نہیں ہے شہریار کی۔ کہاں سے لی ہے کاشفی؟ ویسے شہریار صرف شہر یار ہیں۔ محض کوئی پورا نام پوچھے تو اخلاق محمد خاں کا پتہ چلتا ہے، شہر یار خود کبھی نہیں لکھتے۔
 
Top