1. اردو محفل سالگرہ شانزدہم

    اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

داغ حمدِ رب العالمین - داغ دہلوی

کاشفی نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 18, 2009

  1. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,393
    حمدِ رب العالمین
    سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم

    یارب ہے بخش دینا بندے کو کام تیرا
    محروم رہ نہ جائے کل یہ غلام تیرا

    جب تک ہے دل بغل میں ہر دم ہو یاد تیری
    جب تک زباں ہے منہ میں‌جاری ہو نام تیرا

    ایمان کی کہیں گے ایمان ہے ہمارا
    احمدصلی اللہ علیہ وسلم رسول تیرا مصحف کلام تیرا

    ہے تو ہی دینے والا پستی سے دے بلندی
    اسفل مقام میرا اعلٰی مقام تیرا

    محروم کیوں‌رہوں میں جی بھر کے کیوں نہ لوں میں
    دیتا ہے رزق سب کو ہے فیض عام تیرا

    یہ “داغ“ بھی نہ ہو گا تیرے سوا کسی کا
    کونین میں‌ہے جو کچھ وہ ہے تمام تیرا


    (نواب مرزا خان داغ دہلوی)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 1
  2. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    27,164
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    سبحان اللہ!

    بہت شکریہ کاشفی صاحب شیئر کرنے کیلیے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  3. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,393
    شکریہ بیحد۔۔محمد وارث صاحب۔۔۔

    سخنور صاحب اور نایاب صاحب۔۔آپ دونوں کا بیحد شکریہ۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  4. شاہ حسین

    شاہ حسین محفلین

    مراسلے:
    2,900
    بہت شکریہ جناب کاشفی صاحب
    جزاک اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,393
    شاہ صاحب۔۔۔

    اور نایاب صاحب۔۔

    آپ دنوں کا بیحد شکریہ۔۔خوش رہیں۔۔
     

اس صفحے کی تشہیر