حلال دودھ

شمشاد

لائبریرین
امید ہے حلال جانور کا دودھ بھی حلال ہے؟ مجھے اونٹ کے دودھ کا شوق ہے مزید آپ اپنی گفتگو کریں شکریہ

امید نہیں یقین رکھیں کہ دودھ دینے والے حلال جانوروں کا دودھ بھی حلال ہی ہوتا ہے۔

اونٹنی کا دودھ عرب ممالک میں وافر ملتا ہے اور بہت شوق سے پیا جاتا ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے نہایت مفید ہے۔
 
یوسف-2

محفلین
امید نہیں یقین رکھیں کہ دودھ دینے والے حلال جانوروں کا دودھ بھی حلال ہی ہوتا ہے۔

اونٹنی کا دودھ عرب ممالک میں وافر ملتا ہے اور بہت شوق سے پیا جاتا ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے نہایت مفید ہے۔

کیا واقعی ۔ ذرا مزید تفصیل سے بتلائیں کہ کس طرح فائدہ دیتا ہے۔ شمشاد بھائی! میں پینا شروع کردوں آپ کی ذمہ داری پر :D
 
مغزل

محفلین
واہ کیا شیِر و شیِریں دھاگہ ہے ، میں تو کافی کا ساشے بھی لے آیا ہوں کہ کافی بنا کے پی لوں گا۔۔ سر گھوم رہا ہے میرا کام کی زیادتی کی وجہ سے ۔۔
مگر یہاں تو بس باتاں شاتاں ہوئی ہیں اور معاملہ ٹھپ پڑ گیا۔۔:(
 
شمشاد

لائبریرین
کیا واقعی ۔ ذرا مزید تفصیل سے بتلائیں کہ کس طرح فائدہ دیتا ہے۔ شمشاد بھائی! میں پینا شروع کردوں آپ کی ذمہ داری پر :D

یوسف بھائی میں نے پیا تو نہیں۔ البتہ یہاں ایسا سُنا ضرور ہے کئی ایک سے۔ آپ کہتے ہیں تو تحقیق کرنی پڑے گی۔
 
نایاب

لائبریرین
محترم عزیز امین جی ۔۔۔۔۔۔۔۔ جتنی جلدی ممکن ہو اونٹنی کے دودھ کا استعمال شروع کر دیں ۔۔
پھر تھکاوٹ کم ہوا کرے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اونٹ کا گوشت کھانے کے بعدوضو کی پابندی ہے مگر دودھ پینے کے بعد نہیں ۔
" کھاؤ پیئو اللہ کی نعمتوں سے اور اسراف نہ کرو "
 
نایاب

لائبریرین
دو ہی کیا بلکہ تین کوہان والے اونٹ کا گوشت اور تین کوہان والی اونٹنی کے دودھ کی بھی تاثیر و مزہ کسی حد تک یکساں ہی کہلاتا ہے ۔ میں نے تو صرف اک کوہان والے اونٹ اور اک کوہان والی اونٹنی کے دودھ کا ذائقہ چکھا ہے ۔ میرے محترم
 
نایاب

لائبریرین
اب تصویر تلاش کرتا ہوں اگر مل گئی تو وضاحت بھی کر دوں گا ۔ میرے محترم
 
Top